Tag: اراکین اسمبلی

  • وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے فنڈز جاری کر دیے

    وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے فنڈز جاری کر دیے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو کروڑوں کے فنڈز جاری کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبہ جات کی مد میں فنڈز فراہم کر دیے ہیں، جب کہ صوبہ پنجاب میں سڑکوں اور نکاسئ آب کے 35 ارب کے منصوبوں پر 60 فی صد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 59 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاقی حکومت نے وزارت ہاؤسنگ کو 59 ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیے ہیں۔

    اسلام آباد، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کام میں کچھ سست روی پر سیکریٹری ہاؤسنگ نے منصوبوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو پنجاب کے لیے 35 ارب، سندھ کے لیے 14 ارب روپے، خیبر پختون خوا کے لیے 5 ارب اور بلوچستان کے لیے 4 ارب کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

    اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبوں کو جون 2023 تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند

    لاہور : پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہشمند 6 ن لیگ اراکین اسمبلی کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردین ، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لیگی اراکین اسمبلی الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ 6 ن لیگ اراکین اسمبلی کےپی ٹی آئی کےساتھ معاملات طے پاگئے ہیں ، یہ اراکین پی ٹی آئی کےٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 6 سے زیادہ اراکین کو پنجاب میں ایڈجسٹ نہیں کر سکتی اور پیپلزپارٹی کا کوئی ایسا مضبوط امیدوار نہیں جس کو پنجاب میں شامل کیا جا سکے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

  • پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست داٸر

    پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست داٸر

    لاہور : پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست داٸر کر دی گئی ، جس میں کہا گہا کہ آئین کسی بھی رکن اسمبلی کوپارٹی سےمنحرف ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست اظہرصدیق کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کسی بھی رکن اسمبلی کوپارٹی سےمنحرف ہونے کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے مطابق ووٹ پارٹی کی امانت ہے، جس میں خیانت نہیں کی جا سکتی۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے کینسر اور زہر قاتل ہے، آئین کے مطابق اب کسی بھی سیاسی جماعت کا فارورڈ بلاک نہیں بن سکتا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں بدترین ہارس ٹریڈنگ کامظاہرہ کیاگیا، ہارس ٹریڈنگ سے اکثریتی پارٹی کو شکست دے کرحمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ آئین کےتحت منحرف ہونے والے اراکین کے ووٹ گنے ہی نہیں جاسکتے، منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوتی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آرٹیکل 63 اے کی تشریح کرے اور پارٹی سے انحراف غیرآئینی قراردے، عدالت پارٹی سے انحراف کرنے والے اراکین کو تاحیات نااہل قرار دے۔

  • وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

    وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

    لاہور:وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے حوالے سے مسائل سامنے رکھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم پاکستان نے آئی جی پنجاب،چیف سیکریٹری کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے میرٹ پر کام کیے جائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

  • اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام سے رابطے اور مسائل حل کریں، عمران خان

    اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام سے رابطے اور مسائل حل کریں، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے کرکے ان کے مسائل حل کریں، حکومتی پالیسی سے متعلق فواد چوہدری کو اہم ہدایات بھی دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی نعیم الحق و دیگرشریک تھے، ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر پارٹی سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں میں بجلی، گیس، صحت اور تعلیم کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سےرابطےمیں رہیں اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں ترجیحی بنیاد پر جلد حل کیا جائے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے علیحدہ ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے پیش نظرمعاملات پر بھی مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر جعلی اکاؤنٹس کیس اوربلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنےکے عدالتی فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فواد چوہدری نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، بعد ازاں وزیراعظم نے وزیر اطلاعات کو حکومتی پالیسیوں سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

  • قومی اسمبلی اجلاس: حکومتی اراکین کی عدم شرکت، متعدد بل التوا کا شکار

    قومی اسمبلی اجلاس: حکومتی اراکین کی عدم شرکت، متعدد بل التوا کا شکار

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ حکومتی اراکین کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے متعدد بل التوا کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صارت ہونے والے اجلاس میں چوتھے روز بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث خارجہ پالیسی اور روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بحث مکمل نہ ہو سکی۔

    اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریوں کی بھی حاضری مایوس کن رہی۔

    وزارت تعلیم و تربیت سے متعلق سوال کا جواب نہ آنے پر اسپیکر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے وزیر تعلیم
    و تربیت اور سیکریٹری تعلیم کو چیمبر میں طلب کرلیا۔

    کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ اجلاس کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔


     

  • اراکین اسمبلی کی دوسرے روز بھی عمران خان پر تنقید

    اراکین اسمبلی کی دوسرے روز بھی عمران خان پر تنقید

    اسلام آباد: پارلیمنٹ  کے باہر آج بھی اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کی واپسی پر تنقید کی جبکہ گزشتہ روز کے رویے پر عمران خان نے آج مشترکہ اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔

    یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز کی شدید تنقید پر عمران خان آج ایوان میں نہیں آئے، جمیعت العلمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ٹی آئی والوں نے ایوان کی تضحیک کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے پارلیمنٹ سےاستعفے دے دیئے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی پر تنقید کو مکافات عمل قراردیا۔

    مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے بھی تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کی توہین کا ذمہ دارقراردیا،  پی ٹی آئی اراکین کو مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں نہیں آنا چاہیےتاہم انکاکہناتھاکہ اگر ایوان میں انہیں بلایا گیا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

    سینیٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف کی ایوان میں واپسی کو جمہوریت کا استحکام قرار دیا اور تنقید کرنیوالوں پر تنقید کر ڈالی۔

    عمران خان کیجانب سے ایوان میں واپسی پر تنقید یا تعریف اپنی جگہ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔

  • حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    حق پرست اراکین اسمبلی کا اے آر وائی نیوز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد /کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی اے آروائی نیوزسےناراض ہوگئے۔رہنماؤں کا کہناہے کہ میڈیااچھے کوبرااور برے کو اچھا بناکرپیش کرتاہے۔ آج جو ہمارے ساتھ ہورہا وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اےآروائی نیوزسےنالاں ہوگئی۔نائن زیروچھاپےپر پروگرام پیش کرنے پرایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نے اے آر وائی نیوزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

      اے آروائی کے پروگرام کھراسچ میں نائن زیرو چھاپے کی ویڈیوایم کیوایم کی ناراضگی کی وجہ بنی۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ صبح و شام ایم کیوایم کو نشانہ بنایا جارہاہے،متحدہ کے اراکین اسمبلی نےرپورٹنگ کومیڈیا ٹرائل قراردیا۔

    اس موقع پر فیصل سبزواری  کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرائل صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہی کیوں ؟ انہوں نےکہا کہ اگر ایم کیو ایم کے ساتھ ایسا سلوک آج ہورہاہے تو کل کودوسرے سیاستدان بھی تیاررہیں ۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی نےپیمراہیڈکوارٹرزاسلام آباد کے باہر بھی اے آر وائی نیوز کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اے آر وائی نیوز کےخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    احتجاجی مظاہرے  میں رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی ، اقبال احمد سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی شریک تھے۔