Tag: ارجینٹیا

  • آسمان سے برستے گولوں نے تباہی مچادی

    ارجینٹیا میں آسمان سے برستے برف کے گولوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ارجینٹیا میں برف کے گولوں نے تباہی مچادی، شہر سان لوئس میں بارش کیساتھ برف کے گولے برسے، جس سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    برف کے گولوں سے متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو افراد سر پر برف کے گولے لگنے سے زخمی ہوئے۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔

    آسمان سے برسنے والے اولوں کا قطر آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ تھا، جو ٹینس بال کی طرح تھا۔

    سول ڈیفنس کے رضاکار فائر فائٹرز اور ولا مرسیڈیز میونسپلٹی کے اہلکاروں نے متاثرین کی مدد کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ بڑی آفات سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

  • جی 20 اجلاس: سعودی ولیٔ عہد سے پیوٹن کی بے تکلفی اور اردوان کی لا تعلقی

    جی 20 اجلاس: سعودی ولیٔ عہد سے پیوٹن کی بے تکلفی اور اردوان کی لا تعلقی

    بیونس آئرس: ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہونے والے G 20 سربراہی اجلاس میں سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمد بن سلمان عالمی میڈیا کی نگاہوں کا مرکز بنے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس میں محمد بن سلمان خاشقجی قتل کے بعد اپنے پہلے سفارتی امتحان سے گزرے، عالمی میڈیا کی نظریں انھیں پر رہیں۔

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولیٔ عہد کے پاس سے گزرے تو دونوں رہنماؤں میں مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اجلاس میں کون سعودی ولیٔ عہد سے ملا اور کون کترایا، میڈیا بغور نوٹ کرتا رہا، سعودی شہزادے سے سب سے زیادہ گرم جوشی روسی صدر پیوٹن نے دکھائی۔

    خیال کیا جا رہا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اجلاس میں نظر انداز کے جائیں گے تاہم روسی صدر ولا دی میر پیوٹن نے دوستوں کی طرح گرم جوشی سے ان کے ہاتھ پر ہاتھ مارا۔

    فرانس کے صدر سے بھی کئی منٹ تک سرگوشیاں ہوتی رہیں، میکرون کچھ سمجھاتے اور محمد بن سلمان مسکراتے رہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  جی 20 اجلاس محمد بن سلمان کے لیے بڑا سفارتی امتحان


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاس سے گزرے تو دونوں رہنماؤں میں مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا، تاہم جب ترک صدر طیب اردوان آئے تو دونوں نے ایک دوسرے سے نظریں چرا لیں، ترک صدر اور محمد بن سلمان نے علیک سلیک بھی نہ کی۔

    خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے باعث جی 20 اجلاس بھی متاثر ہوسکتا ہے۔