Tag: اربوں ڈالر

  • بیرک گولڈ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند

    بیرک گولڈ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند

    بیرک گولڈ کمپنی نے  پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہش مند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے کہا گیا کہ کمپنی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، ریکوڈک میں دنیا کے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر ہوسکتے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ پاکستان میں واحد بڑی نجی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، ریکوڈک سے تانبے کے بڑے ذخائر حاصل ہوسکتے ہیں، تانبے توانائی کی ٹرانسمیشن میں سب سے اہم ذریعہ ہے۔

    بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بسٹو نے  کہا کہ ریکوڈک پر 2028 میں کان کنی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا، ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا ہے جبکہ ریکوڈک میں سعودی حکومت بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

  • سعودی عرب ترک بینک میں اربوں ڈالر کیوں جمع کروا رہا ہے؟

    سعودی عرب ترک بینک میں اربوں ڈالر کیوں جمع کروا رہا ہے؟

    سعودی وزیر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی ترک کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کراونے کے حوالے سے بات کررہی ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق ترکی میں افراط زر کی شرح 85 فیصد سے زیادہ ہو جانے کے سبب ملکی معیشت بری طرح دباؤ کا شکار ہے۔ ایسے میں سعودی عرب کی طرف سے رقم جمع کرانے سے ترکی کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ای میل کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ ترکی کی مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے سلسلے میں مشاورت آخری مراحل میں ہے۔

    دوسری جانب ترکی کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں فی الحال کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ تاہم اس بات چیت سے باخبر ایک ترک عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے رقم جمع کروانے کے لیے معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

    اس کے علاوہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے رقم جمع کروانے سے اگلے برس جون میں ہونے والے انتخابات سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو اپنے لیے عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    اگر یہ معاہدہ ہوجاتا ہے تو یہ اس بات کا بھی مظہر ہوگا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی بر س سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے بعد دو طرفہ تعلقات بحال ہو چکے ہیں۔

  • سعودیہ میں آئندہ 20 سال تک توانائی سیکٹر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، خالد الفالح

    سعودیہ میں آئندہ 20 سال تک توانائی سیکٹر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، خالد الفالح

    ریاض : سعودی عرب میں آیندہ دس سے بیس سال کے دوران میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے وزیرِ توانائی خالد الفالح نے دارالحکومت الریاض میں شعبہ مالیات سے متعلق کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    یہ دو روزہ کانفرنس گزشتہ روز شروع ہوئی اور اس کا موضوع ” سعودی عرب اور خطے میں ایک مسابقتی کیپٹل مارکیٹ کا قیام“ ہے۔ یہ سعودی عرب کے ویڑن 2030ء کے مالیاتی سیکٹر ترقیاتی پروگرام کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد سعودی عرب کے مالیاتی شعبے کو متنوع بنا کر مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) میں اس کے حصے کو بڑھانا ہے۔

    اس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مالیاتی شعبے کے ماہرین اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمایندے شرکت کررہے ہیں۔

    سعودی وزیر توانائی نے افتتاحی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں آیندہ دس سے بیس سال کے دوران میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ہوگی۔

    انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی پہلی مرتبہ فروخت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ 2021ء یا اس سے کچھ عرصہ پہلے فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ خالد الفالح ہی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ عالمی سطح پر تیل کی مارکیٹ میں توازن برقرار رہے“۔

    عرب خب رساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب اپنے صارفین کو معلق نہیں چھوڑے گا کہ وہ اپنی ضرورت کے لیے تیل کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہیں۔

  • امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    امریکی تاریخ کی سب سے بڑی اربوں ڈالرز کی لاٹری کون جیتے گا؟

    واشنگٹن : امریکا کی میگا بال نامی لاٹری میں رواں برس جیک پوٹ جیتنے والے خوش نصیب کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی، جیک پوٹ کا ایک ٹکٹ ساؤتھ کیرولینا میں فروخت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں میگا ملین نامی لاٹری کمپنی کی جانب سے رواں برس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری نکالی جائے گی جس کا ایک ٹکٹ ریاست ساؤتھ کیرولینا کے رہائشی نے خرید لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کیا جانب سے جیک پوٹ جیتنے والے کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ جس ٹکٹ پر انعامی نمبرز موجود تھے ان میں ایک ٹکٹ فروخت ہوچکی ہے، انعامی لاٹری کے چھ نمبر 28، 70، 5، 62، 65 ہیں جبکہ میگا بال نمبر 5 ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگا ملین لاٹری انتظامیہ کی جانب سے ملک کی 44 ریاستوں میں سروس اسٹیشن اور اسٹورز پر فروخت کی گئی ہے تاہم جولائی سے اب تک کوئی خوش نصیب ایسا نہیں نکلا جو جیک پوٹ جیت سکے۔

    لاٹری حکام کا کہنا ہے کہ میگا بال نے جیک پوٹ کے علاوہ 15 دیگر انعام بھی ہیں جس میں جیت کی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے ہیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیک پوٹ جیتنے والے کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس کتوٹی کے بعد 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم لے یا 29 برس تک قسطوں میں ٹیکس کی ادائیگی کرے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ میگا بال لاٹری کا قیام سنہ 2002 میں ہوا تھا جس کے بعد لاٹری کے قوانین میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کی گئی جس کے باعث انعامی رقم جیتنے کے امکانات میں کمی واقع ہوئی، اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہوجاتی ہے۔