Tag: ارشد خان

  • ارشد خان کی برطرفی، پی ٹی وی ملازمین کا احتجاج ختم، فواد چوہدری کا مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی

    ارشد خان کی برطرفی، پی ٹی وی ملازمین کا احتجاج ختم، فواد چوہدری کا مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی برطرفی کے بعد پی ٹی وی ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا، اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پی ٹی وی ملازمین سے خطاب کیا.

    [bs-quote quote=” حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    انھوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ حکومت پی ٹی وی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، یہ ہمارا اثاثہ ہیں، ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے.

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو گھربھی دینےکی کوشش کریں گے۔

    سیکرٹری پی ٹی وی یونین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیا.

    مزید پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی، کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا.

    ایف آئی اے تحقیقات کے علاوہ ایم ڈی پی ٹی وی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں‌ میں‌ رہے.

  • ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد: ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کوعہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی تھی.

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا. کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا.

    [bs-quote quote=”کرنل (ر) حسن کو قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج دے دیا گیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    ایف آئی اے تحقیقات کے علاوہ ایم ڈی پی ٹی وی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے اختلافات کی وجہ سے بھی خبروں‌ میں‌ رہے.

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں دونوں عہدے داروں کے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی.

    مزید پڑھیں: بے نامی چیکس کا معاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز، نیب نے طلب کرلیا

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے متعدد بار ایم ڈی پی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ادارے کو تباہ کرنے اور کرپشن کا الزام عائد کیا.

    عام خیال ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور فواد چوہدری کے اختلافات کا سبب بھی ایم ڈی پی پی ٹی وی ہی تھے.

    یاد رہے کہ 30 مارچ 2019 کو  قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف بے نامی چیک کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا۔

  • رقم کی منتقلی ، وزیر اطلاعات کا ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

    رقم کی منتقلی ، وزیر اطلاعات کا ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشدخان پرایف آئی آردرج کرانےکاحکم دیتے ہوئے رقم کی منتقلی کےمعاملات کی تحقیقات  کی ہدایت کردی ہے، انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اکاؤنٹس سے رقم کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان پر ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا اور رقم کی منتقلی کے معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    فوادچوہدری نے آئی جی پولیس اسلام آباد کوخط لکھ دیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ معاملہ کرمنل کیس بن چکا ہے، معاملےکی میرٹ پر تحقیقات کے بعد رپورٹ دی جائے۔

    انکوائری کی ہدایات سرکاری ٹی وی کی ورکرزیونین کی شکایت پرکی گئی۔

    یاد رہےنومبر 2018  میں ارشدخان کو قائم مقام  ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔

  • ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نیلی آنکھوں سے مشہور ہونے والے ارشد خان چائے والے نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ نئے گانے کے ریلیز ہونے کے بعد اہل خانہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پرکام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی۔

    ارشد کی پرکشش شخصیت نے نہ صرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    چائے والے کا پہلا گانا دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 

    ذرائع کے مطابق ارشد خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    علاوہ ازیں ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا ہے۔

  • چائے والے کا پہلا گانا

    چائے والے کا پہلا گانا

    آپ کو اسلام آباد کا وہ چائے والا تو ضرور یاد ہوگا جس کی چائے بناتی تصاویر نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ وہ چائے والا جس کا نام ارشد خان ہے، اب معمولی ڈھابے پر چائے پیچنے والا نہیں رہا بلکہ مشہور ماڈل بن گیا ہے جس کا ثبوت اس پر بنایا جانے والا گانا ہے۔

    ایک فوٹوگرافر کی اتفاقاً کھینچی جانے والی تصویر نے ارشد خان نامی اس لڑکے کو راتوں رات وہ شہرت دلا دی تھی جس کے لیے کروڑوں لوگ زندگی بھر ترستے رہتے ہیں۔

    ارشد خان اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے کے اسٹال پر چائے بناتا تھا جہاں سے ایک تصویر کی بدولت قسمت اس پر مہربان ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقبولیت میں کئی اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔

    ارشد خان بالمعروف چائے والے کی مقبولیت کے پیش نظر اسے پہلے ہی مختلف برانڈز اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چائے والے کی مصروفیات

    مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کے ساتھ ارشد خان ریمپ پر ماڈلنگ تک کر چکا ہے اور امید یہی کی جارہی ہے کہ بہت جلد وہ اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دے گا۔

    یہ امید اس لیے ہے کیونکہ حال ہی میں جاری کیے گئے ایک گانے میں دکھائی دینے والا ارشد خان بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسے دیکھ کر کہیں سے نہیں لگ رہا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    یہ گانا سڈ مسٹر ریپر اور ڈی جے ڈینی نام کے دو گلوکاروں نے بنایا ہے جس میں وہ چائے والے کے گن گاتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں ارشد خان کو چائے والے کے روپ میں دکھایا گیا ہے لیکن اس کی شخصیت اتنی شاندار ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

    چائے والے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ چائے والا بہت جلد مقبولیت اور کامیابی کی ان بلندیوں کو چھو لے گا جو اس دنیا میں کروڑوں افراد کے لیے ایک خواب ہے۔