Tag: ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکم

  • 190ملین پاؤنڈ کیس: پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، 20ارب منافع کمایا گیا،فیصل چوہدری

    190ملین پاؤنڈ کیس: پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا، 20ارب منافع کمایا گیا،فیصل چوہدری

    فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں اظہار خیال کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں کچھ نہیں اسی لیے فیصلے میں تاخیر کی جارہی ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا جس پر 20 ارب منافع بھی کمایا گیا، رقم سے متعلق ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ اس سے حکومت کو نقصان ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ نقصان کے بجائے رقم پر 20 ارب روپے کا منافع کمایا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر ایک دھیلے کا بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رقم سے ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا، حکمران جماعت میں ایک طبقہ ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، خواجہ آصف، طلال چوہدری جیسے لوگ مذاکرات کی کامیابی نہیں چاہتے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میں عدم استحکام کیلئے ہی آئے ہیں، جو کہتے تھے ’’ساڈی گل ہوگئی اے‘‘ وہ کیسے مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کمیٹی واضح کہہ چکی ہے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی؟

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہونی چاہیے، جیل انتظامیہ حکومت کے ماتحت ہے رسائی دے سکتی ہے۔

  • ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکم

    ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کا نوٹس، سپریم کورٹ کا کارروائی کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورڈ نے کرونا از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس از خود نوٹس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منافع خوروں نے کرونا مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے اور اسی طرح کرونا مریضوں کےلیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت ہورہے ہیں جبکہ غیر قانونی اقدام کے خلاف وفاقی، صبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ادویات، آکسیجن سلنڈر، آلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کرونا سے متعلق طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جبکہ کرونا وائرس سے متعلق طبی آلات اور ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈریپ امریکا، یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے اور مقامی طور پر کورونا سے نمٹنے والی ادویات کو بھی جلد رجسٹرڈ کیا جائے۔

    عدالت نے رجسٹریشن سے متعلق آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور کرونا پر یکساں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے دیا جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔