Tag: اراکین پنجاب اسمبلی

  • اراکین پنجاب اسمبلی کی بے احتیاطی پر اسپیکر برہم، ماسک نہ پہننے والوں کو وارننگ

    اراکین پنجاب اسمبلی کی بے احتیاطی پر اسپیکر برہم، ماسک نہ پہننے والوں کو وارننگ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز  الہیٰ نے ماسک نہ پہننے والے ممبران کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ماسک نہ پہننے والے ممبران کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کا ن لیگ،ق لیگ یا پی ٹی آئی نہیں بلکہ سب پر حملہ ہے۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا اب بھی کہہ رہا ہوں بغیر ماسک پہنے ایوان میں نہ آئیں، ماسک اور احتیاط کرنے میں سب کا ہی بھلا ہے تاکہ کرونا سے بچا جا سکے۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرویز الہیٰ نے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک ایوان میں موجود کیوں نہیں ہیں،سوال جواب ان کے محکمے کے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے،مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے،ساتھ لے کر چلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

  • حمزہ شہباز نے  اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے پر شدید اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس بجلی اور گیس کے پیسے نہیں اورتنخواہیں بڑھا رہی ہے؟ میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف ہوں۔

    یاد رہے  وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیرِ اعظم کی اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    بک کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کروں گا،گورنر پنجاب

    وزیراعظم کی اجازت کے بغیر تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کروں گا،گورنر پنجاب

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر دستخط وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی اجازت کے بغیرسمری منظور نہیں کروں گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ سخت مایوس کن ہے، پاکستان خوشحال ہوجائےتوشاید یہ قابلِ فہم ہومگر ایسے میں جب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی وسائل دستیاب نہیں،یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزار روپے ، ڈپٹی اسپیکر 2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔