Tag: ارسال

  • تھریسامے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے باضابطہ طور یورپی یونین کو خط ارسال کریں گی

    تھریسامے بریگزٹ میں تاخیر کیلئے باضابطہ طور یورپی یونین کو خط ارسال کریں گی

    لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے یورپی یونین کو باقاعدہ طور پر یورپی یونین سے برطانوی انخلاء میں تاخیر کے لیے خط لکھ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کو 2016 میں ہونے والے معاہدے کے تحت رواں ماہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکلنا ہے لیکن اب تک تین مرتبہ اراکین پارلیمنٹ تھریسامے کی تیار کردہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کرچکی ہے جس کے باعث یورپی یونین سے انخلاء مشکل دور میں داخل ہوگیا ہے۔

    وزارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریگزٹ میں طویل تاخیر کم از کم دو سال کی ہوسکتی ہے لیکن کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

    یورپی یونین کے بریگزٹ سیکریٹری مائیکل برنیئر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے مضبوط منصوبہ بندی کے بغیر یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر نہیں کرے گی بالکل آخر برطانیہ چاہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ قانون کے تحت برطانیہ 9 دن بعد یورپی یونین سے ڈیل یا بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے خارج ہونا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 مارچ منگل کے روز بریگزٹ معاہدے کے مسودے کی منظوری کےلیے ہونے والی ووٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل کو دوسری مرتبہ مسترد کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز برطانوی ایم پیز نے برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر ڈیل کے انخلاء کو نامنظور کیا تھا جبکہ قانون کے مطابق مذکورہ معاملے پر ووٹنگ قانون کے تحت نہیں تھی، موجودہ قانون کے تحت برطانیہ 29 مارچ کو بغیر ڈیل یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم تھریسامے تیسری مرتبہ بریگزٹ‌ معاہدے پر ووٹنگ کےلیے پُرعزم

    مزید پڑھیں : بریگزٹ معاہدے میں پیش رفت؟ وقت بہت کم ہے

    برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے خبردار کیا کہ حد زیادہ ترجیحات کے باعث دو مرتبہ بریگزٹ ڈیل مسترد ہوچکی ہے اگر اس مرتبہ بھی مسترد ہوئی برطانیہ کو بریگزٹ کےلیے طویل عرصے تک توسیع لینا پڑے گی کیوں برطانیہ کو یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن میں حصّہ لینے کی ضرورت پڑے گی۔

    یاد رہے کہ بدھ کے روز برطانوی وزیرعظم تھریسامے کو ایک اور دھچکا لگا تھا جب اراکین پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر نظرثانی ڈیل بھی 242 کے مقابلے میں 391 ووٹوں سے مسترد ہوگئی تھی۔

    بریگزٹ کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا ہے، جبکہ تھریسا مے کی جانب سے یورپی رہنماؤں سے مسلسل رابطوں کے باوجود وہ ڈیل کو بچانے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔

  • اسلام آباد میں 9، 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال

    اسلام آباد میں 9، 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال

    اسلام آباد : انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کے روز وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 9، 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔

    وزارت داخلہ کو ارسال کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بند کی جائے گی، سروس سیکٹر جی 6، جی7، جی8، جی9 میں معطل رہے گی جبکہ ایف 6، ایف 7 ایف 10، آئی 10 کے رہائشیوں کو بھی موبائل سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس معطل رہےگی جبکہ صبائی وزارت داخلہ کی جانب سےتین دن تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال

    اسلام آباد: اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرول سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کوبھیج دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اوگرا نے پٹرول 10پیسے، مٹی کا تیل 2روپے اکہتر پیسے مہنگا کرنے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں یکم اکتوبر سے 10پیسے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 64روپے 37پیسے فی لٹر،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 28پیسے کمی کے ساتھ نئی قیمت 72روپے24پیسے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

    مزید پڑھیں: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری ارسال کر دی

    مٹی کا تیل 2روپے 71پیسے اضافے سے نئی قیمت 45روپے 96پیسے فی لیٹر۔ایچ او بی سی3روپے 55پیسے اضافے سے نئی قیمت 76روپے 13پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 81پیسے اضافے سےنئی قیمت 45روپے 15پیسے مقرر کرنے کی تجویزہے۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے کرے گی۔