Tag: ادھار تیل کی فراہمی

  • روس کے بعد پاکستان کے آذربائیجان سے ادھار تیل کی  فراہمی پر مذاکرات جاری

    روس کے بعد پاکستان کے آذربائیجان سے ادھار تیل کی فراہمی پر مذاکرات جاری

    پاکستان کے آذربائیجان سے ادھار تیل اور ایل این جی فراہمی پر بات چیت جاری ہے، پاکستان ماہانہ ایک ایل این جی کارگو خریدنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آذربائیجان سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری پٹرولیم محمدمحمود بھی وزیر مملکت پٹرولیم کےہمراہ ہے۔

    پاکستان آذربائیجان سےادھارپرتیل اور ایل این جی فراہمی پر بات چیت کررہا ہے، پاکستان آذربائیجان سے ماہانہ ایک ایل این جی کارگوخریدناچاہتاہے۔

    پاکستانی حکام اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

    قبل ازیں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

    وزیر کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کو خام تیل اور ڈیزل اور پیٹرول رعایتی نرخوں پر برآمد کرے گا جو ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، روس پاکستان کو وہی رعایت دے گا جو دنیا کو تیل اور پیٹرول پر دے رہا ہے۔

  • سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

    کراچی : سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی، عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیا، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

    کراچی کی بندر گاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو3ارب20کروڑمالیت کا تیل ادھارفراہم کرے گا۔

    پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3سال میں کرنا ہوگی، یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب بیس کروٓڑ ڈالر کا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہمی جولائی سے شروع ہوگی

    خیال رہے کہ یکم جون کو شہر مکہ میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی تھی۔
    سعودی عرب نے گزشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب ڈالر کا تھا۔
    سعودی سفارت خانہ کے مطابق پیکج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی، پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوئے تھے۔