Tag: ارشد شریف قتل کیس

  • ارشد شریف قتل کیس:  جےآئی ٹی  نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    ارشد شریف قتل کیس: جےآئی ٹی نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشدشریف قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    ڈی آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ پہنچے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپ ڈیٹڈ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے چیمبر میں جمع کرائی گئی رپورٹ سربمہرہے، رپورٹ میں دبئی اورکینیامیں کی گئی تحقیقات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نےجےآئی ٹی کو دبئی اورکینیا جاکر تحقیقات کرنے کاحکم اور فاضل عدالت سماعت سے قبل پیش رفت رپورٹ جمع کروانے حکم بھی دیا تھا۔

  • ارشد شریف قتل کیس :  اسپیشل جے آئی ٹی اپنی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی

    ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی اپنی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم اسپیشل جےآئی ٹی اپنی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ آج دن ایک بجے شہید ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

    سماعت میں ارشد شریف قتل کیس تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی اپنی رپورٹ عدالت کوپیش کرے گی۔

    مزید پڑھیں : ارشد شریف قتل کیس : جے آئی ٹی اہم شواہد اکٹھے کرکے واپس پاکستان پہنچ گئی

    خیال رہے کینیا جانے سے پہلے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

    یاد رہے 2 فروری کو ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اہم شواہد اکٹھے کرکے واپس پاکستان پہنچی تھی۔

    جے آئی ٹی نے یواے ای میں ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کیں تھیں۔

    5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے تھے، 5رکنی ٹیم کے علاوہ تفتیشی افسر محمد شہباز بھی یواے ای اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔

    ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی 12جنوری کو یواےای روانہ ہوئی تھی اور ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا گئی تھی۔

    واضح رہے سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

  • ارشد شریف قتل کیس : جے آئی ٹی اہم شواہد اکٹھے کرکے واپس پاکستان پہنچ گئی

    ارشد شریف قتل کیس : جے آئی ٹی اہم شواہد اکٹھے کرکے واپس پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اہم شواہد اکٹھے کرکے واپس پاکستان پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے ارکان واپس پاکستان پہنچ گئے۔

    جے آئی ٹی نے یواے ای میں ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔

    جے آئی ٹی رواں ہفتے اپنے رپورٹ مرتب کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

    5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے ہیں، 5رکنی ٹیم کے علاوہ تفتیشی افسر محمد شہباز بھی یواے ای اور کینیا میں ٹیم کے ہمراہ تھے۔

    ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی 12جنوری کو یواےای روانہ ہوئی تھی اور ایک ہفتے انکوائری کے بعد کینیا گئی تھی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

  • ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : اسپیشل جے آئی ٹی متحدہ عرب امارات  پہنچ گئی

    ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : اسپیشل جے آئی ٹی متحدہ عرب امارات پہنچ گئی

    دبئی : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی یواےای پہنچ گئی، جہاں وہ ارشد شریف کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گی۔

    ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی یواے ای پہنچ گئی۔

    ٹیم یو اے ای میں ارشد شریف کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گی اور ارشد شریف کی آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی تفصیلات لے گی۔

    اسپیشل جے آئی ٹی تین سے چار روز یواےای میں قیام کے بعد کینیا جائے گی، کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں سول سوسائٹی نے شہید ارشد شریف سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ، نیشنل پریس کلب کے باہرمظاہرےمیں مرد، خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔

    مظاہرین نے ارشد شریف کے حق میں نعرے لگائے اور شہید کے لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے

  • ارشد شریف قتل کیس  : کینیا حکومت کی اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    ارشد شریف قتل کیس : کینیا حکومت کی اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : کیپٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیا حکومت نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کو مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں کیپٹل پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیا نے جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے قانونی مدد کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات مکمل کرلئےہیں۔

    کیپٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسپیشل جے آئی ٹی آج روانہ ہوگی اور ارشدشریف قتل کیس سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔

    اسپیشل جےآئی ٹی وقوعہ کے متعلق مختلف لوگوں سےتفتیش کرے گی، کینیاحکومت نےاسپیشل جےآئی ٹی کومددفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    خیال رہے ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی آج یواے ای روانہ ہوگی اور یواے ای میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی۔

    اس دوران ٹیم ارشد شریف کےآخری دنوں کی ملاقاتوں اوررابطوں کی تفصیلات لے گی اور کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

  • ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : اسپیشل جے آئی ٹی کل یواےای روانہ ہوگی

    ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : اسپیشل جے آئی ٹی کل یواےای روانہ ہوگی

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے اسپیشل جے آئی ٹی کل یواےای روانہ ہوگی، ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی تفصیلات لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی کل یواے ای روانہ ہوگی۔

    یواے ای میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی، اس دوران ٹیم ارشد شریف کےآخری دنوں کی ملاقاتوں اوررابطوں کی تفصیلات لے گی۔

    کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوع کیساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

    جے آئی ٹی کیلئے سفری اخراجات اورٹی اے ڈی مد میں ایک کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کئے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔

    ٹیم کے ساتھ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی یواے ای روانہ ہوں گے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

  • ‘ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا’

    ‘ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا’

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں کینیا اور یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا، امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

    چیف جسٹس نے سماعت پر 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت میں جمع رپورٹ سے آگاہ کیا، رپورٹ کے مطابق اب تک 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔

    سپریم کورٹ نے کہا کہ قتل کی تحقیقات پاکستان،یو اے ای اور کینیا میں کی جارہی ہیں، کینیا،یو اے ای سے باہمی قانونی تعاون کیلئے حکومت نے خط لکھ دیا ہے، امید ہے اسپیشل جے آئی ٹی تیاری کیساتھ یو اے ای اور کینیا جائے گی۔

    حکم نامے میں کہنا تھا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اگلی رپورٹ کیلئے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ہے، سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

  • ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : سپریم کورٹ کی ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

    ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات : سپریم کورٹ کی ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی۔

    چیف جسٹس نےایڈشنل اٹارنی جنرل سےاستفسارکیا کیس میں کیا پروگریس ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پیش رفت رپورٹ جمع کروادی ہے، اسپیشل جےآئی ٹی نے اکتالیس لوگوں کے بیانات ریکارڈ کئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تحقیقات کینیا ، یو اےای اورپاکستان سمیت تین حصوں پرمشتمل ہے، جےآئی ٹی نے اب انکوائری کیلئے کینیا جانا ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پندرہ جنوری سے قبل جے آئی ٹی کینیا نہیں جاسکی کیونکہ وہاں چھٹیاں تھیں، جے آئی ٹی پہلے یو اے ای اوروہاں سے کینیا تحقیقات کیلئے جائے گی۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کینین اتھارٹی متعلقہ لوگوں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے یا متعلقہ لوگوں سے تحقیقات کی اجازت دے دی ہے؟

    جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کینیا کے جن لوگوں سے تحقیقات کرنی ہیں ان کے نام وزارت خارجہ کے ذریعہ تحریری طور پر بھجوا دیئے گئے ہیں، اسپیشل جےآئی ٹی کووزارت خارجہ کی مکمل تعاون حاصل ہے۔

    دوران سماعت ارشد شریف کی اہلیہ نے جےآئی ٹی میں شامل دونوں افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جے آئی ٹی میں شامل 2افسران ملزمان کے سب آرڈینیٹ ہیں، جے آئی ٹی میں اے ڈی خواجہ جیسے افسران شامل کریں۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم کسی ریٹائرڈ افسر کو شامل نہیں کریں گے، ان کو کام کرنے دیں، لوگوں پر اعتماد کرنا چاہیے، ہماری نظر ان پر ہے، آپ یہاں آیا کریں دیکھیں کاروائی کیسے چلتی ہے۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا کہ کیا فیزون کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا فیزون کی تحقیقات تقریبا مکمل ہے۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تحقیقات مکمل ہونے کا کوئی ٹائم فریم ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے کی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی، جے آئی ٹی پہلے یواے ای اور پھر کینیا جا کر تحقیقات کرے گی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے کچھ ڈیجیٹل آلات ہیں جو ابھی تک نہیں ملے، کیا جے آئی ٹی کو یہ پتہ چلا کہ وہ آلات کہاں ہیں، پتہ چلائیں ڈیجیٹل آلات کینیا پولیس، انٹیلی جنس یا ان 2 بھائیوں کے پاس ہیں۔

    چیف جسٹس نے قرار دیا جے آئی ٹی ٹیم کی کینیا سے واپسی پر کیس کی سماعت ہوگی، یہ حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس ہے، ایک ماہ تک کام مکمل کریں اور اقوام متحدہ کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلئے وزارت خارجہ سے بات کریں۔

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے لیے فنڈز کا اجرا کردیا۔

    وزرات داخلہ کی مشاورت کے بعد وفاقی پولیس نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی، ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسپیشل جے آئی ٹی کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

    فنڈز کے اجرا کے بعد ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

    خیال رہے خصوصی جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 5ارکان کے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سرکاری عہدیداروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی کا حوالہ دیا اور پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی اور نہ ہی یہ جاری کیے ہیں۔

    خصوصی جے آئی ٹی کے کنوینر ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ، فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

  • ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی نے  اہم معلومات حاصل کرلیں

    ارشد شریف قتل کیس : اسپیشل جے آئی ٹی نے اہم معلومات حاصل کرلیں

    اسلام آباد : ارشد شریف کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اہم معلومات حاصل کرلیں، ساتھ ہی نیشنل پولیس بیورو کے بیلسٹک اور فرانزک ایکسپرٹ سے تمام پہلوؤں پر ماہرانہ رائے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس ہوا ، اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کےپی جاویداقبال سے معلومات حاصل کیں۔

    اجلاس میں نیشنل پولیس بیورو کے بیلسٹک اور فرانزک ایکسپرٹ سے مشاورت سمیت تمام پہلوؤں پر ماہرانہ رائے لی گئی۔

    جےآئی ٹی نے پوسٹمارٹم بورڈ کے چند ڈاکٹرز سے دوبارہ کچھ سوالات کے جوابات لیے جبکہ اگلے اجلاس کے لیے اہم گواہان کو طلب کیا گیا، جس میں ان کے بیانات قلمبند کیےجائیں گے۔

    گذشتہ روز شہید ارشد شریف کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی کا پانچواں اجلاس ہوا تھا ، جس میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنیوالی پمز کی ٹیم بھی شریک ہوئی۔

    اجلاس میں پمز اسپتال ٹیم کی جانب سے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس کے بعد اسپیشل جے آئی ٹی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

    اجلاس میں پوسٹ مارٹم کے وقت لی جانیوالی تصاویر بھی جے آئی ٹی کے حوالے کی گئیں۔

    پمز اسپتال اور میڈیکل ڈائریکٹر پمز بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جن سے اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے ایک گھنٹے تک سوالات کئے گئے۔

    اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھی خط لکھ دیا گیا، جس میں جےآئی ٹی نےشہید ارشد شریف کے کینیا سے ملنے والا سامان مانگا گیا تھا۔