کراچی: پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ احسن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
احسن خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی لیکن انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پھول کا گلدستہ موصول ہونے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
تاہم بلاگر فیصل کپاڈیا نے اپنے انسٹاگرام پر احسن اور ان کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر ان کے مداحوں کو دی اور اداکار کو مبارک باد پیش کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔
اس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل پوسٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار احسن خان کے اس سے قبل دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، یہ ان کی چوتھی اولاد اور دوسری بیٹی ہے۔