Tag: ارجنٹینا

  • ثمر جعفری نے لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے دلچسپ قصہ سنادیا

    ثمر جعفری نے لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے دلچسپ قصہ سنادیا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار ثمر جعفری نے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو پہلی بار لائیو دیکھنے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔

    ثمر جعفری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نوجوان دل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے مائی ری میں ایک غیر معمولی ڈیبیو کرنے کے بعد اس انڈسٹری میں ایک بڑا نام بنایا ہے، وہ ڈرامہ پرورش میں ولی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے پرورش کے اداکارہ ثمر جعفری نے نجی چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیرئیر سے لے کر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔

    پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 2024 میں، میں نے تین کام سوچے تھے جو 2025 میں لازمی کرنا تھے اور خوش قسمتی سے میں نے تینوں کام کر لیے۔

    اداکار نے کہا کہ میں 2025 میں ایک ایسا ڈرامہ کرنا چاہتا تھا جس میں یوتھ کو مثبت پیغام جائے اور یہ ہوگیا، دوسری میری خواہش تھی کہ میرا گانا اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ٹاپ گانوں میں آئے اور یہ بھی ہوگیا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samar Jafri (@samarjafri_)

    "جب کہ تیسرے نمبر پر میں نے دوست سے کہا تھا کہ میں امریکا جاکر لیونل میسی کو دیکھ کر آؤں گا اور یہ بھی پورا ہوگیا حالانکہ اس وقت نہ میرا ویزا لگا تھا اور نہ کوئی ارادہ تھا”

    ثمر نے کہا کہ میں میسی کا بہت بڑا مداح ہوں اور میں گھر والوں کے ساتھ امریکا اس لیے ہی گیا تھا کیوں کہ مجھے میسی سے ملاقات کرنی تھی، میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں گیا تو مجھے شاندار وی آئی پی سیٹ ملی، میرے بالکل سامنے میسی کھیل رہا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی میسی سامنے سے وارم اپ کے لیے بھاگتا ہوا آیا، میں وہیں رُک گیا، میں تقریباً رونے والا تھا کیونکہ میں میسی کا بچپن سے بہت بڑا مداح ہوں۔

    ثمر نے کہا کہ جب میسی فٹبال ورلڈکپ کے فاتح بنے تو اس وقت میں نے وہ میچ اسلام آباد میں دیکھا تھا اور میسی کی ٹیم کے جیتنے پر میں خود رو دیا تھا۔

  • اہم ٹیم کو شکست دینے کے بعد میسی نے کیا کہا؟

    اہم ٹیم کو شکست دینے کے بعد میسی نے کیا کہا؟

    دوحہ: اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم اب اپنے مقصد سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر آ گئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی نے کہا کہ ارجنٹینا نے آخری 16 کے مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے اعزاز کے اپنے ہدف کی طرف ایک ’ایک اور قدم‘ بڑھا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 35 سالہ فارورڈ میسی نے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے لیے گول کیا تھا اور اس کے بعد جولین الواریز نے ایک گول کر کے ہفتے کو احمد بن علی اسٹیڈیم میں میچ کے ڈرامائی اختتام کو یقینی بنایا۔

    میسی کا یہ گول ان کے کلب اور ملک کے لیے کھیلے گئے ایک ہزار ویں میچ میں آیا۔ میسی نے پریس کانفرنس میں کہا ’’ایک اور مقصد حاصل کر لیا گیا ہے، ہم اپنے مقصد سے ایک کے قدم کے فاصلے پر ہیں۔‘‘

    میسی نے نہ صرف اس میچ کو مشکل قرار دیا بلکہ انھوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے، اس کے سبھی میچ مشکل ہوتے ہیں، انھوں نے اقرار کیا کہ وہ جیت کے لیے پریشان تھے۔

    میسی نے اسٹیڈیم میں موجود ارجنٹینا کے ہزاروں شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے 90 منٹ کے دوران ان کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر پورا ارجنٹینا یہاں ہوتا، لیکن ظاہر ہے ایسا نہیں ہو سکتا۔

  • فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا سمیت مزید 3 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا سمیت مزید 3 ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے مزید چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا جس میں ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

     تفصیلات کے مطابق اے اور بی کے بعد گروپ سی اور ڈی کی بھی پری کوارٹر فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگیا  نیٹ اسٹار فٹبالر میسی کی ارجنٹینا نے آخری راؤنڈ میچ میں پولینڈ کو یک طرفہ مقابلےکے بعد دوصفر سے شکست دی۔

    میکسیکو نے سعودی عرب کے خلاف دو ایک سے میچ جیتا، لیکن دونوں ہی ٹیمیں سپر سکسٹین کیلئےکوالیفائی نہ کرسکیں۔

    پولینڈ کی ٹیم میچ ہارنے کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

    ادھر گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس کواپ سیٹ شکست تیونس کی ٹیم نےایک صفر سے میدان مار لیا مگر اگلے مرحلےمیں جگہ نہ بناسکی۔

    ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی  آسٹریلیا کا شاندار کم بیک مسلسل دوفتوحات سمیٹ کر راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی، کینگروز نے ڈو آر ڈائی میچ میں ڈنمارک کو ایک صفر سے پچھاڑ دیا۔

  • ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ’میسی کہاں ہے‘ سعودی مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا ہوتا ہے اس دوران کچھ سعودی مداح آتے ہیں اور کیمرے کے سامنے میسی کی ٹرولنگ شروع کردیتے ہیں۔

    سعودی مداحوں نے غیر ملکی رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ میسی کہاں ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی اس بات پر ہنستے ہیں اور ساتھ ہی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔

  • ’بھوت‘ علاج کرانے اسپتال پہنچ گیا؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    ’بھوت‘ علاج کرانے اسپتال پہنچ گیا؟ ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

    ارجنٹینا کے اسپتال کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں مبینہ طور پر ایک بھوت مریض اپنا علاج کرانے آیا ہے۔

    ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران و پریشان رہ گئے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال کا داخلی دروازہ کھلتا ہے اور سامنے بیٹھا گارڈ اپنی نشست سے اٹھ کر نوٹ پیڈ ہاتھ میں اٹھائے کسی سے گفتگو کرتا نظر آتا ہے۔

    ویڈیو اس وقت مزید خوفناک ہوجاتی ہے جب گارڈ اپنا دایاں ہاتھ اس طرح حرکت دیتا ہے جیسے وہ کسی کو آگے چلنے کی ہدایت کر رہا ہو اور جب وہ مریض کے بیٹھنے کے لیے وہیل چیئر آگے لاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جسکتا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گارڈ تو دیکھائی دے رہا ہے مگر سامنے کون موجود ہے؟ وہ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل ہے۔

    ڈیلی میل کے مطابق ارجنٹائن کی ایک نیوز آوٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ گارڈ نے اپنی نوٹ بک میں ایک ایسی مریضہ کا نام درج کیا جو اسی اسپتال میں ایک روز قبل انتقال کرگئی تھی۔

    https://www.youtube.com/watch?time_continue=100&v=I4gUzeV3PdY&feature=emb_title

    اسپتال میں گھوسٹ مریض کی آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہوئی، تبصروں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا جس پر اسپتال کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس کے بعد صورتحال واضح ہوئی۔

    اسپتال کے میڈیا ریلیشن ڈائریکٹر گولیرمو کاپویا نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسپتال کا داخلی دروازہ سینسر میں خرابی کی وجہ سے 10 گھنٹوں کے دوران 28 مرتبہ کھلا اور بند ہوا اور گارڈ نے مذاق میں یہ حرکت کی ہے۔

  • ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری ابو ظہبی میں کرے گا

    ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری ابو ظہبی میں کرے گا

    رواں برس قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم ابو ظہبی میں قیام کرے گی اور دوستانہ میچ کھیلے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن اور ابو ظہبی اسپورٹس کونسل کے درمیان اسٹریٹجک تعاون معاہدہ کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم اس سال قطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ابو ظہبی میں قیام کرے گی۔

    2 بار ورلڈ کپ فٹ بال جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم اپنی تیاریوں کے لیے ابو ظہبی میں دوستانہ میچ کھیلے گی۔

    ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کے لیے ٹرافی جیتنے کا یہ آخری موقع ہوگا کیونکہ وہ ٹورنامنٹ شروع ہونے تک 35 سال کے ہو جائیں گے۔

    ابو ظہبی اسپورٹس کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مشترکہ کام کے کئی مہینوں کے تبادلے کے بعد ابو ظہبی اسپورٹس کونسل نے ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ایک طویل معاہدے کو مضبوط کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابو ظہبی 2022 کے ورلڈ کپ کے لیے ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی تیاری کے کیمپ کی میزبانی کرے گا جس میں نومبر میں دوستانہ میچ بھی شامل ہوں گے۔

    ارجنٹینا کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے ایک حصے کے طور پر ابو ظہبی میں سپر کوپا ارجنٹینا فائنلز 2023 سے 2026 تک مسلسل 4 سال تک کھیلے جائیں گے۔

    ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن لاطینی امریکا کی پہلی فیڈریشن بن گئی ہے جس نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اعلی عالمی اثر والے کھیلوں کے ایونٹ کو برآمد کیا۔

    ارجنٹینا کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جو 22 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، اس کے بعد وہ 26 نومبر کو میکسیکو کا سامنا کرے گا اور 30 نومبر کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ فٹ بال کا عالمی کپ رواں برس 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔

  • ‘ارجنٹینا پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا’

    ‘ارجنٹینا پاکستان سے 12 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدے گا’

    اسلام آباد : یو کے ڈیفنس جرنل نے دعویٰ کیا ہے ارجنٹائن پاکستان سے 12 ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، ارجنٹینا نے روس، امریکا اور بھارت کی آفرز کو چھوڑتے ہوئے پاکستان کو چنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکے ڈیفنس جرنل کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارجنٹینا پاکستان سے12 جے ایف 17 تھنڈر جہاز خریدے گا ، ارجنٹینا کی حکومت نے جہاز وں کی خریداری کیلئے بجٹ میں 664 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹینا نے روس، امریکا اور بھارت کی آفرز کو چھوڑتے ہوئے پاکستان کو چنا جبکہ برطانیہ ، ارجنٹینا اور پاکستان کے درمیان جے ایف 17تھنڈر جہازوں کے معاہدے کی مخالفت کررہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کئے تھے۔

    خیال رہے جے ایف 17 تھنڈر سنگل انجن ملٹی رول لڑاکا بمبار طیارہ ہے، جسے چین کے ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

    ے ایف 17 تھنڈر کو کئی رول یا جنگی کردار نبھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جس میں انٹر سیپٹر رول یعنی دشمن کے حملہ آور طیاروں کو روکنا، دشمن کے ائر بیس اور زمینی تنصیبات تباہ کرنا، انٹی شپ میزائیل فائر یعنی بحری جہازوں کو تباہ کرنا، اور فضائی نگرانی شامل ہیں۔

  • دو منزلہ مکان سمندر میں جا گرا، خوفناک ویڈیو وائرل

    دو منزلہ مکان سمندر میں جا گرا، خوفناک ویڈیو وائرل

    بیونس آئرس: سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا جس میں ایک دو منزلہ مکان سمندر میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کی ہے۔ مذکورہ مکان سمندر سے کچھ دور واقع تھا تاہم سطح سمندر میں اضافے کے باعث سمندر کی لہریں گھر تک آ پہنچی تھیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندر کی زور دار لہریں گھر کی بنیادوں سے ٹکرا رہی ہیں جو مستقل ٹکراؤ سے کمزور ہوچکی ہیں، دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ مکان اپنی جگہ چھوڑ دیتا ہے اور دھماکے سے سمندر میں جا گرتا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گھر کے مالکان اور رہائشی خوش قسمتی سے اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

  • ڈاکوؤں کے آگے مزاحمت کرنے والی خاتون خانہ کو ہارٹ اٹیک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    ڈاکوؤں کے آگے مزاحمت کرنے والی خاتون خانہ کو ہارٹ اٹیک، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    کارڈوبا: جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والی خاتون خانہ کو دل کا دورہ پڑ گیا، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے شہر کارڈوبا میں خاتون خانہ کو گھر میں ڈکیتی کے لیے گھسنے والے 3 ڈاکوؤں نے فرش پر لٹا کر باندھا، اس واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں خاتون کا دہشت زدہ چہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق پچاس سالہ خاتون کے گھر میں تین ڈکیت 11 مئی کو گیراج کے دروازے سے گھس آئے، جو کچن میں کھلتا تھا، جب کہ اس وقت خاتون خانہ باورچی خانے کو درست کر رہی تھیں۔

    خاتون نے جب مشتبہ افراد کو گھر میں گھستے دیکھا تو جلدی سے شیشے کا دروازہ بند کرنے لگیں، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اس وقت خوف سے چیخیں مار رہی تھیں اور چہرے پر دہشت طاری تھی۔

    ڈاکوؤں نے زور لگا کر دروازہ کھول لیا اور اندر گھس آئے، خاتون ان کے ساتھ مقابلہ کرنے لگیں لیکن انھوں نے خاتون کو فرش پر لٹا کر ان کے ہاتھ پیر باندھ دیے، مقامی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس وقت خاتون کے بیٹوں نے خود کو اوپر کی منزل پر بیڈ روم میں بند کر دیا تھا اور والد کو مطلع کر دیا۔

    دو ڈاکوؤں نے خاتون کو باندھا جب کہ تیسرے نے گھر میں لوٹ مار شروع کی اور ایک پلے اسٹیشن، کمپیوٹر اور نقد رقم اٹھائی، لیکن اسی دوران پولیس کو بھی اطلاع دی جا چکی تھی، جو موقع پر پہنچ گئی۔

    پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جب کہ باقی دو بھاگنے میں کام یاب ہو گئے، جنھیں تاحال پکڑا نہیں جا سکا، رپورٹ کے مطابق خاتون خانہ کو چند گھنٹے بعد ہارٹ اٹیک آیا جس پر انھیں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ دو دن تک زیر علاج رہیں۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر فرنانڈو ویسنٹے نے خود کو الزام دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ سب ان کی غلطی کی وجہ سے ہوا، وہ لنچ کے بعد جب دفتر لوٹنے لگے تو دروازہ ٹھیک سے بند نہیں کیا، راستے میں انھوں نے تین میں سے دو ڈاکوؤں کو دیکھا بھی لیکن راہ گیر سمجھ کر کوئی توجہ نہیں دی۔

  • بائیک ریسنگ کے جنونی معذور کھلاڑی کی دردناک موت

    بائیک ریسنگ کے جنونی معذور کھلاڑی کی دردناک موت

    ارجنٹینا میں بائیک ریسنگ کا شوقین ایک معذور نوجوان ہولناک حادثے کا شکار ہو کر بالآخر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ریسنگ کے دوران پیچھے سے آنے والی 2 بائیکس فراٹے سے اس کے اوپر سے گزر گئیں۔

    23 سالہ البرٹو زیپٹا ساڑھے 4 ماہ قبل ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں وہ ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا تھا، بائیک ریسنگ کے جنونی زیپٹا کو مصنوعی ہاتھ تو لگا دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اب وہ کبھی اپنا شوق پورا نہیں کرسکے گا۔

    لیکن زیپٹا نے سب کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا اور صرف 3 ماہ بعد مصنوعی ہاتھ سے دوبارہ بائیک ریسنگ شروع کردی۔

    تاہم چند دن قبل ہونے والی بائیک ریس اس کی زندگی کی آخری ریس ثابت ہوئی، ریس کے دوران ایک جمپ لگاتے ہوئے وہ بائیک کا توازن کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔ پیچھے سے گزرتی 2 بائیکس لمحے بھر میں اس کے اوپر سے گزرتی چلی گئیں اور زیپٹا جان کی بازی ہار گیا۔

    یہ وہی ریسنگ ٹریک تھا جہاں زیپٹا نے صحت یابی کے بعد پہلی ریس میں حصہ لیا تھا۔

    جوش و جذبے سے بھرپور اس بہادر نوجوان کی موت نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔ شہر کے گورنر سمیت بڑی تعداد میں عام افراد نے اسے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اسے زندگی سے لڑنے والا جنگجو سپاہی قرار دیا۔