Tag: اربوں کی منی لانڈرنگ

  • سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں  اربوں کی منی لانڈرنگ ، ایف بی آر رقم کی واپسی کیلئے متحرک

    سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں اربوں کی منی لانڈرنگ ، ایف بی آر رقم کی واپسی کیلئے متحرک

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سولر پینلز کی درآمد کی آڑ میں دیگرممالک منتقل کی گئی رقم کی واپسی کیلئے متحرک ہوگئی، 18 ارب سے زائد رقم یو اے ای اور دیگرممالک بھیجی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سولرپینل درآمد کی آڑ میں ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ اور اوور انوائسنگ کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دیگرممالک منتقل کی گئی رقم کی واپسی کیلئے متحرک ہوگئی۔

    فنانشل انٹیلی جنس یونٹ یو اے ای، سنگاپور اور چین کی کسٹمز انتظامیہ سے رابطہ کیا، درآمد چین سے جبکہ 18 ارب سے زائد رقم یو اے ای اور دیگرممالک بھیجی گئی ، درآمدکنندگان نے یو اے ای تقریبا 8 ارب منتقل کیے۔

    اس کے علاوہ سنگاپور 6 ارب سے زائد ، سوئٹزرلینڈ تقریباً پونے 2 ارب ٹرانسفر کیے گئے اور 5برس میں چین سے سولر پینل درآمدکرکے10 دیگرممالک میں رقم ٹرانسفرکی گئی۔

    پوسٹ کلیئرنس آڈٹ حکام نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ، رقم دیگر ممالک بھیجی گئی جو فارن ایکسچینج ریگولیشنز کی خلاف ورزی ہے ، درآمدکنندگان کے خلاف اوورانوائسنگ ، ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کےکیسز درج ہیں۔