Tag: ارجن کپور

  • ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘ راکول اور ارجن کی ویڈیو وائرل

    ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘ راکول اور ارجن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ اور نئی فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے آفیشل آکاؤنٹ سے راکول نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’بیوی سے باتوں میں جیتنا بہت مشکل ہے‘، ساتھ ہی انھوں نے اپنی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ اور 21 فروری کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

    ویڈیو میں ارجن ان سے پوچھتے ہیں کہ بے بی آپ نے جدائی مووی دیکھی ہے اس میں کیسے انیل کپور کی بیوی اسے 2 کروڑ روپے میں بیچ دیتی ہے، اگر آپ کو بھی کوئی 2 کروڑ دے۔

    راکول پریت سنگھ ان کی ابت کاٹتے ہوئے فوراً کہتی ہیں کہ پاگل ہو کیا؟ کچھ توقف کے بعد اداکارہ ڈبنگ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ’5 کروڑ سے کم نہیں لوں گی!‘

    ارجن اور راکول کی اس مزاحیہ ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ بھومی پدنیکر اور ارجن کپور کی بھی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ نے ارجن کپور کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوبصورت بیوی سے متعلق لپسنگ کررہی ہیں۔

    بھومی پدنیکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی کو خون پینا پسند ہے‘۔

    ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا بات ہے دی دی شادی کے بعد تو تیرا چہرہ لال لال رہنے لگا ہے۔‘ ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’ہاں میرا خون جو پیتی ہے‘، بھومی یہ سنتے ہی ارجن کپور کو دھکا دے دیتی ہیں۔

    خیال رہے کہ ارجن کپور، راکول پریت سنگھ اور بھومی پدنیکر ان دنوں اپنی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں تینوں مرکزی کردار لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

  • ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور ارجن کپور کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ارجن کپور کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خوبصورت بیوی سے متعلق لپسنگ کررہی ہیں۔

    بھومی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ہسبینڈ کی بیوی کو خون پینا پسند ہے۔‘

    ویڈیو میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ ’کیا بات ہے دی دی شادی کے بعد تو تیرا چہرہ لال لال رہنے لگا ہے۔‘ ارجن کپور کہتے ہیں کہ ’ہاں میرا خون جو پیتی ہے۔‘

    بھومی یہ سنتے ہی ارجن کپور کو دھکا دے دیتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bhumi Pednekar (@bhumipednekar)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر ان دنوں اپنی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 فروری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

    ٹریلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر سابق شوہر اور بیوی ہیں۔ بھومی اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور ماضی کے واقعات کو بھول جاتی ہے۔

    اس کے بعد کہانی کا اصل سرکل شروع ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ارجن کپور کو بھومی اور راکول کے درمیان پھنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سابق بیوی (بھومی) اور گرل فرینڈ (راکول) کے درمیان کھٹی میٹھی فل کامیڈی دکھائی گئی ہے۔

    فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، آدتیہ سیل، شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

  • ملائیکہ سے بریک اپ کے بعد ارجن کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    ملائیکہ سے بریک اپ کے بعد ارجن کپور کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ بریک اپ کے بعد فلم ‘میرے شوہر کی بیوی‘ کے ٹریلر لانچ کے دوران شادی کے منصوبوں سے متعلق بتادیا۔

    سنگھم اگین میں ارجن کپور کے کردار کو پذیرائی ملی تھی، اس کے بعد بالی ووڈ اداکار اپنی آنے والی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے ساتھ سینما اسکرین پر آنے کے لیے تیار ہیں، فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران ارجن نے اپنی شادی کی بارے میں صحافی کے سوال کا جواب دیا۔

    ایونٹ کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ارجن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب شادی ہوگی تب آپ سب کو بتا دونگا، آج تو فلم کے حوالے سے بات کرنے کا کا موقع ہے۔

    ارجن کپور نے کہا کہ میرا خیال ہے فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بات کرنے کا کافی موقع دیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب صحیح وقت آئیگا تو مجھے کوئی جھجھک نہیں ہوگی، میں ایک شخص کے طور پر کیسا ہوں یہ آپ سب جانتے ہیں۔

    بونی کپور کے بیٹے ارجن نے کہا کہ ابھی ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے بارے میں بات چیت کریں، پھر میری بیوی کا جب وقت آئے گا تب اس کے بارے میں بات کر لیں گے۔

    خیال رہے کہ ماضی میں انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، صحافیوں کو دیکھ کر اداکار کا کہنا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو‘ اور مسکرانے لگے تھے۔

    ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا تھا پھر وہ ساتھ ہی پبلک مقامات پر نظر آنے لگے تھے اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

  • ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری

    ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

    فلم میکرز نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس سیزن کے سب سے بڑے پاگل پن کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ لو ٹرائنگل نہیں بلکہ سرکل ہے۔‘

    ٹریلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر سابق شوہر اور بیوی ہیں۔ بھومی اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور ماضی کے واقعات کو بھول جاتی ہے۔

     اس کے بعد کہانی کا اصل سرکل شروع ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ارجن کپور کو بھومی اور راکول کے درمیان پھنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سابق بیوی (بھومی) اور گرل فرینڈ (راکول) کے درمیان کھٹی میٹھی فل کامیڈی دکھائی گئی ہے۔

    فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، آدتیہ سیل، شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کامیڈی ڈرامہ فلم’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ 21 فروری 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    حال ہی میں میکرز نے ریلیز کی تاریخ کے ساتھ فلم کا پہلا موشن پوسٹر ناظرین کو پیش کیا۔ اسے واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی اور دیپشیکھا دیشمکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

    بھومی پیڈنیکر نیٹ فلکس کی آنے والی رومانوی سیریز ’دی رائلز‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھومی کے ساتھ اس سیریز میں ایشان کھٹر، زینت امان، نورا فتیحی اور ملند سومن بھی ہیں۔

  • سیف علی خان کے بعد ایک اور اداکار زخمی ہوگئے

    سیف علی خان کے بعد ایک اور اداکار زخمی ہوگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور فلم پروڈیوسر جیکی بھگنانی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ارجن کپور ممبئی میں اپنی آنے والی فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ کے سیٹ پر چھت گرنے کے حادثے میں معمولی زخمی ہوگئے۔

    ٹیم گانے کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھی، ساؤنڈ سسٹم کی وائبریشنز کے باعث چھت گری لیکن خوش قسمتی سے کاسٹ یا عملے کے کسی رکن کو کوئی جان لیوا چوٹ نہیں آئی۔

    کوریوگرافر وجے گنگولی گانے کی شوٹنگ کروارہے تھے، انہوں نے کہا کہ ہم مانیٹر پر تھے جب اچانک چھت گرگئی، خوش قسمتی سے یہ حصوں میں گرا اور ہمارے پاس حفاظت کے لیے ایک گرت تھی، اگر پوری چھت گرجاتی تو یہ تباہ کن ہوسکتا ہے لیکن بہت سے لوگ اب بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ارجن کپور اور بھگنانی کے علاوہ کیمرہ اٹینڈیٹ کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔

    جیکی بھگنانی بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے دوران پرانے مقامات اکثر شوٹنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں تاہم کئی بار شوٹنگ کے لیے پیش کیے جانے سے پہلے مقام کی حفاظت کی درست طریقے سے تصدیق نہیں کی جاتی۔

    واضح رہے کہ ارجن کپور کے علاوہ فلم ’میرے شوہر کی بیوی‘ میں بھومی پیڈنیکر اور راکل پریت سنگھ موجود ہیں فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم 21 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ارجن کپور سے بریک اپ کے مہینوں بعد ملائیکہ نے محبت کے بارے  میں کیا کہا؟

    ارجن کپور سے بریک اپ کے مہینوں بعد ملائیکہ نے محبت کے بارے میں کیا کہا؟

    بالی ووڈ رقاصہ اور رئیلیٹی شوز کی جج ملائیکہ اروڑا نے محبت کے بارے میں معنی خیز سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

    ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور جو ایک دوسرے کے ستھ طویل عرصے سے تعلق میں رہے تھے، چند ماہ قبل باضابطہ طور پر الگ ہو گئے ہیں، اس خبر کی تصدیق ارجن کپور نے خود ایک تقریب میں کی تھی جہاں انھوں نے بتایا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں۔

    اس کے بعد سے دونوں اداکار اپنی انفرادی زندگی کو اسپاٹ لائٹ سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم حال ہی میں ملائیکہ اروڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے

    ان کی پوسٹ محبت اور رشتوں کے بارے میں ان کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے، اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’کوشش محبت کی آکسیجن ہے، اس کے بغیر آگ بجھ جاتی ہے۔‘‘

    اس فکر انگیز پیغام نے ان کے فالورز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی، بہت سے لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ آیا یہ ارجن کپور کے ساتھ اس کے تعلقات کے خاتمے پر ایک تبصرہ ہے یا خود محبت کی نوعیت پر یہ پوسٹ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ رقاصہ کے فیشن اسٹائلسٹ راہول وجے کے ساتھ نئے رومانس کے بارے میں افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

  • ارجن کپور نے شاہ رخ خان کی کس فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا؟

    ارجن کپور نے شاہ رخ خان کی کس فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے جس میں انہوں نے سپر اسٹار اداکار کی فلم کا ٹکٹ بلیک میں خریدا تھا۔

    ارجن کپور اپنی فلم سنگھم اگین کی کامیابی کا لطف اٹھا رہے ہیں جس میں انہوں نے ولن کا کردار نبھایا ہے، حال ہی میں اداکار نے ایک خصوصی انٹرویو میں بچپن کا ایک دلچسپ قصہ سنایا ہے۔

     ارجن کپور نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’محبتیں‘ دیکھنے کے لیے بلیک میں ٹکٹ خریدی، انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب میں کلاس 8 یا 9 میں تھا اور دیوالی کی چھٹیوں کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا۔

    ارجن کپور نے کہا کمہ مجھے یاد ہے جب محبتیں ریلیز ہوئی تو ہم کو چاندن سینما کے باہر ٹکٹ نہیں مل رہی تھی، تو ہم نے بلیک میں ٹکٹ خرید لی، ہم دس لوگ تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ اُن دنوں امتحانات ختم ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے جانا ایک بڑا موقع ہوتا تھا، شاہ رخ خان کی فلم محبتیں میرے لیے جذباتی اہمیت رکھتی ہے، اُس کا میوزک، انٹروڈکشن، سب کچھ مجھے آج بھی یاد ہے۔

  • ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا سے پہلے کس اداکارہ کے زلفوں  کے اسیر تھے؟

    ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا سے پہلے کس اداکارہ کے زلفوں کے اسیر تھے؟

    کیا آپ جاتنے ہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے قبل ایک اور بالی ووڈ حسینہ کے زلفوں کے اسیر تھے لیکن اداکارہ نے انہیں فرینڈ زون کردیا تھا۔

    فلم ’عشق زادے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور جو گزشتہ چند سالوں سے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن دونوں کا رشتی 7 سال کے بعد ٹوٹ گیا ہے پر کی آپ جانتے ہیں ماضی میں ارجن اداکارہ انوشکا شرما پر دل ہار بیٹھے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور کو ملائیکہ سے پہلے اداکارہ انوشکا شرما سے محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے ارجن کو محبوب بنانے کے بجائے دوست بنالیا تھا۔

    لیکن فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی پروموشن کے دوران جب رنبیر کپور نے انہیں یہ بات بتائی تھی تو انوشکا شرما یہ سن کر حیران رہ گئیں تھی، رنبیر کپور نے بتایا کہ مجھے پتا ہے کہ کسی کو دوستی دوستی میں انوشکا شرما س محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے اس کو کہا کہ نہیں ایسا کچھ ممکن نہیں ہم بس اچھے دوست ہی ہیں۔

    ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ’ انوشکا فرینڈ زون کرنے میں ماہر ہے اور میں یہ بتانا چاہوں گا کہ جس کو انوشکا شرما سے محبت ہوئی اس کا بھی سر نیم کپور ہے۔

    علاوہ ازیں ارجن کپور اور ورون دھون نے بھارتی فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں کرن جوہر نے ارجن کپور سے سوال کیا کہ  ’وہ دیپیکا، انوشکا اور کترینہ میں سے کس کو مارنا چاہیں گے، کس کے ساتھ گھومنا پسند کرینگے اور کس اداکارہ کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے‘؟

    اس سوال کے جواب میں ارجن کپور نے کہا کہ ’میں شادی انوشکا شرما سے کرنا چاہوں گا‘،جس پر ساتھ بیٹھے ورون دھون نے کہاکہ تم ہمیشہ سے انوشکا شرما سے ہی شادی کرنا چاہتے ہو‘۔

    ورون اور رنبیر کپور کی مختلف شوز میں کی گئیں یہ باتیں ارجن کے دل میں انوشکا شرما کیلئے چھپی محبت کو سب پر آشکار کرگئے۔

  • بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بریک اپ کی افواہیں، ارجن کپور نے پہلی پوسٹ جاری کردی

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے درمیان پہلی پوسٹ جاری کردی۔

    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے قطع تعلق کی افواہوں کے درمیان معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ارجن کپور نے لکھا کہ ’ زندگی میں ہمارے پاس دو چوائس ہوتے ہیں، یا تو ہم اپنے ماضی کے قیدی بن کر رہ جائیں، یا مستقبل کے امکانات کی تلاش میں نکلیں‘۔

    دوسری جانب بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اس کرۂِ ارض پر سب سے بہترین خزانہ وہ لوگ ہیں جو ہم سے محبت اور ہماری حمایت کرتے ہیں‘۔

    ملائیکہ اروڑا نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ ایسے افراد نہ ہی خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کا کوئی متبادل ہوسکتا ہے اور ہماری زندگی میں ایسے افراد چند ایک ہی ہوسکتے ہیں ‘۔

    واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

    اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے ان دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔