Tag: اداکار شاہ رخ خان

  • آریان خان کا ڈیبیو کس انداز میں ہو رہا ہے؟

    آریان خان کا ڈیبیو کس انداز میں ہو رہا ہے؟

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بطور ہدایتکار اپنے کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، آریان خان کے والد شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سیریز کا اعلان لاس اینجلس میں کیا۔

    ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پروڈیوسر گوری خان کی نگرانی میں بننے والی اس نئی سیریز کا پس منظر بالی ووڈ کی فلمی دنیا پر مبنی ہوگا جس کی کہانی ایک باصلاحیت اور پرکشش نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو فلمی دنیا کی چمک دمک اور مشکلات کے بیچ اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد کرتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس پروجیکٹ میں بالی ووڈ کی شخصیات کے کیمیوز اور منفرد کردار دیکھنے کو ملیں گے۔

    اس حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم نیٹ فلکس کے ساتھ اس پروجیکٹ کو پیش کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، یہ کہانی ایک نئے انداز میں فلمی دنیا کی عکاسی کرتی ہے جس میں آریان خان کی محنت اور تخلیقی سوچ اس پروجیکٹ کو یادگار بنائے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز 2025 میں نیٹ فلکس پر ریلیز  کی جائے گئی۔

  • بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی تعلیم کتنی ہے؟

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی تعلیم کتنی ہے؟

    شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور کامیاب ہونے کے لیے کسی خاص ڈگری کی نہیں بلکہ اچھی شخصیت، اعتماد اور کیمرے کے سامنے خود کی صلاحیتوں کو منوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اور اکثر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کم پڑھے لکھے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اداکاری کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری ادھوری چھوڑ دی تھی۔

    لیکن بعد میں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی، شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے پڑھے لکھے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، اداکار کے پاس تین اعزازی ڈگریاں بھی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے۔

    اس کے بعد وہ اکنامکس میں بیچلرز کرنے کے لیے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی میں داخل ہوئے، شاہ رخ خان نے ماسٹرز کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ادھوری چھوڑ دی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس تین اعزازی ڈگری ہے، 2009 میں اداکار کو یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر سے آرٹس اور کلچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، اس کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے غیر ملکی اداکار بنے جنہیں ملائیشیا سے ڈاٹوک کا خطاب ملا۔

    رپورٹ کے مطابق 2015 میں انہیں یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ہونورس کوسا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، 2019 میں شاہ رخ خان کو یونیورسٹی آف لا سے فلانتھروپی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

  • ویڈیو: ابرام خان بھی والد کے نقشِ قدم پر چل پڑے

    ویڈیو: ابرام خان بھی والد کے نقشِ قدم پر چل پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑے جسے دیکھ کر شاہ رخ بھی محبت اور خوشی سے چمک اٹھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امبانی انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، سیف علی خان، کرینہ کپور اوردیگر نے شرکت کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکول میں شاہ رخ خان، اشوریا رائے، سیف علی خان کے بچے زیر تعلیم ہیں جہاں اسٹارز کے بچوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اس تقریب میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کی پرفارمنس لوگوں کی توجہ کا مزکز بن گئی جسے دیکھ کر شاہ رخ بھی حیران رہ گئے، ابرام کی پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کی جارہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے ابرام خان کہتے ہیں کہ مجھے گلے ملنا بہت پسند ہے اور پھر بیک گراوْنڈ میوزک میں شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘کا میوزک چلتا ہے۔

    اس بیک گراوْنڈ میوزک کے چلتے ہوئے اسٹیج پر موجود ابرام اپنے والد شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپناتے ہیں اور پھر اسٹیج پر موجود بچے ابرام سے گلے ملتے ہیں۔

    ابرام کو اپنے آئیکونک اسٹائل میں دیکھ کر سامعین میں بیٹھے شاہ رخ خان محبت اور خوشی سے چمک اٹھتے ہیں اور بیٹے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں۔

    اس تقریب میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےابرام خان کے علاوہ  اشوریا رائے کی بیٹی اور کرینا کے بیٹے تیمور نے بھی دھوم مچائی، امیتابھ کی پوتی کی دبنگ اداکاری نے سب کو حیران کردیا۔

  • اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

    اداکار شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان مبینہ طور پر لاس اینجلس میں اپنے ایک پروجیکٹ کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو ناک پر چوٹ آئی، مسلسل ناک سے خون بہنے کے بعد انہیں امریکا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ناک کی سرجری کی گئی، اداکار اپنی سرجری کے بعد بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔

    شاہ رخ خان اور سہانا پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے؟

    رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ناک پر پٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا، تاہم اب تک اداکار کی ٹیم یا فیملی کی جانب سے اس حادثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب  فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، کنگ خان کو خون بہنے سے روکنے کے لیے ایک معمولی سرجری کی ہے، آپریشن کے بعد شاہ رخ خان اپنے  ملک واپس آ گئے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا زخمی ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے،  اپنے تقریباً 31 سالہ بالی وڈ کیرئیر میں وہ کئی بار زخمی ہوئے ہیں۔ 2017 میں بھی ایک معمولی سرجری ہوئی تھی۔

    اداکار نے فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوگئے تھے، انہیں گھٹنے کی چوٹ کا سامنا کرنا  پڑا تھا جس کے بعد اداکار نے سرجری بھی کروائی۔

    اس سال کے شروع میں اداکار شاہ رخ خان نے چار سال کے وقفے کے بعد سدھارتھ آنند کی بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم ’پٹھان‘ کے ساتھ واپسی کی، جو اس سال جنوری میں ریلیز ہوئی تھی۔

    تاہم اب شاہ رخ خان آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان میں نظر آئیں گے، جو 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

  • شاہ رخ خان کی بیٹی کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

    شاہ رخ خان کی بیٹی کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اداکارہ بیٹی سُہانا خان نے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ’زرعی زمین‘ خرید لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے علی باغ کے گاؤں میں کروڑوں روپے مالیت کی  زمین خریدی لی، اس زمین کی رجسٹریشن کے دستاویزات میں سُہانا خان کو ایک "ماہر زراعت” بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اداکارہ سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے ہے، یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ تھل گاؤں علی باغ سے 12 منٹ کی ڈرائیور پر واقع ہے، تھل گاؤں میں شاہ رخ خان کی سمندر کے طرف ایک سوئمنگ پل اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ایک پراپرٹی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اس زمین کی دستاویزات کے ذریعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ زمین تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا کھوت سے خریدی گئی تھی، جنہیں یہ زمین اپنے والدین سے وراثت میں ملی تھی۔