Tag: اردن

  • اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ

    اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ

    اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے قبل شاہ عبد اللہ نے جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں نور خان ایئر بیس سے رخصت کیا۔

    ایئر پورٹ پر شاہ عبداللہ کے سامنے جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔

    روانگی سے قبل شاہ عبداللہ اور صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود جبکہ شاہ عبداللہ کی معاونت اردن کے وزیر خارجہ کر رہے تھے۔

    گزشتہ روز شاہ عبداللہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات کے دوران امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کو خطے میں امن و امان اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، تعلقات کی مضبوطی پر زور

    اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، تعلقات کی مضبوطی پر زور

    اسلام آباد: اردن کے شاہ عبداللہ دو روزہ  دورے پر پاکستان پہنچ گئے اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی حکمت عملی  بھی زیر غور آئی۔

    وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

    ملاقات کے دوران امریکا کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان شاہ عبداللہ کو خطے میں امن وامان اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتا ہے، ہم مسئلہ فلسطین کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےچینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

    اردن کے شاہ عبداللہ نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور گارڈ آف آرنر پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، خیال رہے پاکستان اور اردن کے درمیان حالیہ تجارتی حجم 75 ملین ڈالر ہے۔

    ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا، خصوصا ملک میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات بھی متوقع ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اردن کےشہرکرک میں قدیم قلعے پرحملہ،10افراد ہلاک

    اردن کےشہرکرک میں قدیم قلعے پرحملہ،10افراد ہلاک

    کرک : اردن کے شہرکرک میں مسلح افرادکےقدیم قلعے پرحملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت دس افرادہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اردن میں حکام کے مطابق کرکے شہرکے قریب ایک مکان پرچھاپے کے دوران پولیس اورمسلح افرادمیں فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کےبعدمسلح افراد فرارہوکر شہرمیں داخل ہوگئے۔

    مسلح افرادنے پولیس پرحملہ کرنےکےبعدقدیم قلعے میں موجود سیاحوں کویرغمال بنالیا۔حملہ آورں کی فائرنگ سےسات پولیس اہلکاروں سمیت دس افرادہلاک ہوگئے۔

    p1

    مرنے والوں میں ایک کینیڈین سیاح بھی شامل ہے۔مسلح افراد کے حملے میں 34 افرادزخمی بھی ہوئے۔

    اردن حکام کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نےجوابی کارروائی میں چار حملہ آوروں کوہلاک کردیا ہے۔

    p2

    مزید پڑھیں:توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    واضح رہے کہ رواں سال توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

  • توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    عمان: توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ناہد حطار توہین اسلام کے الزام میں عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے جب ان کو فائرنگ کرکے موت کےگھاٹ اتاردیا گیا۔

    عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے ناہد حطار نے فیس بک پر ایک متنازع کارٹون پوسٹ کیا تھا جسے توہین اسلام قرار دے کر گزشتہ ماہ انہیں گرفتار کیاگیا تھا۔

    اردنی حکام کا موقف تھا کہ یہ خاکہ شیئر کرکے حطار نے قانون کی خلاف ورزی کی جبکہ مذہبی حلقے بھی اس اقدام کے خلاف غم وغصہ پایا جاتاتھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکارٹون شیئر کرنے پر مصنف ناہد حتار کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    واضح رہے کہ 56 سالہ ناہد حطار پر انتہائی قریب سے3 فائر کیے اور تینوں ہی گولیاں ان کے جسم میں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ’خدارا شام کے مسئلہ کا کوئی حل نکالیں‘

    ’خدارا شام کے مسئلہ کا کوئی حل نکالیں‘

    عمان: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اردن کی سرحد پر قائم شامی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور عالمی برادری کو ان کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

    انجلینا جولی نے اردن کے دارالحکومت عمان سے 100 کلومیٹر دور قائم ازراق مہاجر کیمپ کا دورہ کیا۔ یہ کیمپ تقریباً ایک صحرائی علاقہ میں قائم ہے۔

    میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جولی نے کہا کہ 75 ہزار سے زائد شامی اس سنسان و بے آباد جگہ پر موجود ہیں۔ ان میں بچے، حاملہ خواتین، بزرگ اور شدید بیمار افراد شامل ہیں۔

    jolie-4

    انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق ان افراد کو جو سہولیات دی جانی چاہئیں، ان میں سے ایک بھی انہیں میسر نہیں۔

    جولی نے کہا، ’یہ صرف اردن کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پوری دنیا ان مہاجرین سے واقف ہے لیکن کوئی ان کی مدد کو آگے نہیں بڑھ رہا‘۔

    انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی خصوصی ایلچی ہیں۔

    جولی نے بتایا کہ 5 برس قبل شامی خانہ جنگی کا آغاز ہونے کے بعد متاثرین کی مدد کرنے کے بڑے بڑے دعوے تو کیے گئے، تاہم یو این ایچ سی آر کو عالمی ڈونرز کی جانب سے فقط آدھی امداد ہی مل سکی۔

    واضح رہے کہ رواں برس جون میں اردن کی سرحد پر داعش کے ایک حملہ کے بعد اردن نے شامی مہاجرین تک امداد پہنچانے والے 21 راستے بند کردیے تھے۔ اس حملہ میں سرحد پر تعینات 7 اردنی فوجی مارے گئے تھے۔

    jolie-3

    اس کے بعد سے صحرا میں مقیم ان پناہ گزینوں کے لیے صرف ایک بار اگست میں امداد آ سکی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے اور جولی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وہ عالمی رہنماؤں سے صرف ایک سوال کا جواب چاہتی ہیں کہ آخر شام کے اس تنازعہ کا بنیادی سبب کیا ہے، اور اسے ختم کرنے کے لیے کیا درکار ہے؟ ’خدارا اس مسئلہ کو اپنے فیصلوں اور بحثوں کا مرکزی حصہ بنائیں‘۔

    جولی کا کہنا تھا کہ پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔ وہ ساری زندگی امداد پر زندہ رہنا نہیں چاہتے۔ وہ اس تنازعہ کا ایک مستقل سیاسی حل چاہتے ہیں۔

    jolie-2

    شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث اب تک اڑتالیس لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دربدر پھرنے پر مجبور ہیں۔ مہاجرین کی ایک بڑی تعدا مصر، اردن، ترکی، لبنان اور عراق میں پناہ گزین کیمپوں میں ایک اذیت ناک زندگی گزار رہی ہے۔

    ان میں سے اردن 6 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ سے دنیا ناخوش

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطاق اس وقت دنیا بھر میں 6 کروڑ افراد جنگوں، تنازعات اور خانہ جنگیوں کے باعث اپنے گھروں سے زبردستی بے دخل کردیے گئے ہیں اور ان کا شمار پناہ گزینوں میں ہوتا ہے۔

    یہ جنگ عظیم دوئم کے بعد پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  • اردن : شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفیٰ منظور کرلیا

    اردن : شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفیٰ منظور کرلیا

    عمان :اردن کے شاہ عبداللہ نے وزیراعظم عبداللہ النصور کا استعفی منظور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیاہے،ھانی الملکی کو اردن کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے شاہی فرمان کے ذریعےپارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئےھانی الملکی کو قائم مقام وزیراعظم مقررکردیا ہے،شاہ عبداللہ نے حانی ملکی کو اکتوبر میں عام انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے.

    شاہ عبداللہ نے سابق حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ اس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر معاشی بوجھ میں اضافہ ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ قائم مقام وزیراعظم ھانی المکی گذشتہ حکومتوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں.

    اردن کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے چار ماہ میں نئے الیکشن کروانا لازمی ہے.

  • پاکستان اور اردن کا انسداد دہشتگردی آپریشنز تعاون پر اتفاق

    پاکستان اور اردن کا انسداد دہشتگردی آپریشنز تعاون پر اتفاق

    روالپنڈی: آرمی چیف نے دورہ اردن کے موقع پر شاہ عبداللہ سپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر میں اسپیشل آپریشن فورسز کی مشق کا جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونگے،آرمی چیف نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی اور اردن سپیشل آپریشنزفورسزکے بہترین تربیتی معیاراور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملک انسداددہشتگردی آپریشنزمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔اردن کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

    اس موقع پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

  • اردن: القاعدہ کے 2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    اردن: القاعدہ کے 2 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    اردن: شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں پائلٹ کی ہلاکت کے بعد اردن نے خاتون سمیت دومجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں خاتون ساجدہ الرشاوی شامل ہے، جس کی رہائی کا مطالبہ داعش نے کیا تھا جبکہ عراق میں القاعدہ کے رہنماء زیاد کربولی کو بھی پھانسی دے دی گئی ہے۔

    ساجدہ دوہزار پانچ میں عمان میں ناکام خودکش حملے کے بعد سے قید تھی۔

    ساجدہ الرشاوی پر 2005ء میں خودکش دھماکے میں ملوث ہونے اور زیاد کربولی کو 2008ء میں اردن کے شہری کو قتل کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اردن حکام کا کہنا ہے کہ ساجدہ الرشاوی اور عراق میں القاعدہ کے رہنماء زیاد کربولی کو آج صبح سزائے موت دے دی گئی۔

    القاعدہ ارکان کو سزائے موت داعش کے ہاتھوں اردنی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد دی گئیں، اردنی پائلٹ کے زندہ جلائے جانے کی ویڈیو گذشتہ روز منظرعام پر آئی تھی، ویڈیو میں بظاہر دکھایا گیا کہ اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ جلا دیا گیا۔