Tag: اربوں روپے

  • چینی ڈیلر تاجروں کے اربوں روپے لے کر فرار

    چینی ڈیلر تاجروں کے اربوں روپے لے کر فرار

    صادق آباد: چینی ڈیلر شیخ راشد تاجروں کے اربوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا بتانا ہے کہ صادق آباد میں بڑے چینی ڈیلرز شیخ راشد تاجروں کے اربوں روپے سمیٹ کر روپوش ہوگئے جس سے مختلف شہروں کے چینی کے سیکڑوں تاجر متاثر ہوئے ہیں۔

    صادق آباد کے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ انکوائری کے لیے نیب کی ٹیم صادق آباد بھی پہنچی،  ٹیم نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مکمل انکوائری کی، انکوائری کے بعد مرکزی ملزم شیخ راشد کی جائیداد اور گودام کو سیل کردیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے تمام متاثرین کو پرامن رہنے اور فوری طور پر اپنے کلیمز نیب لاہور دفتر میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کرونا وائرس، پاکستانی ہوابازی کی صنعت کو اربوں روپے کا نقصان

    کرونا وائرس، پاکستانی ہوابازی کی صنعت کو اربوں روپے کا نقصان

    اسلام آباد : کروناوائرس کے باعث سول ایوی ایشن کو 10 دن میں ڈھائی ارب روپے سے زائد اور پی آئی اےکو فلائٹ آپریشن بند ہونے سے 4 ارب روپے سے زائد کے نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے پھیلاؤ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا، 10 دن میں سول ایوی ایشن کوڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکوبھی فلائٹ آپریشن بندہونےسے4ارب روپےسےزائدکانقصان سامنا ہے ، سعودی عرب سےزائرین کولانےکیلئےخالی جہازجدہ اورمدینہ جارہےہیں، خالی جہازجانےکی وجہ سےایندھن اور دیگرمدمیں بھی نقصان ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں :مئی کے اختتام تک دنیا کی بیشتر ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

    خیال رہے  کرونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر اثرات کے سبب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مئی کے اختتام تک دنیا کی بیش تر ایئر لائنز دیوالیہ ہو جائیں گی۔

    امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا  کہ کئی ایک ایئر لائنز تکنیکی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہیں، ایئر لائنز کے مالی ذخائرمیں تیزی سے کمی آ رہی ہے، ایئر لاینز کے بیش تر طیارے گراؤنڈ ہو چکے اور نصف سے زیادہ پروازیں خالی جا رہی ہیں۔

    رپورٹ  کے مطابق  کہ کرونا کی وبا سے عالمی ہوابازی کی صنعت بند ہوتی جا رہی ہے، وائرس کو روکنے کے لیے سفری پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اکثر ایئر لائنز کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے حکومتی معاونت کی ضرورت پڑے گی۔