Tag: اراکین سندھ اسمبلی

  • سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

    سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا گیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کی انتظامیہ نے اراکین اسمبلی کے لیے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے ایوان میں کرونا ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا۔اسمبلی انتظامیہ نے اراکین سندھ اسمبلی کے لگایا گیا سینیٹائزر گیٹ ہٹا دیا۔

    سندھ اسمبلی کے مختلف گیلریز میں لگے ہینڈ سینیٹائزرز بھی خالی ہیں۔ارکان اسمبلی اور اسٹاف بغیر احتیاطی تدابیر آناجانا کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینیٹائزرگیٹ ہٹایا نہیں گیا بلکہ طوفانی بارش کے باعث ٹوٹی۔

    خیال رہے کہ سینیٹائزر ٹنل سندھ اسمبلی کے داخلی دروازے پر لگائی گئی تھی۔سینی ٹائزرٹنل کی مشینری دھوپ میں پڑی خراب ہونے لگی۔

    پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز اور اموات میں کمی

    واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 32 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 5709 ہوگئی جبکہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہے، 24گھنٹےمیں ملک بھر میں 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا

    بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی سربلندی کے لیے کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کو آج شام 7 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    بلاول بھٹواراکین سندھ اسمبلی سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ مانگیں گے، بلاول بھٹو سیاسی صورت حال، مقدمات پر بھی اراکین سندھ اسمبلی سے گفتگو کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی سربلندی کے لیے کام کیا ہے، آنے والا وقت مشکل ہو یا آسان، پیپلزپارٹی میدان نہیں چھوڑے گی۔

    عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا‘ بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ رواں ماہ سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی طرح ہوتا ہے، قیادت سیکھنی ہے توشہید بھٹو اورشہید بےنظیر بھٹو سے سیکھیں۔

  • کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں مشروط کمی کا اعلان

      کراچی: حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں نما یاں کمی کے بعد صو با ئی حکومتوں پر دبا و ہے کہ وہ بس اور وین کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان اور اس پر عملدرآمد بھی کروائیں اس حوالے سے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جا کھرانی اور ٹرانسپورٹرزکےدرمیان مذاکرات ہو ئے۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز حسین جاکھرانی اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جاکھرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس وسائل کی کمی ہے  انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ والوں کے خالف آپریشن کیا جائے گا۔

     صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے بتایا کہ دس روپے تک کے کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، جبکہ مزدا، منی بسوں، کوچز اور بسوں کے کرائے 15 سے کم کرکے 14، 16 سے کم کرکے 15 اور 17 سے کم کرکے 16 روپے کردیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تین سال قبل 24ہزار پبلک ٹرانسپورٹ تھیں، جس کی تعداد میں امن وامان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے کمی آئی ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین بسوں کے کرائے میں بھی کمی کی جائے گی

     مزاکرات میں حکومت نے بمشکل تمام ٹرانسپورٹرز کو راضی کیا کہ وہ کرایوں میں نام کی ہی سہی کمی کردیں لیکن ٹرانسپورٹرز یہ شرط بھی عائد کردی کہ چنگچی رکشوں پر پابندی لگائی جائے ،سب ہی واقف ہیں کہ چنگچی رکشہ کو شاہراہوں سے مستقل دور رکھنا فی الوقت آسان نہیں کیو نکہ چنگچی والے بھی اپنے پیچھے مضبو ط سہارا رکھتے ہیں ان حا لات میں رہے غربت کے ما رے مسافر تو ان کی سنتا کون ہے۔

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونا باعث تشویش ہے،حق پرست اراکین

    کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے ملک میں گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبہ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

    ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ صوبہ بھر میں اکثریت عوام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔

    لیکن صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا اور ٹرانسپورٹ مافیا کوعوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جو حکومتی بددیانتی کا کھلا ثبوت ہے۔

    حق پرست اراکین اسمبلی نے کہا کہ کرایوں میں کمی نا ہونے سے ٹرانسپورٹ مافیا کو یومیہ لاکھوں روپے کا فائدہ پہنچ رہا ہے اور صوبے کے عوام پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فی الفور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرے ۔