Tag: ارباز خان

  • ارباز خان کے  والد اپنی  بہو خوشبو سے ناراض کیوں؟ وجہ بتادی

    ارباز خان کے والد اپنی بہو خوشبو سے ناراض کیوں؟ وجہ بتادی

    پاکستانی اداکار ارباز خان کے والد آصف خان اپنی بہو سے ناراض کیوں ہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کی۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار ارباز خان کے والد آصف خان کا کہنا تھا کہ خوشبو سے شادی میرے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی ہے۔ پانچ سال ہوگئے ان سے نہ میں ملا نہ وہ ۔۔

    انہوں نے کہا کہ ارباز بہت اچھا بچہ تھا، پتہ نہیں اس نے ایسی جگہ شادی کیوں کرلی؟ ہماری فیملی میں تو کوئی سیٹی تک نہیں بجا سکتا، اتنے سادے اور اچھے لوگ ہیں۔

    آصف خان نے کہا کہ ارباز خان بس اُس ماحول میں پھنس گیا، ہم شادی کے خلاف تھے مگر اس نے کرلی، اب ماشاء اللہ اس کے دو جوان بچے ہیں، اب جو ہوگیا سو ہوگیا۔

    انہوں نے ایک دوسرے سے نہ ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ ہم سے تعلق رکھتے ہیں نہ ہم اُن سے ملتے ہیں۔

    انہو ں نے کہا کہ میں ارباز خان سے ناراض نہیں ہوں، وہ میرا پیارا بچہ ہے، ناراضگی تھی کچھ دن کے لئے لیکن اب وہ ختم ہوچکی ہے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    آخر میں ارباز کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی بیوی خوشبو اسٹیج پر کام کرتی ہے، جو مجھے پسند نہیں، اللہ اسے نیک ہدایت دے۔

  • ویڈیو: سلمان خان کی 59ویں سالگرہ، امبانی فیملی کا شاندار تقریب کا انعقاد

    ویڈیو: سلمان خان کی 59ویں سالگرہ، امبانی فیملی کا شاندار تقریب کا انعقاد

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر جام نگر میں امبانی فیملی نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے، اداکار کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی خاندان کی جانب سے شاندار تقریب رکھی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atul Agnihotri (@atulreellife)

    امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان کو اپنی بھتیجی کے  ساتھ چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sohail Khan (@sohailkhanofficial)

    سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد اس خاص دن کو منانے کے لیے خصوصی پرواز سے گجرات پہنچے جہاں سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب اداکار سہیل خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، بیٹے نروان خان اور بہن الویرا کے بیٹے آیان اگنی ہوتری کے ساتھ ایک سائن بورڈ کے سامنے بیٹھ کر تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’لو یو بھائی جان‘‘ لکھا تھا۔

  • ارباز خان کی بہترین خصوصیات کیا ہیں؟ سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا نے بتادیا

    ارباز خان کی بہترین خصوصیات کیا ہیں؟ سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا نے بتادیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی مثبت خوبیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا نے بیٹے ارہان خان کے شو ’ڈمب بریانی‘ کی تازہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی جہاں بیٹے نے ماں اور ماں سے بیٹے سے کئی اہم سوال کیے۔

    ملائیکا اروڑا نے اپنے سابق شوہر، ارباز خان کی اُن اچھی اور بری خصلتوں کے بارے میں بات کی جو اُن کے بیٹے ارہان کو وراثت میں ملی ہیں۔

    انہوں نے اپنے بیٹے کے والد کی طرح انصاف پسند ہونے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ارباز خان ایک انصاف پسند اور منصف انسان ہیں اور یہ خوبی تم(ارہان خان) میں بھی ہے۔

    اداکارہ ملائیکا نے مزید کہا کہ ارہان خان انداز میں ہوبہو اپنے والد جیسا ہے، اور یہ بات مجھے بلکل پسند نہیں ہے، کیوں کہ ارہان بھی اپنے والد کی طرح وقت پر فیصلہ نہیں کرتے۔

    ملائیکا اروڑا نے اپنے بیٹے ارہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے والد غیر پرکشش شخصیت اور انداز کے مالک ہیں اور تم بھی اس معاملے پر بالکل اپنے والد پر گئے ہو۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا بیٹا اپنے والد جیسا ہے جسے کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اُسے کب جاگنا ہے، کیا پہننا ہے اور کیا کھانا پینا ہے، جس پر بیٹے نے ماں کو توکتے ہوئے کہا کہ ’ میری روٹین تو بہت اچھی بنی ہوئی ہے‘۔

    اس کے جواب میں اداکارہ نے بیٹے کی بہتر روٹین کا سارا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی روٹین اس لیے منظم اور متوازن  ہے کیوں کہ آپ کو میرے جیسی والدہ ملی ہوئی ہے۔‘

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی فیملی ڈنر کی ویڈیو وائرل

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی فیملی ڈنر کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی فیملی کے ساتھ ڈنر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سے طلاق کے بعد پہلی دفعہ ملائکہ اروڑا اپنے سابقہ سُسرالیوں کے ساتھ منظر عام پر آئی ہیں، گزشتہ شب ارباز خان کی فیملی کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اداکارہ نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    اس ڈنر کا اہتمام ملائکہ اور ارباز خان کے بیٹے ارہان کے نئے پوڈ کاسٹ کے ٹریلر کی خوشی میں کیا گیا جس میں ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیملی ڈنر میں ارباز خان کی پوری فیملی اور دوسری اہلیہ شوریٰ خان نے شرکت کی تھی جبکہ ملائکہ اروڑا بھی اپنی والدہ، بہن امریتا اروڑا اور بھانجے کے ہمراہ فیملی ڈنر میں شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان کے والد سلیم خان میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دے رہے ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا پیچھے اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tadka Bollywood (@tadka_bollywood_)

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

    پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔

  • سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ارباز خان نے کجہا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں سمجھنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، انہیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’ اگر وہ میرا بھائی ہے تو کبھی بھی فون کرکے بلا لیا جائے یا زیادہ کام لیا جائے، سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان سب باتوں سے متعلق ہمیں خیال رکھنا پڑتا ہے۔

    پروڈیوسر ارباز خان نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں، میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک سپر اسٹار ہے، وہ کام کے دوران بہترین منصوبہ پیش کرتا ہے اس لیے وہ زیادہ معاوضہ لیتا ہے کیوں کہ وہ اس کا حقدار ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلو بھائی ’سلمان خان‘ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری مین ایک پروجیکٹ کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • ارباز کی دوسری شادی کے بعد سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کیلئے ایک اور دھچکا

    ارباز کی دوسری شادی کے بعد سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کیلئے ایک اور دھچکا

    بالی وڈ اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد مشہور رقاصہ اور ان کی پہلی اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو ایک اور دھچکا مل گیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار اور فلمساز ارباز خان نے شوریٰ خان سے شادی کے بعد اپنی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ارباز نے ایسا خود کیا یا شوریٰ کے دباؤ پر مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ 1998 میں ارباز نے ملائیکہ سے شادی کی تھی۔ یہ شادی تقریباً 19 سال تکی چلی اور 2017 میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی تھی۔ سابق بالی وڈ جوڑے کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔

    بعد ازاں ملائیکہ اروڑا نے اپنے سے 12 برس چھوٹے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور دنوں اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے۔

    ارباز خان نے اب زندگی کی نئی شروعات کرتے ہوئے اپنی طلاق کے چھ برس بعد گزشتہ ماہ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ اپنی شادی کی تصاویر ارباز خان نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں دبنگ خان، والد سلیم خان، ارباز کے بیٹے ارہان خان اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ 56 سالہ ارباز اپنی شادی پر کافی خوش نظر آئے تھے۔

  • ارباز خان کی دوسری شریک حیات دراصل ہیں کون؟

    ارباز خان کی دوسری شریک حیات دراصل ہیں کون؟

    بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے 56 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے، ان کی دوسری شریک حیات کے بارے میں جاننے کے لیے مداح متجسس ہیں۔

    بھارت کے سپراسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز کی نئی بیوی کا نام شوریٰ خان ہیں، ان کے بارے میں عام لوگوں کے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ شوریٰ خان اچانک ہی منظر عام پر آئی ہیں، دونوں میں پہلے تو محبت کی خبریں سامنے آئیں پھر شادی کی خبریں بھی آگئیں۔

    ارباز خان اور شوریٰ خان کے نکاح کی تقریب نجی طور پر منعقد کی گئی، جس میں سلمان خان سمیت اہل خانہ اور دوست موجود تھے جبکہ ارباز خان کے بیٹے بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

    نکاح کی تقریب ارباز کی بہن ارپیتا کے گھر ممبئی میں منعقد ہوئی۔ شادی کی تصاویر خود اداکار ارباز نے پیر کی صبح انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

    شوریٰ نے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر بطور میک اپ آرٹسٹ شروع کیا، اب تک وہ کئی معروف بالی وڈ اداکاروں اور شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز اور شوریٰ فلم پٹنہ شکلا کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے۔

    ارباز اور 41 سالہ شوریٰ کے درمیان تقریباً 9 ماہ تک ملاقاتیں رہیں اس دوران دونوں نے اپنی محبت کو مکمل طور پر مخفی رکھا۔

    بعدازاں ارباز خان نے انھیں اپنی فیملی سے ملوایا اور پھر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا، شوریٰ کے انتخاب پر ارباز کے اہلخانہ راضی ہوگئے جس کے بعد شادی کی تاریخ طے پائی۔

    شروع میں ارباز اور فیملی کی خواہش تھی کہ شادی کو خبروں کو فی الحال میڈیا سے چھپایا جائے تاہم میڈیا کو اس کی بھنک پڑ گئی اس کے بعد روینہ ٹنڈن نے بھی ان کی شادی کی تصدیق کی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ شوریٰ کی بھی ارباز کے ساتھ یہ دوسری شادی ہےلیکن ان کے ماضی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی بالی وڈ رقاصہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ 1998 میں ہوئی تھی دونوں میں 19 سال کے بعد علیحدگی ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔

  • ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

    ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے دوسری شادی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق اور اطالوی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اپ کے بعد ارباز خان نے گزشتہ روز پھر سہرا سجا لیا ہے۔

    دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ کے مقبول اداکار و فلمساز 56 سالہ ارباز خان کی شورا خان سے شادی ممبئی میں بہن ارپتا خان شرما کے گھر ہوئی، جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کے بعد ارباز خان نے سوشل میڈیا پر دلہن کے ساتھ تصویر بھی شیئر کر دی ہے، شادی میں ارباز کے بھائی سلمان اور سہیل خان کے ساتھ ساتھ ان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان بھی شریک تھے، ارباز کے بیٹے آرہان خان بھی شادی میں شریک تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)

    انسٹاگرام پر پوسٹ میں ارباز نے لکھا کہ ہمارے عزیزوں کی موجودگی میں میرا اور شورا خان کی محبت بھری زندگی کا آغاز ہو رہا ہے، اس خاص دن پر آپ کی سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ ارباز خان کی دلہن شورا خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

  • ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ارباز خان دوسری بار دلہا بننے کے لیے تیار، دلہنیاں کون ہوں گی؟

    ممبئی:  بالی وڈ کے معروف اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی وہ بالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ سے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی سے بریک اَپ کے بعد وہ رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی جائے گی، اس تقریب میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارباز خان کی دوسری دلہن بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی پرسنل میک اپ آرٹسٹ ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    اس سے قبل ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ارباز خان بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اُن کے دل میں ہمیشہ اداکار کے لیے احساسات رہیں گے۔

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں اداکارہ و ہوسٹ ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

  • بھارتی فلمساز کا راجر فیڈرر کو الوداع، لیکن تصویر کسی اور کی لگا دی

    بھارتی فلمساز کا راجر فیڈرر کو الوداع، لیکن تصویر کسی اور کی لگا دی

    معروف بھارتی فلم ساز ہنسل مہتا کا حال ہی میں کیا گیا ٹویٹ ان پر مذاق اور تنقید کا باعث بن گیا، بھارتی صارفین نے ان کے ٹویٹ پر میمز بنانے شروع کردیے۔

    ٹینس کی دنیا کے عظیم کھلاڑی راجر فیڈرر نے دو روز قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو دنیا بھر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    معروف بھارتی فلم ساز ہنسل مہتا نے بھی 20 گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر کے لیے ٹویٹ کیا اور کہا، ہم تمہاری کمی محسوس کریں گے چیمپیئن۔

    ساتھ ہی انہوں نے راجر فیڈرر کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

    البتہ انہوں نے تصویر راجر فیڈرر کی جگہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی پوسٹ کی جو خود بھی اداکار ہیں۔

    ان کی ٹویٹ کے ساتھ لوگوں نے اس پر تنقید اور مذاق شروع کردیا، بعض صارفین نے کچھ میمز بھی پوسٹ کیں جن میں ارباز خان کو راجر فیڈرر کا ہم شکل قرار دیا گیا ہے۔

    بعض صارفین کا کہنا ہے کہ فلم ساز نے یہ تصویر جان بوجھ کر پوسٹ کی ہے۔

    خیال رہے کہ 41 سالہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنی صحت کے پیش نظر ٹینس کو خیرباد کہہ دیا، 24 سالہ کیریئر میں انہوں نے 15 سو میچز کھیلے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گھٹنے کے تیسرے آپریشن کے بعد اپنی فل فارم میں واپس لوٹنا چاہتے تھے لیکن یہ مشکل لگ رہا ہے چنانچہ وہ ریٹائر ہورہے ہیں۔