Tag: ارسلان محسود قتل کیس

  • ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟ عبوری چالان میں اہم انکشافات

    ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟ عبوری چالان میں اہم انکشافات

    کراچی : ارسلان محسود قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے سابقہ ایس ایچ اواعظم گوپانگ کی ایماپر ارسلان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ارسلان محسود قتل کیس پر سماعت ہوئی، سماعت میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔

    چالان میں بتایا گیا کہ ملزم انٹیلی جنس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے سابقہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی ایما پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ارسلان کو قتل کیا۔

    چالان میں کہا کہ زخمی نوجوان یاسر اور عینی شاہدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزمان کو شناخت کیا، فارنسک رپورٹ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ملزم توحید کے اسلحے سے میچ کرتے ہیں۔

    عبوری چالان کے مطابق سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے ذاتی ملکیت کا پستول اور تین خول جائے وقوعہ پر رکھ کر مقابلہ ظاہر کیا اور ذاتی پستول رکھ کر واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس نے چالان کہا کہ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم توحید اور سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کے اسلحے لائسنس کی تصدیق کے لئے بلوچستان اور کے پی خطوط تحریر کئے ہیں، اسلحہ لائسنس کی تصدیق اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو تھانہ اورنگی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سولہ سالہ ارسلان محسود جاں بحق جبکہ دوست یاسر زخمی ہوا تھا،ارسلان اور یاسر ٹیوشن سے واپس گھر جارہے تھے۔

  • ارسلان محسود قتل کیس: عینی شاہدین نے ملزمان کوشناخت کر لیا

    ارسلان محسود قتل کیس: عینی شاہدین نے ملزمان کوشناخت کر لیا

    کراچی : نوجوان ارسلان محسود قتل کیس میں عینی شاہدین نے ملزمان کوشناخت کر لیا ، ملزمان میں سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ ،توحید اور عمیر بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں نوجوان ارسلان کی مبینہ پولیس مقابلےمیں موت کے کیس میں ملزمان کی شناختی پریڈ مکمل کرلی گئی۔

    عدالت میں عینی شاہدین نے ملزمان کوشناخت کر لیا ، وکیل قادرمندوخیل نے بتایا ملزمان میں سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ ،توحید اور عمیر بھی شامل ہیں ، تین گواہان نے ملزمان کوشناخت کیا۔

    وکیل قادرمندوخیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت متاثرہ خاندن کےساتھ ہے، ملزمان کو دیگر11افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا، عینی شاہدین نےدیگرافراد کی موجودگی میں ملزمان کو شناخت کیا۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا ملزم پولیس کا ملازم نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، پولیس افسران کیس خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

    والد مقتول نوجوان ارسلان نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو پھانسی دی جائے ، ثابت ہو گیا ملزمان نے سفاکانہ قتل کیا۔