Tag: ارجن کپور

  • ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی ایک سال سے زیرِ گردش علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں، دونوں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

    پنک ویلا کے ذرائع کے مطابق ان کے رشتے کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اس معاملے کو مہذب انداز میں ڈیل کریں گے، علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کا خاص مقام رہے گا۔

    پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    ذرائع نے بھارتی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ’ راہیں جدا کرنے کاہرگز مقصد یہ نہیں کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، وہ تاحال ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور  ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمت بنے رہیں گے‘۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی میڈیا چینلز اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ان جذباتی لمحات پُرسکون انداز میں گزارنے دیں۔

    ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ارہان خان ہے، بعد ازاں سال 2017 میں دونوں نے طلاق لے لی تھی اور اس کے بعد سے ملائکہ اور ارجن کپور کے افیئر کے قصے عام ہوگئے۔

  • ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن بننے کی وجہ بتادی

    ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن بننے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن کا کردار نبھانے کی وجہ بیان کردی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔  اس سے قبل میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا تھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘

    تاہم اب ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں اپنے ولن کے کردار سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

    ارجن کپور نے آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر فلم ’سنگھم اگین‘ میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے میرا انتخاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز میں نے فلم ’عشق زادے۔‘ ’اورنگزیب‘ جیسے منفی کرداروں سے کیا اور ان سب کرداروں کے بعد میں یہاں ہوں اور اب پھر سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کررہا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی نے میرے فلمی کیریئر میں ہمیشہ مدد کی اور ان کا ماننا ہے کہ میں ان کی فلم سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کرکے لوگوں کو حیران کرسکتا ہوں۔

    ارجن نے کہا کہ میں ہمیشہ اسکرین پر تجربہ کرنا چاہتا ہوں اور ناظرین کو کچھ مختلف دکھانا چاہتا ہوں لہٰذا میرے لیے سنگھم اگین میں پولیس کے دشمن کا کردار ادا کرنا میرے لیے ایک سنسنی خیز موقع تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کیریئر کے شروع میں منفی کردار ادا کرنے سے بہت زیادہ پیار ملا اور میں اس فلم کے ساتھ بھی ایسا ہی بلکہ اس سے زیادہ بہترین کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ارجن کپور ولن بنیں گے، فلم میں ان کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔ میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘

    روہت شیٹی نے مزید لکھا کہ ’’کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ارجن کپور کا متعارف کروا رہا ہوں،‘‘

    ارجن کپور نے بھی اسے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’سنگھم کا ولن! ہٹ مشین روہت شیٹی سر کی پولیس یونیورس کا حصہ ہونے کا احساس بہت خوش کن ہے! میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ تباہ کن ہوگا۔‘‘

    اس سے قبل فلم میکرز نے فرنچائز میں نئے آنے والوں، دیپیکا پڈوکون (شکتی شیٹی/ لیڈی سنگھم) اور ٹائیگر شیروف (اے سی پی ستیہ) کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے کریکٹر پوسٹرز کی نقاب کشائی کی تھی۔

    روہپت شیٹی کی ہدایت کری میں بننے والی یہ فرنچائز کی پانچویں فلم ہے جس میں جیکی شیرف بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے، فلم 15 اگست کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

  • ارجن کپور اپنے سے 12 سالہ بڑی اداکارہ سے شادی کرنے کو تیار

    ارجن کپور اپنے سے 12 سالہ بڑی اداکارہ سے شادی کرنے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور اپنے سے 12 سال بڑی ساتھی اداکارہ کے ساتھ آئندہ برس شادی کرنے جارہے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ میں بالی ووڈ کے دو اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق اہلیہ سے آئندہ برس شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن اور ملائیکا اروڑا کے درمیان طویل عرصے سے گہری دوستی اور قربت ہے، دونوں اداکار ایک ساتھ کئی تقاریب اور بیرونِ ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں۔

    بالی ووڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ کو اداکار کے قریبی ذرائع کے اس بات کی تصدیق کی کہ ارجن اور ملائیکا نے شادی کا فیصلہ کرلیا دونوں اپنے ازدواجی بندھن میں بندھنے اور نیا رشتہ شروع کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی محبت کا اظہار بھی کیا، یہ بھی بازگشت ہے کہ ارجن کپور کے والد بونی کپور ملائیکا کو بہو بنانے کے خلاف ہیں۔

    یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کی سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی ہوئی تھی، دونوں نے 21 برس بعد ذاتی تنازعات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت والد کے ساتھ رہتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ 33 برس ہے جبکہ ملائیکا کی عمر 45 سال ہے یعنی دونوں کے درمیان 12 سال کا فرق ہے۔

  • بالی وڈ اداکار ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور اپنی شہرت کو سماجی کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اسپیشل ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے ایک مہم میں شرکت کی۔

    اس مہم میں ان کے ساتھ مشہور رائٹر چیتن بھگت بھی شریک تھے۔

    ارجن نے پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات دیں۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں اور ہیلمٹ، سیٹ بیلٹس کا استعمال کریں تاکہ ان کی اپنی زندگی کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

    اس موقع پر ارجن نے اپنے مداحوں سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    واضح رہے کہ ارجن کپور آج کل فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے رائٹر چیتن بھگت ہیں۔

  • شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں باسکٹ بال کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کے لیے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فلم ’’ہاف گرل فریںڈ‘‘ کے لیے ان کی اور ساتھی اداکار ارجن کپور کی اسپورٹس ڈائریکٹر رابرٹ ملر کی زیر نگرانی میں سخت ٹریننگ جاری ہے۔

    شردھا کپور نے ٹریننگ کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایک کلاس حاصل کرنے کے بعد میں کئی بار بال کو باسکٹ میں پھینکنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل سخت محنت کررہی ہوں جس کی وجہ سے میرے پٹھوں میں شدید درد ہے، کھانے پینے میں خاص طور پر احتیاط کے ساتھ توانائی پیدا کرنے والی غذاؤں کا استعمال کر رہی ہوں۔

    قبل ازیں اداکارہ نےفلم اے بی سی ڈی 2 کے لیے ڈانسنگ ، عاشقی ٹو کے لیے گائیگی اور فلم باغی کے لیے کراٹوں کی ٹرینگ حاصل کی ہے۔

    فلم ہاف گرل فرینڈ چیتن بھگت کے ناول سے ہی بنائی گئی ہے، جس میں اداکار ارجن کپور اور اداکارہ شردہ کپور اپنی اداکاری کے جرہر دکھائیں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ  یہ فلم 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔