Tag: اربن فلڈنگ

  • کراچی میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارشیں متوقع

    کراچی میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارشیں متوقع

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت دیگر شہروں میں ایک سے 2 روز میں تیز آندھی، موسلا دھار بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج سے 18 جولائی تک کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں 15 یا 16 جولائی کو تیز آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارش سے کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، ٹنڈو الہٰ یار، سانگھڑ، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ اور جام شورو میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، میر پور خاص، عمر کوٹ، جامشورو، نواب شاہ، سکھر اور جیکب آباد میں شدید بارش کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباؤ کے باعث سمندر کی موجیں ماہی گیروں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

  • کراچی میں شدید بارشیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی میں شدید بارشیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی

    کراچی: محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے 2 اکتوبر تک کراچی میں بارشیں ہوں گی جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش پچھلے سسٹم کی باقیات تھی، آنے والا سسٹم آج سے بارش برسا سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آج سے 2 اکتوبر تک بارشوں سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گلاب نامی طوفان بھارت کو ہٹ کر چکا ہے، لوئر سندھ اور بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ گلاب کے اثرات سندھ کی ساحلی پٹی پر ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ ہوا تھا جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں اور حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    صدر سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

  • کراچی میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، تیاریاں مکمل

    کراچی میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ، تیاریاں مکمل

    کراچی: شہر قائد میں ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سلسلے میں تیاریاں بھی مکمل ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہر مرتبہ بارشوں کے بعد ندی نالوں کے اطراف تباہی پھیلتی ہے، اس حوالے سے ندی نالوں پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    متعلقہ اداروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں، آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، شہری انتظامیہ کے نمائندے آپریشن میں شریک ہوں گے۔

    12 مقامات پر گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، گجر نالے کے 3، لیاری ندی کے 2 مقامات پر آپریشن ہوگا، اورنگی نالے کے 3، ملیر ندی میں 2 مقامات پر آپریشن ہوگا، جب کہ محمود آباد نالے کے اطراف 2 مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

    اس اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے، گرینڈ آپریشن کے لیے 12 ایکسکویٹرز بھی منگوا لیے گئے، جن کے ساتھ جیک ہیمر بھی ہوں گے۔

    آپریشن کے دوران ندی نالوں کے دونوں اطراف 30 فٹ کی جگہ کلیئر کی جائے گی، تجاوزات پر رہائش پذیر افراد کے لیے عارضی کیمپس بنائے جائیں گے، آپریشن کے سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ کی سندھ بھر سے اضافی نفری بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔

  • جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    جمعےکی رات سےکراچی میں موسلادھار بارش کاامکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعےکی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ، جس سے ہفتے اور اتوار کو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہ موسمیات کی جانب سے "ویدر وارننگ” جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں مون سون کا کم دباؤ پیدا ہوا ہے ، مون سون سسٹم9 اگست کی صبح بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 سے 11 اگست تک کراچی،حیدرآباد،بدین ،ٹھٹھہ ، میرپورخاص، حیدرآباد ،شہید بینظیرآباد میں تیزبارش کاامکان ہے ، کراچی ، حیدرآباد میں ہفتے اور اتوارکواربن فلڈنگ کاخدشہ ہے ، متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعےکی رات سے گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ، بارش کا سلسلہ سندھ میں 9 سے 12 اگست تک جاری رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آنے والا بارش کاسلسلہ مون سون کا سب سے طاقتور سلسلہ ہے، خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ڈیپ ڈپریشن کی صورت اختیار کرچکا ہے، 9 اگست کو بارش کا نظام سندھ میں مشرق کی جانب سے داخل ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں عید الاضحی پر موسلادھاربارش کا امکان

    خیال رہے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 10 اگست تک کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کو مستقل مانیٹر کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ، ژوب، قلات ڈویژن چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے ۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔