Tag: اداکار نبیل ظفر

  • بجلی کے بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کسی کو بھی دل کا دورہ پڑسکتا ہے، نبیل

    بجلی کے بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کسی کو بھی دل کا دورہ پڑسکتا ہے، نبیل

    پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایتکار نبیل ظفر نے بجلی کے بلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بہت زیادہ ہونے کا شکوہ زبان پر لے آئے۔

    اے آر وائی کے ڈرامے بلبلے کے معروف اداکار و پرڈیوسر نبیل ظفر بھی بجلی کے بھاری بلوں کے ہاتھوں پریشان نظر آتے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کہ انھیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں، اگر ان کے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چل رہا ہو تو وہ فوری طور پر انھیں بند کرنے کا کہتے ہیں۔

    نبیل ظفر لڑکی بنے تو کیا ہوا؟ اداکار نے بتا دیا

    نبیل ظفر نے مزاحیہ انداز میں اپنے والد کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں لگتا ہے ان کے والد کی روح ان کے اندر آگئی ہے، وہ کہا کرتے تھے "بل بہت آئے گا بھائی”، انھوں نے انکشاف کیا کہ مہنگائی سے تنگ گھر میں انھوں نے سولر سسٹم انسٹال کروالیا ہے۔

    اداکار نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گھر میں سول سسٹم تو لگوا لیا ہے مگر جب کراچی میں بادل آتے ہیں تو سولر سسٹم ٹھیک طرح کام نہیں کرتا۔

    حالیہ دنوں کراچی میں بادلوں کی موجودگی کے حوالے سے نبیل نے مزاحیہ انداز میں کہا وہ دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ یا تو برس جاؤ یا شہر چھوڑ دو تاکہ سولر ٹھیک کام کرے۔

    خیال رہے کہ ان دنوں اے آر وائی سے نبیل ظفر کا ڈرامہ سیریل ‘شیر’ نشر کیا جارہا ہے، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے، وہ ڈرامے میں سارہ خان (ڈاکٹر فجر) کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sher-youtube-trend-ary-digital-danish-taimoor/