Tag: ارسلان خان

  • حرا اور ارسلان خان نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    حرا اور ارسلان خان نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    پاکستانی اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان ہنی مون کے لیے بینکاک پہنچ گئے۔

    حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والا جوڑا ہنی مون کے لیے تھائی لیڈ  کے کے دارالحکومت بینکاک پہنچا جس کی تصاویر اداکارہ حرا خان کے شوہر  نے شیئر کی ہیں۔

    اداکارہ کے شوہر ارسلان خان نے ’ ہنی مون ڈائری‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arslan Khan (@arslankhan_official)

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا بینکاک کے اسکائے بار ٹاور پر موجود ہیں، ارسلان خان نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ بھی خوبصورت انداز میں منائی ہے۔

    اداکارہ حرا خان اور اور ان کے شوہر کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، چند گھنٹوں قبل شیئر کی گئی تصاویر کو  ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ حرا خان اور ماڈل و اداکار ارسلان خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی کی مختلف تقریبات سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

  • کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ، اداکار ارسلان خان کی پوسٹ وائرل

    اداکارہ حرا خان سے شادی کرنے والے ماڈل ارسلان خان نے کامیاب شادی کے لیے کارآمد مشورہ شیئر کیا ہے۔

    ارسلان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی۔

    اس پوسٹ کے مطابق اپنے ہمسفر کا سب کے سامنے دفاع اور اصلاح اکیلے میں کرنی چاہیئے، یہ قانون ہے۔

    خیال رہے کہ اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں بندھے ہیں۔

    اداکارہ حرا خان اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو کچن میں کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حرا نے اس پر کیپشن تحریر کیا کہ وہ اپنی نئی زندگی تعمیر کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

  • حرا خان کی اپنے شریک حیات سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

    حرا خان کی اپنے شریک حیات سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی اور ارسلان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا۔

    معروف اداکارہ حرا خان نے اپنے شوہر ارسلان خان کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    ندا کے پوچھنے پر حرا نے بتایا کہ ان کی ارسلان سے ملاقات کیسے ہوئی تھی۔

    حرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب موسلا دھار بارشیں ہورہی تھیں تو وہ اپنی ایک دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں محصور ہوگئی تھیں اور ان کے پاس پانی بجلی کچھ بھی نہیں تھا۔

    ان کی دوست پہلے انہیں اپنے گھر اور پھر اپنے ایک دوست کے گھر لے گئی تھیں، وہیں ارسلان سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    حرا نے بتایا کہ ارسلان سے پہلے ان کی دوستی ہوئی پھر آہستہ آہستہ دونوں کو اندازہ ہوا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اس کے بعد محبت کا تعلق قائم ہوگیا، اس دوران حرا ارسلان کے گھر والوں سے بھی مل چکی تھیں اور وہ بھی انہیں بےحد پسند کرتے تھے۔

    بعد ازاں ندا نے ایک سیگمنٹ میں دونوں سے ایک دوسرے کے بارے میں دریافت کیا اور دونوں کے بیشتر جوابات صحیح نکلے۔

    ارسلان کا کہنا تھا کہ شروع میں حرا انہیں بالکل پسند نہیں آئیں کیونکہ وہ بہت کم گو انسان تھے اور حرا بہت باتونی، لیکن پھر آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوگیا۔

    یاد رہے کہ حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل وہ پاگل سی میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ اس سے قبل بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں رومی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

    دونوں ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا اور مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔