Tag: اداکار عامر خان

  • عامر خان یوٹیوبر بن گئے

    عامر خان یوٹیوبر بن گئے

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان یوٹیوبر بن گئے انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے مداحوں کو فلم میکنگ کی باریکیوں سے روشناس کراتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ لانچ کیا۔

    بالی ووڈ کے 60 سالہ اداکار کی پروڈکشن کمپنی ‘عامر خان پروڈکشنز’ نے یوٹیوب چینل ’عامر خان ٹاکیز‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو انکے مداحوں کو سینما کی دنیا میں جھانکنے کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نیا پلیٹ فارم فلم بینوں کو پس پردہ مناظر، فلم کی تخلیق سے متعلق فیصلہ سازی کے دلچسپ پہلو اور کہانیوں کے سحر میں جکڑنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اداکار کے پروڈکشنز نے ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے اس چینل کی رونمائی کی، جس میں کہا گیا کہ ‘سینما، کہانیاں اور دلچسپ لمحات، ہم نے ایسی فلمیں تخلیق کیں جنہوں نے آپ کو ہنسایا، رُلایا اور سوچنے پر مجبور کیا، اب ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے فلم میکنگ کی دنیا میں جھانکیے، جہاں آپ کو کہانی اور حقیقت ایک ہوتے نظر آئیں گے۔

    تعارفی ویڈیو میں عامر نے اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں طویل عرصے سے فلم سازی کے سفر کو مداحوں کے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا، اب اس چینل کے ذریعے ناظرین کو فلمی تخلیق کے پیچیدہ مراحل، ہدایت کاروں کے وژن اور فلم کے پردے پر نظر آنے والی جادوئی دنیا کے پیچھے کی حقیقتوں سے روشناس کرایا جائے گا۔

    عامر خان نے بتایا کہ چینل پر نہ صرف ماہرین کی گفتگو، فنکاروں کے انٹرویوز اور فلمی تجربات پر بحث ہوگی بلکہ یہ نئے فلم سازوں اور سینما کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سیکھنے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔

    اداکار کے بقول ’عامر خان ٹاکیز‘ کے ذریعے مداح اب سنیما کی دنیا کو ایک بالکل نئے زاویے سے دیکھ سکیں گے، جہاں کہانی، جذبات اور تخلیقی عمل کی حقیقی روح آشکار ہوگی۔

  • عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    عامر خان نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیوں کیا تھا؟ اداکار کا انکشاف

    بالی ووڈ انڈسٹری میں 3 دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کے سامنے فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن بچوں نے ان سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار عامر خان نے فلموں  سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

    عامر خان نے کہا کہ میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر میں، میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رہی، اس دوران میں اپنی فیملی کو وقت ہی نہیں دے سکا یہاں تک کے اپنی سابقہ اہلیہ کو بھی وقت نہیں دے سکا۔

    عامر خان نے کہا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں  نے فیملی کو وقت نہ دینے کے سبب  خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ  گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزاری جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہی ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔

    عامر خان نے کہا کہ جب میں ریٹائرمنٹ کی بات فیملی سے کی تو میرے بچوں سے مجھے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر دوبارہ سوچنے کو کہا اور میری سابقہ اہلیہ کرن راؤ تنہائی میں میرے پاس آئیں اور آبدیدہ ہوگیئں۔

    عامر خان نے بتایا کہ کرن نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، نہیں میں آپ کو نہیں بلکہ فلمیں چھوڑ رہا ہوں، جس پت مجھے کرن نے کہا کہ آ] ’ چائلڈ آف سینما‘ ہیں  اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں۔

    عامر خان نے مزید بتایا کہ کرن راؤ نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں، جس کے بعد میں نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی  زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔

  • آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    آسکر نامزدگی کے بعد فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو نیا نام مل گیا

    بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ڈائریکٹر اور اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر میں نامزدگی کا اعزاز ملنے کے بعد فلم کا ٹائٹل تبدیل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن راؤ کی فلم کو ’لاپتہ لیڈیز‘ کو بھارت کی  آفیشل سرکاری انٹری کے طور پر آسکر 2025 کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lost Ladies (@lostladiesfilm)

    آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے بعد ایوارڈ کی اہم شرائط میں سے ایک کو پورا کرتے ہوئے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو فلم کے نئے نام اور  پوسٹر سے آگاہ کیا گیا۔

     فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کے میکرز عامر خان پروڈکشن کی جانب سے فلم کے نام کو ہندی سے انگریزی میں کنورٹ کرتے ہوئے آسکر 2025 کیلئے فلم کا نام لاپتہ سے‘لوسٹ لیڈیز‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

    عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے فلم لاپتہ لیڈیز کے میکرز کا کہنا تھا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، لوسٹ لیڈیز  کے نام سے فلم لاپتہ لیڈیز  کا نیا پوسٹر آسکر میں کمپیٹ کرنے کیلئے تیار ہے‘۔

    واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز ‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے، اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

  • عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

    عامر خان نے ثبوت پیش کرکے ثابت کردیا وہ امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہیں!

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے امیتاب بچن کو کچھ ایسا پیش کیا کہ ثابت ہوگیا کہ وہ میگا اسٹار کے سب سے بڑے فین ہیں۔

    عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی کی حالیہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انھوں نے امیتابھ بچن کی سالگرہ بھی منائی اور انھیں مبارکباد دیتے ہوئے ایسا تحفہ پیش کیا کہ میزبان گنگ رہ گئے۔

    ’تارے زمین پر‘ کے اداکار نے امیتابھ کے سب سے بڑے فین ہونے کا ثبوت یوں دیا کہ انھوں نے ماضی کے اینگری ینگ مین کی شادی کا برسوں پرانہ کارڈ ہی شو میں پیش کرڈالا۔

    عامر خان نے شو کے میزبان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ اس کے جواب میں امیتابھ نے بتایا کہ 3 جون 1973 ، جوب میں عامر نے کہا کہ اس کا کوئی ثبوت تو دیں۔

    اس پر امیتباھ لاجواب ہوگئے، پھر عامر نے انھیں ان کی شادی کا کرڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ کی شادی کا ثبوت ہے اور وہ آپ کی شادی کا کارڈ ہے ساتھ ہی انھوں نے کارڈ نکال کر بھی دکھایا۔

    عامر خان نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں اور یہ ثبوت میں نے آپ کو دے دیا ہے، اس بات پر کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان قہقہ لاتے نظر آئے۔

  • ہندی سنیما کے سپراسٹار نے "لگان” کے لیے کیا "قربانی” دی؟

    ہندی سنیما کے سپراسٹار نے "لگان” کے لیے کیا "قربانی” دی؟

    شاید عام لوگ اور سنیما کے شائقین یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر کے مشہور اور ان کے پسندیدہ اداکار بہت آسانی سے لاکھوں، کروڑوں‌ روپے کما لیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انھیں بہت شہرت اور عزت بھی ملتی ہے۔ لیکن کیا یہ صرف اتنا ہی ہے کہ کوئی شخص کیمرے کے سامنے آئے اور اپنے کردار کے مکالمے نہایت خوبی اور اس مہارت سے ادا کرے کہ اس منظر پر حقیقت کا گمان ہو، اور اسے اس "معمولی مشقت” کا بہت بھاری معاوضہ مل جائے؟

    شاید ایسا نہیں‌ ہے۔ اگر ہیرو اور ہیروئن کی بات کی جائے، خاص طور پر ان اداکاروں‌ کی جن کا نام اور انڈسٹری میں‌ خوب چرچا ہو تو یہ اتنا آسان نہیں‌ رہتا۔ وہ اکثر اپنی شہرت اور پرفارمنس کا معیار برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت اور جتن کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

    آپ نے ہندی فلم لگان تو دیکھی ہو گی۔ کیا آپ جانتے ہیں‌ کہ اپنی فلم لگان کی ریلیز سے قبل ایک تقریب میں‌ بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان کو وہاں موجود لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیوں‌ کہ وہ تیس سے کچھ کم کے دکھائی دے رہے تھے۔

    عامر خان سے پوچھا گیا تو معلوم ہوا کہ انھوں‌ نے اس کے لیے کیسی قربانی دی ہے۔

    اس فلم میں‌ اپنے کردار سے مطابقت اور حقیقت سے قریب تر لانے کے لیے عامر خان نے گوشت کھانا چھوڑ دیا تھا۔ ناشتہ میں ایک کیلا اور سیب ان کی خوراک بنتے جب کہ دوپہر میں جو اور باجرے کی روٹی کھاتے یا پھر سبزی۔ ان کا تمام کھانا زیتون کے تیل میں پکایا جاتا تھا۔ شام کو نہ ہونے کے برابر کچھ کھایا اور رات ہوئی تو بھوک کیسی ہی لگی ہو عامر خان کو صرف جوس اور سلاد کھانے کو دیا جاتا تھا۔

    بات یہیں‌ ختم نہیں‌ ہوتی ہندی سنیما کے اس ستارے نے اپنی بھرپور غذا اور زبان کے چٹخاروں کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ روزانہ چار گھنٹوں تک مختلف قسم کی ورزشیں‌ بھی کیں‌ اور یوں لگان کو کام یاب بنایا۔