Tag: اداکار عمران خان

  • اداکار عمران خان نے اونتیکا ملک سے طلاق کی وجہ بتا دی

    اداکار عمران خان نے اونتیکا ملک سے طلاق کی وجہ بتا دی

    بالی ووڈ اداکار عمران خان نے پہلی بار اپنی سابقہ ​​اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق سے متعلق بات کی ہے۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کے بھانجے، عمران خان ماضی کے نامور فنکار رہ چکے ہیں، ان کی فلم ’جانے تو یا جانے ناں‘ نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

    اپنے کیرئیر کے بُرے دنوں کے دروان اداکار عمران خان کی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق بھی ہو گئی تھی، دونوں نے 19 سال تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی کی تھی تاہم اب اداکار نے اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ میں اس وقت ڈپریشن کا شکار تھا اور اسی وقت مجھے احساس ہوگیا تھا کہ میری شادی ناکام ہورہی ہے لیکن میں اس وقت اپنے اوپر بننے والی خبروں پر ایندھن نہیں ڈالنا چاہتا تھا۔

    اداکار عمران خان کی اہلیہ خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئیں

    اداکار نے کہا کہ لیکن بیک وقت کئی مسائل سے بھی لڑرہا تھا، اس وقت مجھے یہ محسوس ہوا ہے کہ میری یہ شادی اور رشتہ میرے لیے مدد کا ذریعہ نہیں بن رہا اس لیے میں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ایک مثالی شادی میں دونوں افراد ایک دوسرے کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، صحت مند اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن میرا اونتیکا کے ساتھ رشتہ کمزور ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے ہم الگ ہوگئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران اور اونتیکا اسکول کے دور سے ایک دوسرے کو جانتے اور اچھے دوست تھے، دونوں کی 2011 میں شادی ہوئی تھی تاہم 2019 میں جوڑے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

  • کیا عمران خان کی واپسی جاسوسی تھرلر سیریز کے ساتھ  ہو رہی ہے؟

    کیا عمران خان کی واپسی جاسوسی تھرلر سیریز کے ساتھ ہو رہی ہے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران خان کچھ عرصے سے فلم انڈسٹری سے پردہ کئے ہوئے ہیں، لیکن ان کے مداح ان کی نئی فلم کے حوالے سے جاننے کے لئے بے چین ہیں۔

    آئی ہیٹ لو اسٹوریز کے اداکار نے اس وقت قیاس آرائیوں کو جنم دیا جب انہوں نے حال ہی میں زینت امان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں اس بات کا ذکر کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ دوبارہ اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عمران خان جاسوسی تھرلر سیریز کے ساتھ اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ OTT شو کی ہدایتکاری مبینہ طور پر ڈائریکٹر عباس ٹائر والا کریں گے۔ فلم پر کام شروع ہوچکا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بظاہر اداکارہ عمران خان کچھ عرصے سے OTT پروجیکٹس کی تلاش میں تھے۔۔

    عمران خان آخری بار فلم کٹی بٹی میں نظر آئے تھے۔ ان کی فلمیں بشمول دہلی بیلی، بریک کے باد اور دیگر آج بھی شائقین نہیں بھول پائے۔

    حال ہی میں، اداکار نے کافی عرصے کے بریک کے بعد دیپیکا پڈوکون کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس سے ان کی واپسی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

  • اداکار عمران خان کی اہلیہ خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئیں

    اداکار عمران خان کی اہلیہ خاوند سے روٹھ کر میکے چلی گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان کی اہلیہ اوانتیکا گھریلو ناچاکی کے بعد اپنی بیٹی اِمارہ کے ہمراہ والدین کے گھر چلی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور اُن کی اہلیہ کے مابین گزشتہ کئی مہینوں سے تنازعات چل رہے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد اوانتیکا صبح کے وقت بیٹی اِمارہ کے ہمراہ شوہر (عمران خان) کا گھر چھوڑ کر والدین کے گھر چلی گئیں۔

    مزید پڑھیں: ارجن رام پال اور ان کی بیوی مہر جیسیا میں شادی کے بیس سال بعد علیحدگی

    عمران خان کے قریبی دوستوں نے اوانتیکا کی ناراضی اور گھر چھوڑنے کی تصدیق کی البتہ انہیں اس معاملے کی اصل وجہ کا علم نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاندان کے کچھ بڑے اور دونوں کے مشترکہ دوست اس معاملے کو سلجھانے میں مصروف ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران اور اوانتیکا 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کے بعد اُن کے ہاں 2004 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جن کا انہوں نے نام اِمارہ رکھا۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی آخری فلم ’کٹی بٹی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، گزشتہ چار برس سے وہ بڑے پردے پر نظر نہیں آئے جبکہ اس سے قبل اُن کی ’جانے تو یا جانے نا‘، ایک میں ایک تو، آئی ہیٹ لو اسٹوری، کڈنیپ، میرے برادر کی دلہن اور دہلی بیلی ریلیز ہوچکی ہیں۔