Tag: اذلان شاہ

  • اذلان شاہ ہاکی، پاکستان اور جاپان کا فائنل آج ہوگا

    اذلان شاہ ہاکی، پاکستان اور جاپان کا فائنل آج ہوگا

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آج فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم حریف ٹیم کو ہرانے کے لئے پر عزم ہے۔

    پاکستان نے 13 سال بعد ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    کوہلی کی شاندار اننگز سے بنگلورو کامیاب، پنجاب کنگز پلے آف سے باہر

    ایونٹ میں ملائیشیا اور اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہیں، جنوبی کوریا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کینیڈا کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔

  • کیا خود کو گولی مار دوں؟ معروف یوٹیوبر کس بات پر بھڑک اٹھے

    کیا خود کو گولی مار دوں؟ معروف یوٹیوبر کس بات پر بھڑک اٹھے

    ماضی کے معروف پاکستانی اداکار شبیر رعنا کے انتقال کے بعد ان کے صاجزادے اور پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اذلان شاہ تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    اپنے والد کے انتقال کے بعد اذلان شاہ کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔

    اذلان شاہ نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جس میں انہیں ان کے پالتو کتے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔

    ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو دیکھ کر ایسا لگتا نہیں ہے کہ آپ کے والد کچھ دن قبل فوت ہوئے ہیں، عجیب لوگ ہیں آپ۔ آپ کی بیوی دھڑادھڑ ویڈیوز ڈال رہی ہیں اور آپ اس پر گانے لگا رہے ہیں۔

    اس سخت کمنٹ پر اذلان شاہ خود کو جواب دینے سے نہ روک سکے، اذلان شاہ نے لکھا کہ آپ بتادیں میں کیا کروں، کیا میں اپنا دھیان نہ بٹاؤں، کیا سب چھوڑ دوں، یا خود کو گولی مار دوں؟

    بعد ازاں ان کی اہلیہ نے بھی اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ کام ہماری زندگی کا حصہ ہے، حادثہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے۔ لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، برائے مہربانی مجھے اور میرے شوہر کو نہ سکھائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔