Tag: اردو بازار

  • آن لائن تعلیمی سیشن، مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم فراہمی سے والدین پریشان

    آن لائن تعلیمی سیشن، مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم فراہمی سے والدین پریشان

    کراچی: رواں سال تعلیمی سیشن آن لائن جاری ہے، دوسری طرف مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم فراہمی سے طلبہ اور والدین پریشانی کا شکار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مارکیٹ میں درسی کتابوں کی عدم فراہمی کا سامنا ہے، مرکزی اردو بازار سمیت شہر کے مختلف اردو بازاروں میں درسی کتب دستیاب نہیں ہیں۔

    کراچی میں متعدد بڑے اسکولوں کی درسی کتابیں مارکیٹ میں موجود نہیں ہیں والدین مسلسل مختلف بازاروں کے چکر  لگانے پر مجبور ہیں، اس سال نویں، دسویں جماعت کی درسی کتابیں تبدیل ہو چکی ہیں اس وجہ سے پرانی درسی کتابیں بھی قابل استعمال نہیں ہیں۔

     دوسری طرف سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کتابوں کی طباعت مکمل نہیں کر سکی اور محکمہ تعلیم کے تمام دعوے بنیاد ثابت ہوئے ہیں، درسی کتابوں کے بغیر آن لائن کلاسوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں طلبہ وطالبات درسی کتابوں سے محروم ہیں۔

    حکومت کی جانب سے تاحال سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سے اس صورت حال پر جواب طلب نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کلاس اول سے کلاس آٹھویں تک کی پرانی کتابیں کم و بیش دس فی صد رعایت پر بازاروں میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

    ناظم آباد سرسید گرلز کالج کے پاس اردو بازار میں ایک شہری نے بتایا کہ وہ تین مہینے سے چکر لگا رہے ہیں لیکن تاحال مکمل کورس انھیں نہیں مل سکا ہے۔

    واضح رہے کہ آج لاک ڈاؤن کے بعد پہلا دن تھاجب تعلیم کا سلسلہ پھر بحال ہو گیا ہے، والدین نے بڑی تعداد میں اردو بازاروں کا رخ کیا لیکن انھیں نصاب کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • اردو بازار میں تجاوزات : کے ایم سی نے آپریشن چند روز کیلئے مؤخر کردیا

    اردو بازار میں تجاوزات : کے ایم سی نے آپریشن چند روز کیلئے مؤخر کردیا

    کراچی : کے ایم سی نے شہر قائد کے قدیم اردو بازار میں قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی فی الحال روک دی ہے، انتظامیہ نے تجاوزات کی نشاندہی کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے قدیم اردو بازار میں کے ایم سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع نہ ہوسکا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی جانب سے کارروائی کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ اردو بازار دکانداروں کی جانب سے شدید احتجاج اور دکانوں کی دستاویزات دکھانے کے بعد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نالے پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے مذکورہ کمیٹی میں محکمہ اسٹیٹ میونسپل سروسز اور مارکیٹ کے 2 نمائندے شامل ہیں، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    تاریخی اردو بازار میں بھی دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم، تاجروں کا احتجاج

    واضح رہے کہ کراچی میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کیخلاف کارروائی کیلئے اردو بازار کے دکانداروں کو رواں ماہ چار دسمبر کو نوٹسز جاری کیے تھے جس میں انہیں دکانیں خالی کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی تھی، تاہم آج مدت کے اختتام پر کے ایم سی نے اپنا فیصلہ چند روز کیلیے مؤخر کردیا ہے۔

  • اردو بازار رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

    اردو بازار رینجرز مقابلے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

    کراچی : اردو بازار میں گزشتہ روز ہونے والے رینجرز مقابلے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا، دستی بم کےحملوں سے 4 رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اردو بازارمیں رینجرز مقابلے کامقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے، مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے، رینجرز نے کارروائی اردو بازارمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ جب رینجرز کی نفری اردو بازار میں پہنچی تو ٹیکسی میں سواردہشت گرد نے ان پر فائرنگ کی۔

    رینجرز عمارت کی سیڑھیوں پرچڑھی تو فلیٹ میں موجود ملزمان نے ان پر دستی بم پھینکا، کچھ ملزمان گلیوں میں پیدل فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایف آئی آرکے متن کے مطابق رینجرز رات 2 بج کر45 منٹ پر مذکورہ فلیٹ میں داخل ہوئی ، فلیٹ میں دو ملزمان، خاتون اورایک کمسن بچی کی لاشیں نظرآئیں۔

    ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی کارروائی ‘ بچےسمیت پانچ دہشت گرد ہلاک

    ملزمان نے دستی بم کے ذریعے خود کوہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ملنےوالےشناختی کارڈ وں سےہوئی۔

    مزید پڑھیں : اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےآنسوگیس کا بھی استعمال کیاگیا، دو بجےدھماکوں کی آواز آئی اور پھرخاموشی ہوگئی، دستی بم کے حملوں سے4رینجرز اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

    مقابلےمیں چار دہشت گردفراربھی ہوئے فراردہشت گردوں میں فضل غنی عرف شفیع،عبداللہ منصورعرف بلال،رفیق عرف عبداللہ شامل ہیں۔

  • اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    اردو بازار ناظم آباد میں دکاندار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع  اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کر کے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع اردو بازار میں دکاندار نے فائرنگ کرکے دو مبینہ ڈاکووں کو ہلاک کردیا ہے،دکاندار کی فائرنگ دونوں مبینہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،ملزم کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ افراد لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے جنہیں اپنے جان و مال کی دفاع پر فائرنگ کر کے بھگانا چاہا تھا کہ وہ گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

    اسی سے متعلق : کراچی میں عوام کے ہتھے چڑھنے والے چار ڈاکو چل بسے

    اردو بازار کے دکانداروں کا کہا ہے کہ دو ملزمان بازار میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تھے کہ مقامی دکاندار نے مزاحمت کی جس پو ڈاکوؤں نے براہراست فائرمگ کر دی ،دکاندار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ایمبولینس کو بلایا گیا تا ہم ایمبولینس کے آنے سے قبل ہی وہ جاں بحق ہو گئے۔