Tag: اذان سمیع خان

  • زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    زیبا بختیار نے دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے شادی کے پہلے ناکام و تلخ تجربے کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

    زیبا بختیار پاکستان کے کامیاب ترین ستاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں بھی نام کمایا، اداکارہ نے ہمیشہ اپنی اسکرین پر موجودگی سے متاثر کیا ہے اور وہ ایک ایسی اسٹار ہیں جن کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے عوام کو معلوم تھی۔

    زیبا بختیار کا بیٹا اذان سمیع خان موجودہ نسل سے موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جو اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھا رہا ہے، حال ہی میں سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    زیبا بختیار ان تصویروں میں ایک کلاسک ہالی ووڈ اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، ان تصاویر  کی ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھی خوبصورت ماں کی تعریف کی۔

    دورانِ انٹرویو زیبا بختیار سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زیبا نے کہا کہ اپنی پہلی ناکام شادی کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں ایک بچے کی ماں تھی۔

    اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ میں نے دوسری شادی اس لیے نہیں کی کیوں کہ مجھے کوئی صحیح شخص نہیں ملا، اگر مجھے کوئی صحیح شخص مل جاتا تو یقیناً میں دوسری شادی کر لیتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • اذان سمیع نے دبئی سے  کبریٰ خان کو تحفے میں کیا بھیجا؟

    اذان سمیع نے دبئی سے کبریٰ خان کو تحفے میں کیا بھیجا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے، ایسے میں اذان سمیع خان نے کبریٰ خان کے لئے تحفہ بھیجا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے کبریٰ خان کو چاکلیٹس کا تحفہ بھیجا ہے، کبریٰ نے تحفے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک مانگی تھی، اتنی ساری بھیج دیں۔

    کبریٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ تم نہیں چاہتے کہ میں اپنے شادی کے ڈریس میں فٹ آسکوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کبریٰ اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈُھولکی سے ہوا تھا، انہوں نے تقریب کی تصاویربھی انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھولکی کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں دیگر اداکار اور قریبی رشتے دار بھی موجود ہیں۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں، میرا اور میرے۔‘ انہوں نے مومل شیخ اور نادر نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے دلوں کو اتنی محبت، خوشیوں سے بھردیا، میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں۔

    اس سے قبل گوہر رشید نے بھی ڈھولکی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔

    اداکارہ کبریٰ اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان ایک خوبصورت انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔

  • اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد، عدنان سمیع خان کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

    اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد، بھارت کے نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اذان خان نے والد اور ان کی تیسری اہلیہ رویا فریابی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    اداکار نے اسٹوری میں والد اور ان کی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ہیپی اینی ورسَری، آپ کو محبتوں اور برکتوں سے بھرے بہت سے ناقابلِ یقین سال ملیں، ان شاء اللّٰہ، بہت ساری محبتیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    واضح رہے کہ اداکار اذان سمیع خان عدنان سمیع اور پاکستانی سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، عدنان سمیع اور زیبا بختیار کی شادی 1993 میں ہوئی تھی تاہم 1997 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

    عدنان سمیع نے اس کے بعد دوسری شادی کی جو کہ وہ بھی کچھ عرصے چلنے کے بعد ختم ہوگئی بعد ازاں عدنان سمیع خان نے تیسری شادی رویا فریابی سے 2010 میں کی تھی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • عدنان سمیع کا بھارت سے اپنے بیٹے کے نام خصوصی پیغام

    عدنان سمیع کا بھارت سے اپنے بیٹے کے نام خصوصی پیغام

    پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع نے اپنے بیٹے اذان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان میں مقیم بیٹے اذان سمیع خان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    عدنان سمیع نے خصوصی پیغام میں لکھا کہ’ میرے پیارے بیٹے اذان، بہت سے لوگوں کو ہمارے خوبصورت رشتے و بندھن کا اندازہ نہیں، خیر یہ ان کا مسئلہ ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں یہ اظہار نہیں کر سکتا کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتا ہوں‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

    انہوں نے کہا کہ مجھے آپ پر اور آپ کی تمام کامیابیوں پر ناقابلِ یقین حد تک فخر ہے اور میں یہ جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں پورا کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے ، ہمیشہ لگن سے کام کیا ہے اور یہی بات دیکھ کر میں خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔

    عدنان سمیع نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ یہ نیا سال آپ کی زندگی میں اچھی صحت، خوشی، امن، کامیابی اور خوشحالی لائے جس کے آپ مستحق ہیں، آپ کا ستارہ چمکتا رہے اور ہر اس شخص کے دل کو اس نیکی سے روشن کرے جو اسے چھوتی ہے، آپ ہمیشہ اللہ پاک کی حفاظت میں رہیں، سالگرہ مبارک بچہ، ڈھیروں پیار و دعائیں۔

    دوسری جانب بیٹے اذان  سمیع خان نے بھی اپنے والد کے پیار بھرے پیغام کا کمنٹ سیکشن میں جواب دیا، انہوں نے کہا کہ شکریہ بابا آمین، بابا میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faizan Najeeb (@faizannajeeb)

    واضح رہے کہ اذان عدنان سمیع کے بڑے بیٹے ہیں جو انہیں اداکارہ زیبا بختیار سے ہیں، عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعد ازاں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، عدنان سمیع اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ بھارت میں مقیم ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اذان سمیع خان نے اپنی 30ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  • اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے اپنی سوتیلی بہن مدینہ کی سالگرہ پر خاص پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے اداکار و گلوکار اذان سمیع نے اپنی چھوٹی سوتیلی بہن کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنی چھوٹی بہن مدینہ کیساتھ لی گئی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’7ویں سالگرہ مبارک ہو میری چھوٹی بہن، دعا ہے کہ یہ تمہاری ایک بہترین سالگرہ ہو، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’بابا مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Medina Sami Khan (@medinasamikhan)

    واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد بھارت منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بھارت میں مقیم ہیں۔

    عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعدازں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اذان سمیع زیبا بختیار اور عدنان سمیع کی پہلی اولاد ہیں۔

  • عدنان سمیع خان کے بیٹے نے اپنی بیٹی کو کیا پیغام دیا؟

    عدنان سمیع خان کے بیٹے نے اپنی بیٹی کو کیا پیغام دیا؟

    کراچی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیار بھرا پیغام دیا جس نے سب کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار اذان سمیع خان نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی اور ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

    گلوکار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہر چند دن بعد کوئی نہ کوئی مجھے بتا رہا ہوتا ہے کہ آپ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہیں اپنی فیملی اور بچوں کے بارے میں زیادہ بات نہ کیا کریں، خاموش رہیں کیونکہ یہ آپ کے کیریئر پر اثر انداز ہوگا۔

    اذان سمیع خان نے کہا کہ اس طرح کا مشورہ دینے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی میں بہت عزت کرتا ہوں اور ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں ایسا کیسے کرسکتا ہوں وہ میرے بچے ہیں، مجھے متاثر کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    I’m told every few days in the industry by someone or the other, at times even by people I respect and take seriously that “Azaan you’re young, you’re in the early years of your career. Don’t be too open about the fact that you have kids. Keep quiet about it. It’ll effect your career etc.” The truth is how can I do that when they are what define me? Inspire me? Push me to do better. Be better. You guys are too small to read or understand this at this point but I hope you read this one day(as long as Instagram survives and the internet doesn’t implode 🤞🏻) I just want you to know that being someone who has always been ambitious, driven and a dreamer. You always aspire to reach the top of the mountain to one day experience that feeling and that validation. Today each day when I go to work I know I already felt the highest of all feelings the day I became your father and each time I see you I know that no goal or level of success will ever surpass that. So I work because I love what I do and want to do better than I did yesterday. I’m young and am learning to be a father everyday and I know I fall short and make mistakes at times, I’m sorry. I’m Learning. I don’t have much to take from and that’s okay but I’m figuring my way. I promise you I’ll try everyday to be the best father I can be, I promise you I’ll wear you as my badge everyday and reach the top of that mountain on my terms with the two of you by my side InshAllah 🙏🏻 as my ultimate pride and glory. Happy birthday Lilly. I love you guys 🌎this much and more ❤️🙏🏻 Love, Baba P.S Guys if you’re reading this after you’re 18 I hope and pray that you live in a world with Nutella and coco pops and remember we’re Desi, chai is always better than coffee.iknowthiswaslong.k.bye.

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn) on

    گلوکار نے اپنے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم لوگ ابھی یہ سمجھنے کے لیے بہت چھوٹے ہو لیکن ایک نہ ایک دن یہ پڑھو گے،میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں جوان ہوں اور ابھی ایک باپ کی ذمہ داریاں سیکھ رہا ہوں، بعض اوقات غلطیاں کرتا ہوں، وعدہ کرتا ہوں کہ بہتر والد بننے کی کوشش کروں گا۔

    اذان سمیع خان نے اپنی بیٹی للی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں، آپ دونوں بیٹا اور بیٹی 18 سال کی عمر کے بعد یہ پڑھ رہے ہوں گے تو دعا کرتا ہوں کہ نیوٹیلا اورکوکو پوپس والی اس دنیا میں یاد رکھیں گے کہ ہم دیسی ہیں، چائے ہمیشہ کافی سے بہتر ہوتی ہے۔

    پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے 2014 میں صوفیہ بلگرامی سے شادی کی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

  • پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    پاکستان ہی میرا گھر ہے، اذان سمیع خان کا دو ٹوک اعلان

    کراچی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے اور یہاں کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ہی میرا گھر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے بھارت کے بجائے پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی، ایک انٹرویو میں اذان نے کہا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ ان کے والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں۔

    اذان سمیع خان نے کہا کہ میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کیریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تو میں نے اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دی اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔

    [bs-quote quote=”والد کے لیے سوشل میڈیا پر جو میمز بنتی ہیں انہیں دیکھ کر بہت ہنسی آتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”اذان سمیع”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی میں اپنے گھر کی طرح مانتا ہوں، والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اذان سمیع نے کہا کہ میں ان کا بیٹا ہوں لہٰذا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں لیکن میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور پاکستان میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے والد کی سوشل میڈیا پر بننے والی مزاحیہ میمز پر کہا کہ انہیں یہ میمز دیکھ کر بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ کچھ پوسٹس تو اتنی مزاحیہ ہوتی ہیں کہ مجھے انہیں دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔

    عدنان سمیع کے بیٹے کا کہنا تھا کہ یہ بات تو طے ہے کہ پاکستانیوں کی حس مزاح کو کوئی ہرا نہیں سکتا اور مجھے یہ پوسٹس دیکھ کر بڑا مزہ آتا ہے تاہم صر ایک چیز بری لگتی ہے کہ لوگ یہ مزاحیہ پوسٹس بناتے ہوئے انسان کا ماضی کا کام بھول جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پرے ہٹ لو کی موسیقی ترتیب دی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔