Tag: ارجن رام پال

  • فلم ڈان کے اداکار حادثے میں شدید زخمی

    فلم ڈان کے اداکار حادثے میں شدید زخمی

    ممبئی: اوم شانتی اوم میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن رام پال ایک حادثے میں‌ اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے، جس کے بعد انھیں‌ شدید تکلیف کی حالت میں اسپتال لایا گیا.

    اوم شانتی اوم اور ڈان میں کنگ خان کے مدمقابل اہم کردار ادا کرنے والے ارجن رام پاک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے.

    ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹانگ کا ایم آرآئی ہو رہا ہے اور ان کے چہرے پر شدید کرب ہے.

    مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی نے بھی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

    انھوں نے انسٹا گرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا اوریہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے. ابھی یہ واضح نہیں‌کہ یہ حادثے کیسے پیش آیا.

    یاد رہے کہ 45 سالہ اداکار کی فلم "پلٹن”  7 ستمبر کو  ریلیز ہوگی، جس کے ہدایت کار جے پی دتا ہیں.

    واضح رہے کہ ایک زمانے میں ارجن رام پاک کا شمار شاہ رخ‌ خان کے قریبی دوستوں‌ میں‌ ہوتا تھا، مگر پھر ان میں‌ اخلافات پیدا ہوگئے.

  • ارجن رام پال اور ان کی بیوی مہر جیسیا میں شادی کے بیس سال بعد علیحدگی

    ارجن رام پال اور ان کی بیوی مہر جیسیا میں شادی کے بیس سال بعد علیحدگی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال اور ان کی بیوی سابقہ سپر ماڈل مہر جیسیا نے شادی کے بیس سال بعد علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار اور سپر ماڈل کی جوڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے الگ ہورہے ہیں اور  اب ان کی ساری توجہ کا مرکز دونوں بیٹیاں ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا طویل تعلق اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن ایک دوسرے کے لیے ان کی محبت ختم نہیں ہوگی، خیال رہے کہ یہ اعلان کئی ہفتوں کی افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ارجن رام پال اور مہر جیسیا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیس سالہ خوب صورت اور طویل زندگی محبتوں سے بھرپور رہی، ہمارے پاس خوب صورت یادیں ہیں، لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے یہاں سے الگ منزلوں کی طرف روانہ ہوں، ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے ہیں اور ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی نجی معاملات اس طرح طشت از بام نہیں کیے لیکن حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کیوں کہ سچ کو توڑا مروڑا جاسکتا ہے۔

    جان ابراہم کا پہلا پیار کون تھا؟ اداکار نے بتادیا


    مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فیملی ہیں اور ایک دوسرے کے لیے حاضر رہیں گے بالخصوص دونوں بیٹیوں ماہیکا اور مائرہ کے لیے، انھوں نے کہا رشتہ ختم ہوگیا ہے لیکن محبت جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ ارجن رام پال اور مہر جیسیا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں سولہ سال کی ماہیکا اور تیرہ سال کی مائرہ ہیں۔ ارجن اور مہر نوّے کی دہائی کے سپر ماڈلز میں شمار ہوتے ہیں تاہم بعد میں ارجن نے فلم انڈسٹری میں اپنا کام یاب کیریئر بنایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔