Tag: اداکار شان شاہد

  • پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    لاہور : معروف بھارتی شاعر جاوید اختر اور اہلیہ شبانہ اعظمی کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے اعلان پر اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اداکار شان شاہد نے  پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی، انہوں نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے، یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے، ہم1947سے2019 تک تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اپنے اگلے ٹوئٹ میں شان شاہد نے جاوید اختر سے گزارش کی کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار شان نے خود بھی لکھے۔

    ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے
    تم ہی کہو ہنستے گاتے روشن وعدے
    ترقی میں ڈوب گئے
    بیتے دنوں کی لاش پر
    اے دل میں روتا ہوں تم بھی رو

    واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کا ڈر تھا یا مودی سرکار کی محبت، پلوامہ حملے کے بعد جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

    ٹوئٹر پر جاوید اختر نے لکھا تھا کہ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری کے حوالے سے دو روزہ ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا تھا جسے ہم نے منسوخ کردیا ہے۔

    جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں سن پینٹسھ کی جنگ سے متعلق کیفی اعظمیٰ کی نظم کا حوالہ بھی دیا تھا، بھارتی شاعر کو اہلیہ سمیت کراچی کی ادبی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

  • بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    بھارتی جارحیت پر خاموشی، اداکار شان پاکستانی فنکاروں سے مایوس

    کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے بھارت کی پاکستان کے خلاف دھمکی اور بیان بازی پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے خاموشی کو شرم ناک قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی شرم ناک ہے۔

    shaan-1

    اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرم ناک اقدام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک کی بات یہ ہے کہ کچھ فنکاروں کے لیے ان کی بھارت نواز فلم، شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کے لیے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے، اداکار شان نے پاک افواج کے شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    shaan-2

    قبل ازیں بھی اداکار شان نے اداکارہ ماورا حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ٹوئٹس کی ایک تصویر اپنے فیس بک پر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارت کی پاکستان مخالف فلم ’فینٹم‘ کی تعریف کرتی نظر آرہی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔


    ماورا حسین پر پابندی عائد کردی جائے؟ شان کا سوال


    یاد رہے کہ جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔