Tag: ارسلان ایش

  • دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو اپ سیٹ شکست

    دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو اپ سیٹ شکست

    ای اسپورٹس فیسٹیول میں دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو گمنام کھلاڑی نعمان چودھری نے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر لاہور میں سجنے والے ای سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے کوالیفائی ہوکر آنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آن لائنز گیمز میں حصہ لیا اور اپنی من پسند گیمز فیفا، فری فائٹرز، ٹیکن 8 سمیت دیگر مقابلے لڑھ کر فتح یاب ہوئے۔

    دنیائے ٹیکن کے بے تاج بادشاہ ارسلان ایش کو گمنام نعمان چودھری نے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا، ای اسپورٹس فیسٹیول میں منسٹر پنجاب اسپورٹس فیصل کھوکھر، معروف باکسر عامر اور فخر عالم نے خصوصی شرکت کی۔

    باکسر عامر تقریب کے اختتام پر آن لائنز گیمز کے ونرز کو اسٹیج پر بلا کر آتش بازی کی گئی اور لاکھوں کے انعامات دے کر انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔

  • دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے راز کی بات بتا دی

    دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے راز کی بات بتا دی

    پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹیکن اسٹار ارسلان ایش نے ای گیمز سے ہونے والی کمائی سے متعلق  حیران کن حقائق بیان کردیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جدوجہد اور کامیابیوں کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کھیل کے شوق میں بچپن میں گھر والوں سے بہت مار کھائی، اسکول سے واپسی پر ویڈیو گیمز کھیلنے چلا جاتا تھا۔

    ٹیکن اسٹار ارسلان ایش نے ای گیمز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بتایا کہ ٹیکن ورلڈ ٹور فائنلز 2023میں میرا مقابلہ جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو سے ہوا جس کو میں نے ہرا دیا۔

    اس مقابلے کی انعامی رقم 50ہزار ڈالر تھی جو میں نے حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں سے مجھے کوئی نہیں ہرا سکا تھا جس کے بعد میں نے ملک سے باہر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

    ارسلان ایش کا کہنا تھا کہ اس کھیل کی بڑی انعامی رقم 5لاکھ ڈالر (تقریباً 6کروڑ پاکستانی روپے) ہے، انہوں نے بتایا کہ میں سعودی عرب کے ایک کلب کی جانب سے بھی کھیلتا ہوں جہاں سے اس کی مد میں مجھے کافی اچھی آمدنی ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔

     پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

  • پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل جیت لیا

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل 2023 جیت لیا۔

    پاکستان کے ای اسپورٹس چیمپئن ارسلان ایش نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا، ٹیکن ورلڈ ٹور فائنل میں ارسلان نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی چیری بیری مینگو کو شکست دیدی۔

    فائنل میں ارسلان ایش نے کوریا کے چیری بیری مینگو کو 1-3 سے ہرایا۔ارسلان ایش اس سے قبل چار مرتبہ ایوو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارسلان ایش اس وقت دنیا کے بہترین ٹیکن پلیئر ہیں اور متعدد انٹرنیشنل ایونٹس جیت چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے پروفیشنل ای گیمر ارسلان صدیقی نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیتا تھا۔

  • ’ٹیکن کے پاکستانی بادشاہ‘ ارسلان ایش نے چوتھی بار عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    ’ٹیکن کے پاکستانی بادشاہ‘ ارسلان ایش نے چوتھی بار عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی گیمر ارسلان ایش صدیقی نے لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ اِیوو 2023 میں ’ٹیکن 7‘ کا مقابلہ جیت لیا۔

    اتوار کو لاس ویگاس میں ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان کے ٹیکن اسٹار ارسلان ایش صدیق چوتھی بار ای وی او چیمپئن بن گئے، 27 سالہ نوجوان نے اپنی مہارت سے فائنل میں جاپان کے کھلاڑی کو 3 صفر سے شکست دیدی۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ارسلان نے تیسری بار ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کورین پلیئر میوال کو 0-3 سے شكست دے کر ایوو ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

    پاکستان کے ای اسپورٹس کنگ ارسلان ایش نے ایک اور ٹورنامنٹ جیت لیا

    ارسلان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیکن 7 میں چار بار یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 2019 میں جاپان اور لاس ویگاس میں ٹائٹل جیتا تھا اور اس سال بھی اپنی متاثر کن گیم سے یہی کارنامہ انجام دیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اِیوو دنیا کا سب سے بڑا فائٹنگ گیم ٹورنامنٹ ہے جہاں دنیا بھر سے فائٹنگ گیم کے کھلاڑی امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

    ٹیکن کی دنیا میں امریکا کے بعد سب سے بڑا مقابلہ جاپان میں ہونے والا ایوو جاپان ہے۔