Tag: ارجنٹائن

  • ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ فرانس کے اسٹیفن پیٹرہانسل کے نام رہا

    ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ فرانس کے اسٹیفن پیٹرہانسل کے نام رہا

    ڈاکار ریلی دوہزارچودہ ارجنٹائن سے ہوتے ہوئے اب چلی میں داخل ہوچکی ہے۔ ریلی کا نواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور اسٹیفن پیٹرہانسل کی کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔

    ڈاکار ریلی دوہزار چودہ کا نواں مرحلہ چلی کے شہر کالاما سے شروع ہوا اور ایکیوک کے مقام پر ختم ہوگیا۔ چار سو بائیس کلومیٹر پر محیط نویں مرحلے میں فرانس کے اسٹیفن پیٹرہانسل سرفہرست رہے۔ پیٹرہانسل نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے سترہ منٹ اور ترپن سیکنڈ میں طے کیا۔ قطر کے نصیرالعطیہ دو منٹ اور سترہ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آئے۔

    ریلی میں مجموعی طور پر سبقت رکھنے والے اسپینش ڈرائیور نینی روما کا نمبر تیسرا رہا۔ بائیکس ایونٹ کا مرحلہ اسپین کے مارک کوما نے جیتا۔ اسپین سے ہی تعلق رکھنے والے بریڈا پورٹ کا نمبر دوسرا اور سابق ڈاکار ریلی چیمپیئن فرانس کے سائرل ڈیسپریس تیسرے نمر پر رہے۔ فرانسیسی ٹیم میں شامل ایلین ڈکلوس کو مشکلات درپیش رہیں اور وہ ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

     

  • ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی

    ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی

    ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے مارک کوما اور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

    ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی ہے، آٹھویں مرحلے میں قطر کے نصیر العطیہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد میدان مارلیا، نصیر ال عطیہ نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بتیس منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا، اسپین کے نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، موٹربائیک ریس میں بھی اسپین کی برتری برقرار ہے۔

    فرانس کے سائرل ڈیسپریس آٹھواں مرحلہ جیتنے کے باوجود ریس میں مجموعی برتری حاصل نہ کرسکے، ڈیسپریس نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے تئیس منٹ اور بیس سیکنڈز میں طے کیا، اسپینش رائڈر مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔

     

  • ارجنٹائن:ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ارجنٹائن:ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا

    ارجنٹائن میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا ساتواں مرحلہ اسپین کے کارلوس سینز نے جیت لیا۔ نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ ارجنٹائن کے گرد ونواح میں ہونے والی ریس کا ساتواں مرحلہ پانچ سو تینتیس کلو میٹر پر محیط تھا۔

    ایونٹ کے شرکا  نے بولیویا میں ساتویں مرحلے کا اختتام کیا۔ اسپین کے کارلوس سینز نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی۔ اسپینش ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تینتالیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔

    سینز کے ہم وطن نینی روما کو ستائیس گھنٹے کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔ موٹربائیک ریس میں اسپین کے یوآن بریڈا فاتح رہے۔ مارک کوما مجموعی طور پر لیڈ کررہے ہیں۔ ریلی کا آٹھواں مرحلہ چلی میں ہوگا۔

     

  • ارجنٹائن ڈاکارریلی: بیلجئیم کے رائڈر کی موت نے شائقین کو افسردہ کردیا

    ارجنٹائن ڈاکارریلی: بیلجئیم کے رائڈر کی موت نے شائقین کو افسردہ کردیا

    ڈاکارر یلی کے پانچویں مرحلے میں بیلجئیم رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت نے ریس کا مزہ خراب کردیا۔اسپینش ڈرائیور نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ ارجنٹائن کے گرد نواح میں خطروں سے بھرپور ڈاکار ریلی جاری ہے۔

    ریلی کے پانچویں مرحلے کے دوران بیلجئیم کے رائڈر ایرک پیلانت کی اچانک موت واقع ہوگئی ہے جس نے ریس کے شرکا کو افسردہ کردیا ہے۔ ریس منتظمین کا کہنا ہے کہ بیلئیجم رائڈر کی موت ریس کے دوران پیش آئی۔

    پچاس سالہ رائڈر کی لاش ریس سے ایک سو تینتالیس کلو میٹر فاصلے پر پائی گئی۔ مقامی جج موت کے حقائق جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ بیلجئیم رائڈر گیارہویں مرتبہ ڈاکار ریلی میں حصہ لے رہے تھے۔

    ریس میں اسپینش ڈرائیور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔ جبکہ موٹر بائیک ریس میں مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔

     

  • ڈاکار ریلی:پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی:پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا

    ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا۔ اسپینش ڈرائیور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ چیلیسٹو سے ٹوکومان تک ریس کا پانچواں مرحلہ پانچ سو ستائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

    گرم موسم، ریتیلے راستے اور طویل سفر پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اسپین کے نینی روما نے پانچویں مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا اور تمام ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

    اسپینش ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ستائیس منٹ میں طے کیا۔ نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل ہے۔ موٹر بائیک ریس میں اسپین کے مارک کوما تیز ترین رائڈر رہے۔ مارک کوما اٹھارہ گھنٹے اور پینتالیس منٹ کے ساتھ ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔

     

  • اسپینش فٹبال ٹورنامنٹ:ارجنٹائن کی آخری لمحات میں بارسلونا کوشکست

    اسپینش فٹبال ٹورنامنٹ:ارجنٹائن کی آخری لمحات میں بارسلونا کوشکست

    اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے انجری سے کم بیک کرنے کے بعد اسپینش فٹبال ٹورنامنٹ کوپا ڈی ریل میں بارسلونا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ کیمپ نو اسٹیڈیم میں بارسلونا کی ٹیم گیٹاف کے مد مقابل تھی۔ بارسلونا نے کھیل کا شاندارآغا زکیا اورآٹھویں منٹ میں فیبریگاس کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

    حریف ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپورکوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ پہلے ہاف میں بارسلونا کی ٹیم حاوی رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا نے اٹیکنگ کھیل پیش کیا۔ باسٹویں منٹ میں فیبریگاس نے گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔

    تریسٹویں منٹ میں دو ماہ بعد انجری سے فٹ ہوکر میدان میں واپس آنے والے ارجنٹائن مڈفیلڈر لائنل میسی اندریس انیستا کی جگہ میدان میں اترے اور چھاگئے۔

    میسی نے کھیل کے آخری لمحات میں اوپر نیچے دو گول کرکے ٹیم کو چار صفر سے فتح دلادی۔ میسی گزشتہ سال دس نومبر سے انجری کے سبب میدان سے دور تھے۔