Tag: ادویات چوری

  • 6 سرکاری اسپتالوں سے چوری شدہ مہنگی ادویات پکڑی گئیں

    6 سرکاری اسپتالوں سے چوری شدہ مہنگی ادویات پکڑی گئیں

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب کی نااہلی کے باعث سرکاری اسپتالوں کے میڈیسن اسٹورز اور وارڈز سے ادویات چوری ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری اسپتالوں سے مہنگی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رات گئے 6 اسپتالوں کی کروڑوں کی ادویات پکڑ لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ادویات چور 3 ملزمان کو لاہور جنرل اسپتال کی پولیس چوکی نے گرفتار کیا، چوروں سے لاہور جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، پینز، جناح اسپتال، سروسز اسپتال اور سوشل سیکیورٹی اسپتال کی ادویات کا بھاری اسٹاک برآمد کیا گیا ہے۔

    لاہور ادویات چوری سرکاری اسپتال

    ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ نیورو سائنسز (پینز) کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم جنرل اسپتال کے سرکاری انجکشن مریضوں کو فروخت کرتا تھا۔


    انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے 10 گھوسٹ ملازمین کو سزائیں سنا دی گئیں


    اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں ملزمان پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں، جب کہ سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی پایا جا رہا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

  • سرکاری اسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری میں ملوث  گروہ گرفتار

    سرکاری اسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری میں ملوث گروہ گرفتار

    لاہور : پولیس نے سرکاری ہسپتالوں سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث خطرناک گروہ کے سات ممبران کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہناہے کہ مکروہ دھندے میں سرکاری ہسپتال کے عملے سمیت پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر بھی شامل ہیں

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال اور ایس پی عمران کرامت بخاری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری اور فروخت کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی تھی ، ملزمان سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے تھے۔

    ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے بتایا کہ ملزمان اپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فروخت کرتےتھے ۔

    عمران کشور کا کہنا تھا کہ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کا سرغنہ جنرل ہسپتال کا میں سٹور کیپر محمد سلیم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں ہسپتال ملازم محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہر شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں پرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد کرکے جامع تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا۔

    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • اسپتال کی لاکھوں کی دوائیں گاڑی میں لوڈ کرتے وقت چور پکڑے گئے

    اسپتال کی لاکھوں کی دوائیں گاڑی میں لوڈ کرتے وقت چور پکڑے گئے

    لاہور: سروسز اسپتال کی لاکھوں کی دوائیں گاڑی میں لوڈ کرتے وقت چور پکڑے گئے، پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور میں لاکھوں روپے کی دواؤں کی چوری پکڑی گئی ہے، ایم ایس اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا تھا کہ امراض قلب اور گردوں کی دوائیں چوری کر کے فروخت کی جاتی تھیں۔

    ڈاکٹر افتخار نے میڈیا کو بتایا کہ امجد اور زاہد نامی ملزمان کو دوائیاں چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، امجد نامی ملزم 7 سال سے اسپتال کا ملازم ہے، ملزمان 50 سے 60 لاکھ کی دوائیں گاڑی میں لاد چکے تھے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال نے بتایا کہ دونوں ملزمان سرکاری اسپتال کو کروڑوں کا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پولیس کو بھی بلا لیا گیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ کے سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری منظم طریقوں سے ایک عرصے سے جاری ہے، گزشتہ برس جنوری میں کراچی سے پولیس نے ایسے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جو سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہم کی جانے والی دوائیں سرکاری لیبل مٹا کر فروخت کرتے تھے۔