Tag: اداکار کا انکشاف

  • رنبیر کپور کو اپنے والد سے پہلی بار کب مار پڑی، اداکار کا انکشاف

    رنبیر کپور کو اپنے والد سے پہلی بار کب مار پڑی، اداکار کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے والد رشی کپور سے پٹائی کھانے کا اہم انکشاف کیا ہے۔

    حالی ہی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے والدہ نیتو سنگھ اور بہن ردھیما کپور کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے آنجہانی  والد سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار رنبیر کپور نے بتایا کہ ’مجھے یاد ہے میں مندر میں چوتوں سمیت داخل ہوگیا تھا جس کے بعد میرے والد نے زندگی میں صرف ایک مرتبہ میری سخت پٹائی کی تھی۔

    رنبیر کپور نے اس پٹائی کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پاپا بہت زیادہ مذہبی تھے ، آٹھ یا نو سال کی عمر میں ، میں چپل پہن کر مندر کے اندر چلا گیا تھا جس کے بعد میری خوب شامت آئی تھی۔

    باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم اینیمل کے اداکار رنبیر نے یہ بھی کہا کہ’ مجھے بچپن میں اپنی والدہ سے مار پڑی ہے، ایک مرتبہ انہوں نے مجھے ہینگر سے بھی مارا تھا۔

  • سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    سنی دیول نے اکشے کمار سے کیا درخواست کی تھی؟ اداکار کا انکشاف

    بالی وڈ کے اداکار سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اکشے کمار سے ایک درخواست کی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔

    بالی وڈ کے کرن جوہر کی کافی ود کرن شو میں سنی دیول نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم غدر 2 سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ میری فلم غدر 2 ریلیز ہونے والی تھی لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ فلم کامیاب ہوسکتی ہے، اسی دوران میں نے اکشے کمار سے ان کی فلم او ایم جی 2 کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی کیوں کہ میری فلم دہائیوں کے بعد آرہی ہے تھی۔

    ’’یہ ’غدر 2‘ نہیں بلکہ ’گٹر 2‘ ہے‘‘

    سنی نے انکشاف کیا کہ اکشے نے انہیں بتایا کہ وہ اس حوالے میں کچھ نہیں کر سکتے، میں نے ان سے کہا اگر یہ آپ کے ہاتھ میں ہے تو براہ کرم ایسا نہ کریں۔ لیکن اکشے نے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ان کے نہیں بلکہ اسٹوڈیو والوں کے ہاتھ میں ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا ٹھیک ہے لیکن مجھے دکھ ہوا، پھر میں نے سوچا کیا فرق پڑتا ہے، جس کے بعد دونوں فلم ریلیز ہوئی اور دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

    واضح رہے کہ غدر 2‘ کو اگست میں سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا اور اس نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 40 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی تھی۔

    سنی دیول کی غدر 2 بھارتی فلم انڈسٹری کے باکس آفس کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ناقدین بھی غدر 2 کی اتنی مقبولیت پر حیران ہیں۔