Tag: اراکین اسمبلی سے ملاقات

  • جنوبی پنجاب دل کے بہت قریب ہے، عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں: شہباز شریف

    جنوبی پنجاب دل کے بہت قریب ہے، عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام سیاسی قلابازیاں کھانے والوں کو مسترد کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ اس علاقے کو نظر انداز کیا ہے لیکن جنوبی پنجاب میرے دل کے بہت قریب ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوش حالی میرا مشن ہے، ہم نے اس علاقے کی ترقی کے لیے جو کام کیے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی

    واضح رہے کہ ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ کی تشکیل کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے اندرونی بحران میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو اس علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر فعال ہونا پڑا۔

    جنوبی پنجاب میں اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان سے بچانے کے لیے شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی محمد ارشد خان لغاری، رکن صوبائی اسمبلی محمد ممتاز احمد قیصرانی اور میر بادشاہ قیصرانی شامل تھے۔ اراکین اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہباز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    دوسری طرف منحرف ارکان کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں ترقی ہوئی، مگر جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں‌ ہوئی، محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں صرف ہمارا حق چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں دہشگردوں کیخلاف آپریشن قومی مفاد میں ہے، وزیرِاعظم

    کراچی میں دہشگردوں کیخلاف آپریشن قومی مفاد میں ہے، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن قومی مفاد میں کیا جارہا ہے۔

    اراکین اسمبلی سے ملاقات میں وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی میں آپریشن شروع کرنے سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیا گیا تھا، معاشی حب کو پُرامن اور مستحکم بنانا ملکی مفاد میں ہے۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا کسی کے پاس کوئی جواز نہیں، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    نوازشریف نے کہا کہ اتفاق رائے سے شروع کئے گئے آپریشن کے بعد کراچی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ٹارگٹ کلنگ، اغواء اور بھتہ خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔