Tag: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ

  • اذلان شاہ کپ، پاکستان کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار، جاپان سے مقابلہ برابر

    اذلان شاہ کپ، پاکستان کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار، جاپان سے مقابلہ برابر

    ایپوہ: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ برقرار ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم مقابلہ برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور جاپان کا مقابلہ 1-1 گول سے برابرہوگیا، جاپانی پلیئرز کی جانب سے پاکستانی گول پوسٹ پر کئی حملے کیے گئے، اس دوران جاپان تیسرے کوارٹرمیں گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

    پاکستانی پلیئرز نے بھی میچ برابر کرنے کے سرتوڑ کوششیں جاری رکھیں اور چوتھے کوارٹرکے اختتامی لمحات میں مقابلہ برابرکردیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

    ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کل اپنا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک دو میچز جیت چکا ہے۔

    ابتدائی میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا جیسی ٹیم کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی تھی۔

  • حبیبُ الرّحمٰن جن کے روشن مستقبل کی پیش گوئی دھیان سنگھ نے کی تھی

    حبیبُ الرّحمٰن جن کے روشن مستقبل کی پیش گوئی دھیان سنگھ نے کی تھی

    19 جنوری 1984ء کو ہاکی کے مشہور کھلاڑی حبیب الرّحمٰن کراچی میں وفات پاگئے۔ آج ان کی برسی ہے۔

    ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور حبیب الرّحمٰن اس دور کے کھلاڑی ہیں‌ جب اس کھیل میں پاکستان کا ڈنکا بجتا تھا۔ ماضی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم اولمپک گولڈ میڈل، عالمی کپ، چمپئنز ٹرافی جیسے اعزازات سمیٹ چکی ہے۔

    حبیبُ الرّحمٰن ہاکی کے وہ مشہور کھلاڑی ہیں جنھوں نے کم عمری میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس زمانے کے عظیم کھلاڑی دھیان سنگھ کی توجہ حاصل کی تھی اور دھیان سنگھ نے اس وقت ان کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کی تھی۔

    حبیبُ الرّحمٰن نے قیامِ پاکستان کے بعد 1952ء کے ہیلسنکی، 1956ء میلبرن اولمپکس اور 1958ء کے ٹوکیو کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

    ملک کے قومی کھیل ہاکی کے اس مایہ ناز کھلاڑی کو انٹرنیشنل امپائر اور پاکستانی ہاکی ٹیم کا کوچ بھی بنایا گیا۔

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : ملائیشیا نے پاکستان کو ایک صفر سے ہرا دیا

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی میں ملائیشیانے بھی پاکستان کوہرادیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کاسامناکرناپڑا۔

    ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو ملائیشیا کیخلاف بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ابتدائی لمحات میں ہی ملائیشیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ پاکستان ٹیم کو فیلڈ گول سمیت پینلٹی کارنر پر بھی گول کرنے کےکئی مواقع ملے،لیکن فائدہ نہ اٹھایاجاسکا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم آخری گروپ میچ پندرہ اپریل کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور بھارت آج مد مقابل ہونگے

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ جو ٹیم دباؤ میں آئے بغیر کھیلی وہ فاتح ہوگی۔

    سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہونے والا ہے اعصاب شکن مقابلہ، آمنے سامنے ہونگے روایتی حریف، ، یہ میچ دونوں ٹیمیں ہارنے کو تیار نہیں۔

    پاکستان اور بھارت اہم معرکے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہونگے۔ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے تاب ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ دونوں ٹیمیں ہمیشہ سے دباؤ میں کھیلتی آئی ہیں۔

    کھلاڑیوں کو جذباتی انداز سے نہ کھیلنے کی تلقین کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک نمبر ون ٹیم ہے،ابھی بھی پاکستانی ٹیم میں کافی خامیاں ہیں جو سامنے آرہی ہیں۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کوچارصفر سے شکست دے دی

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کوچارصفر سے شکست دے دی

    ایپوہ : سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا نے چار صفر گول کے فرق سے کامیابی حاصل کرلی۔ ایونٹ میں پاکستان کی یہ دوسری شکست ہے۔

    ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جارہے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنا تیسرا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا۔

    اس میچ میں پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست ہوئی ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں ہی آسٹریلیا نے ایک صفر کی برتری قائم کرلی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے مواقع ضائع کی، آسٹریلیا نے مزید تین گول کرکے مقابلہ باآسانی جیت لیا۔ پاکستان اگلے میچ میں اب بارہ اپریل کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

     

  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین گول سے ہرا دیا

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین گول سے ہرا دیا

    ایپوہ : اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلےپانچ گول سے شکست دےدی۔ گرین شرٹس نے سات پینلٹی کارنرضائع کئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بلیک کیپس نےگرین شرٹس کواونچی اڑان بھرنے سے روک دیا۔ میچ کاآغاز ہواتوشاہینوں کےتابڑتوڑ حملوں نےکیویز کوہلنےنہ دیا۔

    محمدارسلان نےآٹھویں منٹ میں گیند جال میں پھنک دی۔ نیوزی لینڈ نےچند منٹ بعد مقابلہ برابرکردیا۔ دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈنےپاکستان پرپہلی باربرتری حاصل کی۔

    محمدعرفان نے پینلٹی کارنر داغ کرمقابلہ پھرسے برابرکردیا۔ پہلےاوردوسرےہاف میں جان اورپسینہ بہانےکے بعد تیسرے ہاف میں قومی کھلاڑی بےجان نظرآئے۔جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم نے مزید تین گول جڑڈالے۔

    دوکےمقابلےپانچ گول میں خسارےسےجانےکےبعد محمد ارسلان نے گیندایک بارپھرجال میں پھنکی لیکن اس وقت تک بہت دیرہوچکی تھی۔ میچ میں پاکستان نے سات پینلٹی کارنرضائع کئے اور ناکام ہوگئے۔