Tag: ارسلان افتخار

  • ارسلان افتخار انکوائری، پاکستان بار کا معاملے کی جلد تکمیل کے لئے چیئرمین نیب کو خط

    ارسلان افتخار انکوائری، پاکستان بار کا معاملے کی جلد تکمیل کے لئے چیئرمین نیب کو خط

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کے خلاف انکوائری پھر موضوع بحث بن گئی.

    تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار نے نیب انکوائری کو جلد تکمیل تک پہنچانے کے لیے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا.

    اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کےحکم نامے پرارسلان افتخار کے خلاف معاملہ نیب کو بھجوایا گیا.

    موقف اختیار کیا گیا کہ وقت گزرنے کےباوجودنیب میں مقدمے پرپیش رفت نہیں ہوئی، اس معاملے کی تحقیقات کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام اس  وقت خبروں کی زینت بنا، جب عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا.

    بین الاقوامی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کمپنی کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

    عدالت نے پاکستان کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ٹیتھیان کمپنی کو دینے کا حکم دیا، پاکستان پر ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عاید کیا گیا ہے۔

    عدالتی ٹربیونل نے سات سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ مناسب نہیں تھی۔

    خیال رہے کہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

  • تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی، سپریم کورٹ میں درخواست

    تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی، سپریم کورٹ میں درخواست

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کی سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کیخلاف درخواست، تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں تحریک انصاف کی واپسی کا معاملہ عدالتوں میں چلا گیا۔ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئےقائم جوڈیشل کمیشن کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل  کمیشن کاقیام غیر قانونی ہے۔

    دھاندلی کیسزکی سماعت صرف الیکشن ٹربیونل میں کی جاسکتی ہے۔سپریم کورٹ ن لیگ اور پی ٹی آئی کےدرمیان معاہدے کی پابند نہیں۔

    عدالت جوڈیشل کمیشن کےقیام سےمتعلق صدارتی آرڈینس کو غیرآئینی قرار دے۔عدالت نے وفاقی حکومت اور وزرات داخلہ سے سات مئی تک جواب طلب کرلیا۔

    تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری کیلئےدرخواست کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق استعفےکے بعداراکین پارلیمنٹ دوبارہ اسمبلیوں میں نہیں بیٹھ سکتے۔

    عدالت استعفی منظور کرتے ہوئے نشستیں خالی قراردینے کا حکم دے۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں تحریک انصاف کےاراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینےکی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

    درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ دستورکے مطابق چالیس روزتک غیرحاضررہنےوالا رکن پارلیمنٹ نااہل ہوجاتا ہے،پی ٹی آئی اراکین ساڑھے سات ماہ سے اسمبلی نہیں لائے۔بیرسٹر ظفراللہ کاکہناتھاعدالت پی ٹی آئی کےتمام اراکین کونااہل قراردے۔

  • استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    استعفوں کی صورت میں90 دن کے اندرالیکشن کرادیں گے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاکہناہےکسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تونوے دن میں الیکشن کرادیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کسی بھی سیاسی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ نے استعفے دیئے تو ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے،اسمبلی مدت پوری کرے توساٹھ روز میں انتخابات کرائے جاتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری شیر افگن کہتے ہیں اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کونوے دن درکارہوتے ہیں ضرورت پڑی تو خالی نشستوں پرتین ماہ میں میں الیکشن کراسکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا تکنیکی مسائل کے باعث بعض حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوسکی، ان کاکہناتھا حکومت انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن یاٹریبونل کوہدایات نہیں کرسکتی، کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک ہی قسم کی سیاہی استعمال ہو۔