Tag: ارباز خان

  • دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبئی: بھارتی اداکار نے سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’فریکی علی‘‘ کی پروموشن کے دوران پاکستانی صحافی کا تمسخر بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان برادرز  بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن کے ہمراہ دبئی کے نجی ہوٹل اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے آئے اور انہوں نے پریس کانفرنس کی۔

    اس دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والی صحافی غلام مصطفیٰ مہرہ نے فریکی علی میں کام کرنے والی برطانوی نژاد اداکارہ سے اردو میں فلم سے متعلق سوال کیا جس پر دبنگ خان نے صحافی کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’آپ انگریزی میں سوال کریں کیونکہ اداکارہ (ایمی) کو اردو نہیں آتی‘‘۔ سلمان خان کے جواب پر پنڈال میں موجود تمام ہی لوگوں نے اردو میں سوال کرنے کے باعث صحافی کا مذاق بنایا جس پر دبنگ خان اور اُن کے بھائی اسٹیج پر ہنستے نظر آئے۔

    اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے سوال کا پورا جواب انگریزی میں دے دیا ہے اور سلمان نے اُس کا اردو ترجمہ بھی کردیا ہے جس پر صحافی نے پنجابی میں گفتگو شروع کردی‘‘۔

    بعد ازاں  پاکستانی صحافی نے دبنگ خان کو  جواب دیا کہ ’’میں انگریزی میں بات نہیں کرسکتا تاہم مجھے انگریزی بہت اچھی طرح سے سمجھ آتی ہے ‘‘۔

    Salman demands Pakistani journalist to ask… by arynews
    اس موقع پر ایک اور صحافی کی جانب سے فلم فریکی علی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی سے بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین کے کرداد کو ادا کرنے کا کہا ’’جس پر انہوں نے وہ کردار ادا کر کے دکھایا اور وہاں موجود لوگوں سے داد بھی وصول کی۔

    Nawazuddin repeats acting of Chand Nawab at… by arynews

    یاد رہے فلم فریکی علی رواں سال 9 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس کے پرڈیوسر سہیل خان، نشان پتی ہیں اور سلمان خان کی جانب سے اس کی پیش کش کی جارہی ہے۔فلم میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ارباز خان اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

  • ارباز خان اور ملائکہ خاندان کی خاطر ساتھ رہنے پر تیار

    ارباز خان اور ملائکہ خاندان کی خاطر ساتھ رہنے پر تیار

    ممبئی: کچھ دنوں قبل افواہیں تھی کہ ملائکہ اروڑہ ارباز خان سے علیحدگی چاہتی ہیں،لیکن اربازخان اور ملائکہ نے شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نےخاندان کی خاطر اپنی شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا،دونوں نے ایک سال پہلے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور کہا جارہا تھا کہ بہت جلد دونوں کی راہیں جلد جُدا ہوں گی. لیکن دونوں نے ایک بار بھر ساتھ رہنےکافیصلہ کیا ہے.

    ماضی میں بالی ووڈ کے شادی شدہ جوڑے کے درمیان فاصلوں کو دور کرنے کے لیے متعدد بار خاندان اور دوستوں کی طرف سے کوششیں کی گئی،اور اس حوالے سے بالی ووڈ دبنگ خان بھی کوششیں کرتے نظر آئے.

    میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے جوڑے کی ایک ساتھ رہنے کی وجہ ارباز خان کی والدہ اور ملائکہ کی ساس ہیں،جن کی طبعیت ان دنوں کافی ناساز ہےاور یہی وجہ ہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے اپنے درمیان فاصلوں کو دور کرنے اور ساتھ رہنےکا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ شادی شدہ جوڑے نے گذشتہ سال علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں علیحدہ علیحدہ رہ رہے تھے.

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے گرم تھیں لیکن انہوں نے اس پر مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھی تاہم اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ان میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کےدرمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لوگ اس بارے میں بے بنیاد اور بے سرو پا قسم کی قیاس آرائیں شروع کردیں۔ ہم الگ ہوگئے ہیں تاکہ اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی نتیجے تک پہنچ سکیں، جب ہم اس بارے میں فیصلہ کرلیں گے تو ایک دوسرے کو آگاہ کردیں گے۔

    اس سے قبل یہ افواہیں بھی گرم تھیں کہ ملائکہ کی ایک برطانوی نژاد تاجر سے قربتیں بڑھ گئی ہیں اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی یہی ہے تاہم دونوں نے اس بات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا شخص نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملائکہ کو اپنے شوہر کی معاشی حالت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے، نا ہی ملائکہ نے کبھی اپنے جیٹھ سلمان خان سے اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کی درخواست کی، یہ تمام باتیں افواہیں ہیں۔

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور ’’منی بدنام‘‘ ہوئی گیت سے شہرت حاصل کرنے والی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اڑورہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا جب کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی تاہم ملائکہ اروڑہ نے اکتوبر سے ہی ارباز خان سے الگ رہائش اختیار کررکھی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان بھارتی رئیلٹی شو’’پاور کپل‘‘ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔