Tag: اداکار لاپتہ

  • مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    ممبئی : بھارتی فلموں کا وہ نامور اداکار جس نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، جس نے اپنے دور کی ہر کامیاب ہیروئن کے ساتھ کام کیا، لیکن 26 سال قبل ایسا غائب ہوا کہ آج تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    جی ہاں !! لاپتہ ہونے والے وہ اداکار راج کرن ہیں، جنہوں نے 100 سے زائد بھارتی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی گمشدگی ایک حل نہ ہونے والا معمہ بنی ہوئی ہے، اور ان کے اہل خانہ بھی آج تک انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

    راج کرن ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں بی آر اشارا کی فلم ‘کاغذ کی ناو’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1980 کی دہائی میں انہیں 100 سے زائد فلموں میں کام ملا، انہوں نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

    راج کرن

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دن وہ اچانک غائب ہوگئے اور 26 سال سے آج تک لاپتہ ہیں۔اداکار ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی خبر پہلی بار سال 1999میں سامنے آئی تھی۔

    داکار راج کرن اپنی سپر ہٹ فلموں "قرض” اور "ارتھ” کے لیے مشہور تھے، لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں مل سکی ہے۔

    actor missing

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کرن نے سال 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارت چھوڑ کر امریکہ کا رخ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت ذہنی دباؤ اور ممکنہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔

    امریکہ منتقل ہونے کے بعد ان کا اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ اچانک منقطع ہوگیا تھا، ان کی بیٹی، اہلیہ اور بھائی سمیت کسی کو بھی ان کی کوئی خیر خیریت نہیں مل رہی تھی۔

    ان کے لاپتہ ہونے کے کچھ عرصے بعد مختلف ذرائع ابلاغ میں راج کرن کی موت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ تاہم، ان کے بھائی گووردھن ٹھاکر نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ راج کرن زندہ ہیں، لیکن ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    بعد ازاں اس حوالے سے ایک اور خبر ملی جب کچھ سال قبل یہ افواہ پھیلی کہ راج کرن کو امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک اسپتال میں پایا گیا ہے۔ تاہم، ان کی بیٹی رِشیکا نے یہ دعویٰ مکمل طور پر رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مفروضات ہیں، اور ان کے والد کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق شدہ اطلاعات نہیں ہیں۔

    کئی سال کی کوششوں کے باوجود اداکار راج کرن کے موجودہ مقام یا ان کی ذہنی حالت کا پتہ نہیں چل سکا، ان کی گمشدگی آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔