Tag: ارجن ایوارڈ

  • شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر کوہلی نے ان کے لیے کیا کہا؟

    شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر کوہلی نے ان کے لیے کیا کہا؟

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ ملنے پر ساتھ کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے لیے بہترین پرفارمنس دینے والے پیسر کو صدر دروپدی مرمو کی جانب سے اسپورٹس ایوارڈز سے نوازا گیا، جس کے بعد معروف بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے محمد شامی کے لیے ایک نہایت محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

    محمد شامی نے اپنے ایوارڈ لینے کی تصاویر سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کی تھی۔ اس پر ویرات نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو لالا‘ اور ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی۔

    اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور ویریندر سہواگ سمیت متعدد شخصیات نے شامی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ آئی پی ایل ٹیم گجرات ٹائٹینز کی جانب سے بھی ان پر فخر کا اظہار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر کھیل کے سب سے بڑے ’’ارجن ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

    اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد شامی نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا، انھوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا ہے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • بھارتی کھلاڑی محمد شامی کیلئے بڑا اعزاز

    بھارتی کھلاڑی محمد شامی کیلئے بڑا اعزاز

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں  کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو  ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر کھیل کے سب سے بڑے ’’ارجن ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

    اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد شامی نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو کہ کے سچ ہوگیا ہے۔

    محمد شامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شامی نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کے دل جیت لیے۔ محمد شامی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

    شامی نے 7 میچوں میں 24 بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا، اس شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن ٹیم انڈیا کو فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔