Tag: اداکار فہد شیخ

  • اداکار فہد شیخ ماضی میں پاکستان کرکٹ کا حصہ تھے؟ پُرانی تصویر وائرل

    اداکار فہد شیخ ماضی میں پاکستان کرکٹ کا حصہ تھے؟ پُرانی تصویر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار فہد شیخ نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار کی تصویر اس وقت کی ہے جب وہ انڈر 19 ٹیم میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے، تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ جب ہم بھی پرو کرکٹر تھے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    واضح رہے کہ فہد شیخ نے ندا یاسر کے شو میں بتایا تھا کہ کاش میں روزانہ اور باقاعدگی سے اسکول جاتا، میں صرف جمعہ کے دن اسکول جاتا تھا وہ بھی اس لیے کہ اس دن ہاف ڈے ہوتا تھا۔

    انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اسکول کی کرکٹ ٹیم کا کپتان تھا اس لیے مجھے اساتذہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور وہ مجھے کسی بھی مشکل سے بچا لیا کرتے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ اس سے قبل فہد شیخ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اور ’بیٹیاں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    دریں اثنا، اداکاری کے محاذ پر فہد شیخ نئے ڈرامہ سیریل ‘حسرت’ میں مرکزی کردار کے طور پر نظر آرہے ہیں، ڈرامہ سیریل حسرت کے فنکاروں میں فہد شیخ، کرن حق، سبحان اعوان، جینیس ٹیسا شامل تھے۔

  • اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکار فہد شیخ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے، اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    اداکار نے اپنے اور اپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور پھر ہم چار ہو گئے۔‘

    اداکار فہد  نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے ہمیں رحمت نصیب ہوئی ہے جس کا نام ایزل فہد شیخ  رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    یاد رہے کہ فہد شیخ کی 2012 میں نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، فہد شیخ اور اُن کی اہلیہ مہرین اب دو بچوں کے والدین بن گئے ہیں، اس سے قبل اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ فہد شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’دانش‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔