Tag: ادھار

  • مال مفت دل بے رحم: دوست نے ادھار مانگی لمبورگنی دیوار میں دے ماری

    مال مفت دل بے رحم: دوست نے ادھار مانگی لمبورگنی دیوار میں دے ماری

    اسپین میں ایک شخص نے اپنے دوست سے ادھار مانگی اسپورٹس کار لمبورگنی دیوار میں دے ماری اور مال مفت دل بے رحم کا محاورہ سچ کر دکھایا۔

    دوستوں کے درمیان مختلف اشیا کا تبادلہ عام بات ہے تاہم بھاری مالیت کی اشیا دوستوں سے لینے سے بھی گریز کرنا چاہیئے، تاہم ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو کسی شے کی مالیت کا احساس کیے بغیر اسے ادھار مانگ لیتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک شخص نے اپنے دوست سے اس کی 2 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ مالیت کی اسپورٹس کار لمبورگنی ہراکین ادھار لے لی، دوست نے بھی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے یہ گاڑی دے دی تاہم وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ اب وہ اپنی اس بیش قیمت گاڑی کو دوبارہ کبھی نہیں چلا سکے گا۔

    بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سبز لمبورگنی تیزی کے ساتھ دیوار میں جا گھستی ہے جس سے دیوار ٹوٹ جاتی ہے جبکہ گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوجاتا ہے۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم جلد ہی پولیس نے اسے اسپتال سے حراست میں لے لیا، ڈرائیور کو حادثے میں معمولی چوٹیں پہنچی تھیں جن کے لیے وہ اسپتال پہنچا تھا۔

    پولیس کی تفتیش کے دوران ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے یہ گاڑی اپنے دوست سے ادھار لی تھی۔ پولیس نے اسے غیر محتاط ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے جرم میں حراست میں لے لیا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، اور انہیں وہاں سے دیوار کا ملبہ اور گاڑی اٹھانے کے لیے کئی گھروں کی بجلی منقطع کرنی پڑی۔

    حادثے کا شکار لمبورگنی کی مذکورہ ماڈل کی گاڑی 62 میل فی گھنٹہ فاصلہ صرف 2.9 سیکنڈز میں طے کرسکتی ہے۔

  • ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    اسلام آباد: ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے لیے بری خبر آگئی، پاکستان کی مشکل معاشی صورتحال میں سعودی عرب ایک بار پھر اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر مالیت تک کا تیل ادھار پر دے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ادھار تیل کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ادھار تیل ملنے سے روپے کی قدر میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔

    ذرائع کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں غیر معمولی اضافہ ہوا، رواں مالی سال پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل درآمد کر چکا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا تھا۔

    پیکج کے مطابق پاکستان کو 3 ارب ڈالر ایڈونس دیے جانے تھے، 3 ارب ڈالر کا ادھار تیل 3 سال تک دیا جانا تھا جبکہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جانے ہیں۔

  • نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کا15روپےادھارنہ چکانے پر قتل

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کا15روپےادھارنہ چکانے پر قتل

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کو پندرہ روپے ادھار نہ چکانے پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں نچلی ذات کے ہندوجوڑے بھرت سنگھ اوراس کی اہلیہ ممتا کودکان دار اشوک مشراکےپندرہ روپے ادھاراداکرنےتھے،اشوک مشرا نےراستے میں دلت جوڑے کو روک کررقم کاتقاضہ کیا.

    بھرت سنگھ نےرقم نہ ہونےکا کہہ کر مزید مہلت طلب کی جس پردکان داراشوک کوغصہ آگیااوراس نےکلہاڑی کےوار سےدونوں میاں بیوی کو موقع پرہی موت کے گھاٹ اتاردیا.

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کراشوک مشرا کو گرفتارکرلیاہے،حکام کا کہناہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

    *بھارت میں تین ’دلت‘ نوجوانوں پروحشیانہ تشدد
    یادرہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست راجستھان میں اونچی ذات کےہندوؤں نےتیرہ تا پندرہ سال کے تین دلت لڑکوں پرچوری کےالزام میں سرعام بدترین تشددکیادرخت سے باندھا اورپھربھی تسلی نہیں ہوئی تو برہنہ کرکے گھمایا تھا.