Tag: اداکار و گلوکار

  • والٹن ایئرپورٹ کی بندش: فخر عالم بھی میدان میں آگئے

    والٹن ایئرپورٹ کی بندش: فخر عالم بھی میدان میں آگئے

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فخر عالم نے والٹن ایئرپورٹ کو ثقافتی ورثہ قرار دینے کا مطالبہ کرلیا۔

    گلوکار فخر عالم نے لاہور کے تاریخی والٹن ایئرپورٹ کو شفٹ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ والٹن ہوائی اڈا ثقافتی اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

    گلوکار نے کہا کہ ایئرپورٹ کی جگہ کاروباری ڈسٹرکٹ بنایا جائے لیکن ٹرمینل کو محفوظ کیا جائے اور اسے ثقافتی ورثہ قرار دیا جائے۔

    خیال رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 25 مئی کو حکم جاری کیا تھا جس کے مطابق 26 مئی سے لاہور کے تاریخی والٹن ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

    لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا

    سی اے اے کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ایئرپورٹ منیجر نے فلائنگ کلبز کو تمام طیارے گراؤنڈ کرنے کی ہدایت کی تھی جب کہ  تربیتی پروازیں عارضی طور پر علامہ اقبال ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا تھا۔

  • فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، علی ظفر

    فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، علی ظفر

    لاہور: اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔

    اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ،جہاں اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کریگا ۔

    ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے ۔