Tag: اربوں روپے کا غبن

  • دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کا غبن، نیب متحرک

    دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کا غبن، نیب متحرک

    (7 اگست 2025): دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے دیے جانے والے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خورد برد کی اطلاعات پر نیب متحرک ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے دیے جانے والے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خورد برد کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) متحرک ہو گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بہنے والے دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوںسے سونا نکالا جاتا ہے۔ حکومت سونا نکالنے کے لیے ٹھیکے دیتی ہے۔

    نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے۔ نظام پور میں سونا نکالانے کا ٹھیکہ 6 کے بجائے 4 ارب روپے کا دیا گیا اور من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دے کر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے دریا سے سونا نکالنے کے لیے دیے جانے والے ٹھیکوں میں غبن کی اطلاعات پر محکمہ معدنیات سے ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    نیب کی جانب سے محکمہ معدنیات سے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد اور اہلکاروں کو شامل تفتیش کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 2023 میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر سونا نکالے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالے جانے کا انکشاف

    چیئرمین نور عالم خان نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے درمیان اٹک کے مقام پر دریا سے سونا نکالا جا رہا ہے۔

  • وفاق میٹرو بس منصوبوں میں اربوں روپے ہڑپ کررہا ہے، پیپلز پارٹی

    وفاق میٹرو بس منصوبوں میں اربوں روپے ہڑپ کررہا ہے، پیپلز پارٹی

    کراچی: پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر پنجاب میں میٹرو بس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر دگنی لاگت ظاہر کی گئی، عوام کی سہولت کے نام پر وفاقی حکومت میٹرو بس منصوبوں میں اربوں روپے خورد برد کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی ارباب چانڈیو کے مطابق بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی جانب سے ریسرچ ورک کے بعد انچارج میڈیا سیل نے بیان دیا ہے کہ وفاق کی جانب سے میٹرو بسیں چلانے کے جو اعلانات ہورہے ہیں ان میں بدترین مالی کرپشن کی جارہی ہے۔

    میڈیا سیل نے دیگر ممالک میں بننے والے میٹرو بس منصوبوں کا لاہور کے میٹرو بس منصوبوں سے موازنہ کیا ہے کہ وہاں کتنی رقم خرچ ہوئی اور پنجاب میں کتنی لاگت آٗئی۔


    میڈیا سیل نے کہا ہے کہ موازنے کے مطابق میٹرو بس منصوبے پر ترکی میں 1000 ملین روپے،چین میں 450 ملین روپے جب کہ پنجاب میں 1530 ملین روپے خرچ ہوئے،تخت رائے ونڈ نے بھارت سے 88 اور چین سے 78 ارب زیادہ سرمایہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے لاگت ظاہر کی گئی،ملتان میٹرو بس میں بھی اربوں روپے کا غبن کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس منصوبوں پر جتنی لاگت آئی اس سے دگنے اخراجات ظاہر کیے گئے، یہ منصوبے بدترین مالی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہیں، عوام کی سہولت کے نام پر وفاقی حکومت اربوں روپے خورد برد کررہی ہے۔