Tag: ارشاد مستوئی

  • خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور: صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

    خیرپور:شہید صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پرخیرپور میں خیرپور یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں نے احتاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔

    اس موقع پر خیرپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالخالق چوہان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر چکا ہے پر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

  • اے آروائی نیوزکےاسائنمنٹ ایڈیٹرقاتلانہ حملے میں شہید

    اے آروائی نیوزکےاسائنمنٹ ایڈیٹرقاتلانہ حملے میں شہید

    کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع کبیر والا بلڈنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں اے آر وائی نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی شدید زخمی ہوگئے اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ارشاد مستوئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔

    ارشاد مستوئی بلوچستان یونین آف جنرلسٹ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں ، ان پر ہونے والے اس افسوسناک حملے پر پی ایف یو جے، بی یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اظہار ِ مذمت کی اور اسے آزادی ِ صحافت پر حملہ قرار دیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔