Tag: اداکار نے بتادیا

  • عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیا

    عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیا

    عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں رقص نہیں کیا تھا جبکہ وہ اننت امبانی کی شادی میں باقی دونوں خانز کے ہمراہ محوِ رقص نظر آئے تھے۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے انسٹاگرام پر ایک ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن رکھا، اس دوران ایک مداح نے ان سے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رقص کرنے کے حوالے سے سوال کر ڈالا۔ اس کے جواب میں عامر خان نے دلچسپ انکشاف کیا۔

    بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی میں بھی رقص کیا تھا‘۔ انھوں نے امبانی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے مکیش کی تقریبات میں پرفارم کیا کیونکہ وہ میرا عزیز دوست ہے۔

    نیتا، مکیش، میں، اور ا ن کے بچے ہم ایک فیملی کی طرح ہیں۔ میں ان کے فنکشنز میں پرفارم کرتا ہوں اور وہ ہماری تقریبات میں پرفارم کرتے ہیں۔

    عامر خان کا یہ بیان حقیقی دوستی کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ امبانی فیملی اور ان کے درمیان ہے جس کا ثبوت وہ گزشتہ ہفتے دے بھی چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے رقص کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے تھے۔

    بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

    ان تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے تھے۔

    تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ پر رقص کیا تھا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر اس رقص کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

  • کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کرنے کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں اپنے والدین کے ردِ عمل کا انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد شام اور والدہ وینا کوشل کو کترینہ سے شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ میرے اس فیصلے سے بہت خوش تھے۔

    وکی نے بتایا کہ میرے والدین کترینہ کو پسند کرتے تھے اور اس سے بے حد پیار کرتے تھے اسلئے وہ میری شادی کا سن کر بہت ہی زیادہ خوش تھے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہمارے دل میں کسی کیلئے برائی نہیں ہوتی صرف اچھائی ہوتی ہے تو پھر ہمیشہ ہمارے کام آسان ہوجاتے ہیں۔

    وکی کوشل نے بتایا کہ کترینہ کیف میری پہلی محبت ہے، اور اپنی پہلی ہی محبت سے شادی ہونے کا ایک خاص احساس میرے دل میں ہے۔

    اداکار نے شادی کے بعد کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ میری زندگی اور بھی بہت خوبصورت ہوگئی ہے، میں کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین دن گزار رہا ہوں۔

    وکی کا کہنا تھا کہ کترینہ کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔