Tag: اداکار ناگا چیتنیا

  • ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کی شادی کا آغاز، مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پر

    ناگا چیتنیا اور سوبھیتا کی شادی کا آغاز، مایوں کی ویڈیو منظرِ عام پر

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پرابھو کے سابق شوہر و اداکار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    ناگا چیتنیا اور مشہور اداکار سوبھیتا دھولیپالا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہلدی کے ایک پروگرام سے ہوا، دونوں کی ہلدی کی تقریب کی اندرونی جھلک سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دولہا اور دلہن کو ایک ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھتا جاسکتا ہے جب کہ فیملی میمبر ان پر پھولوں کی بارش اور دیگر رسومات کر رہے ہیں۔

    ہلدی کی تقریب کے لیے دھولیپالا نے سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا اور بھارتی جوہرات پہن رکھے ہیں جبکہ ناگا چیتنیا نے اپنے اس دن کے لیے سادہ سفید کرتہ پاجامہ کا انتخاب کیا۔

    اسی ویڈیو میں اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا کو دوسری رسومات کیلئے ایک مختلف ساڑھی میں بڑے برتن کے اندر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سامنتھا سے طلاق کے بعد اداکار ناگا چیتنیا  نے دو سال سے زیادہ عرصہ تک اداکارہ سوبھیتا  کو ڈیٹ  کرنے کے بعد رواں سال  8 اگست کو حیدرآباد میں منگنی کی تھی دونوں 4 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • اداکار ناگا چیتنیا نے سوبھیتا سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    اداکار ناگا چیتنیا نے سوبھیتا سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کے سابقہ شوہر و اداکار ناگا چیتنیا نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے منگنی کرلی۔

    ناگا چیتنیا کے والد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے کی منگنی کی تصاویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ ’ہمیں اپنے بیٹے ناگا چیتنیا کی سوبھیتا ڈھولیپالا سے منگنی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی  محسوس ہورہی ہے ‘۔

    ناگا چیتنیا کے والد نے کہا کہ منگنی کی تقریب کا انعقاد آج صبح 9:42 بجے ہوا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، ہم سوبھیتا ڈھولیپالا کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں کیلئے زندگی بھر کی محبت اور خوشی کی خواہش کرتے ہیں ‘۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں بھارتی اداکار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا کو بنے سنورے دیکھا جاسکتا ہے، ناگا چیتنیا نے اپنی منگنی پر سفید شلوار قمیص کا انتخاب کیا جبکہ سوبھیتا ڈھولیپالا کو ہلکی گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ تیلگو سنیما کے اداکار ناگا چیتنیانے اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو سے سال 2017 میں شادی کی تھی جو طلاق پر ختم ہوگئی۔