Tag: ارشد شریف کی موت

  • ارشد شریف کی موت  :  امریکی ماہرین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ارشد شریف کی موت : امریکی ماہرین کا اہم بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن : امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے، ان کی موت کی وجہ سر میں لگنے والی گولی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وائس آف امریکا نے صحافی ارشد شریف کی نیروبی میں پوسٹ مارٹم کے دوران لی گئی تصاویر جاری کردیں۔

    ہائی ریزولوشن پکچرز کے سائنسی تجزیے کے بعد امریکی ماہرین نے بتایا کہ مقتول صحافی پر موت سے قبل کسی طرح کے تشدد کے شواہد نہیں ملے۔

    ڈاکٹرکیرن کیل کا کہنا تھا کہ جسم کے بیرونی حصوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں ہیں، ارشدشریف کی موت کی وجہ سرمیں لگنے والی گولی تھی۔

    گذشتہ روز صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی نے مقتول کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اسپیشل جے آئی ٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کینیا جانے کے لیے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کر دی ہے۔

  • اقوام متحدہ کا بھی ارشد شریف  کی موت کی مکمل چھان بین کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا بھی ارشد شریف کی موت کی مکمل چھان بین کا مطالبہ

    نیویارک : اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے بھی ارشد شریف کی موت کی   مکمل چھان بین کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجاریک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میں نے ارشد شریف کی موت کی المناک خبر دیکھی ، اس واقعے کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔

    ترجمان یواین کا کہنا تھا کہ کینین حکام نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے نتائج سامنے لائیں گے۔

    یاد رہے امریکا نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں، ارشد شریف کا تحقیقاتی کام پوری دنیا کے سامنے تھا، معلوم ہے دنیا میں کہاں کہاں صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے۔

  • جی ایچ کیو کا ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کے لئے حکومتِ پاکستان کو خط

    جی ایچ کیو کا ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کے لئے حکومتِ پاکستان کو خط

    راولپنڈی : جی ایچ کیو نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں جاں بحق ہونے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے حکومت پاکستان سے مکمل تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے لئے خط لکھ دیا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔

    خط میں بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہائی کورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، کمیشن سربراہ حقائق کے تعین کیلئے سول سوسائٹی ،میڈیا سےبھی رکن لے سکیں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ارشد شریف کی شہادت کے اصل حقائق کے تعین کیلئے کیا گیا۔

  • ارشد شریف کا انتقال: ‘کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے’

    ارشد شریف کا انتقال: ‘کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے’

    سلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کے حوالے سے کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب تعزیت کے لئے ارشد شریف کے گھر پہنچیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں اس کا کیسے افسوس کروں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیا کی حکومت کی طرف سے تفتیشی رپورٹ آنا ضروری ہے، وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو معاملےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے میت کی جلد وطن واپسی کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحافی ارشدشریف کی وفات کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔

    خیال رہے گذشتہ شپ اینکرپرسن ارشدشریف کینیا کے شہر نیروبی میں گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے، واقعہ نیروبی سے دو گھنٹے کے فاصلے پر واقع علاقے میں پیش آیا۔

    بعد ازاں کینیا میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ارشد شریف مقامی پولیس کی گولی کا نشانہ بنانے، پولیس نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر ہوا۔

  • حکومتِ پاکستان کا  کینیا سے مل کر ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان

    حکومتِ پاکستان کا کینیا سے مل کر ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کینیا کے ساتھ مل کر صحافی ارشد شریف کی موت کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ حادثاتی لگتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حکومت معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف سے متعلق پولیس رپورٹ آنا باقی ہے، وہ ہمارے ذاتی دوست بھی تھے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان لانگ مارچ کا دعویٰ کر رہے ہیں، لانگ مارچ اگر کرنا ہے تو کریں، اسلام آباد کا محاصرہ نہ کریں، ان کا مقصد وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر قبضے کرنا ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ جھنڈے لگانے کےلیے محاصرے ہوتے تھے، خان صاحب جمہوری جدوجہد کرنی ہوتی ہے، قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے، توشہ خانہ کیس کھلی مثال ہے۔

  • ‘ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری’

    ‘ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری’

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہے ، ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافی ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے دلی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر پیشرفت اور معلومات سے آگاہ کیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارشد شریف کی موت پر بہت دکھ ہے،اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں، ارشد شریف کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیاکی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پرارشد شریف کی موت پر کچھ نہیں بتایا، جیسےہی کینیا کی حکومت بتائے گی ہم تفصیلات سے اہلخانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

    حکومت پاکستان کینیا کی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ کینیا میں پاکستانی سفیر بھی پولیس حکام سے رابطے میں ہیں اور ان کے دفتر جا رہی ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں کینیا کے سفیر سے بھی رابطہ ہوا انہوں نے مکمل تعاون کایقین دلایا، وزارت داخلہ کینیا کی سکیورٹی ایجنسیزسےرابطےمیں ہیں، ارشد شریف کے ساتھ ہونیوالے واقعے پرحقائق تک پہنچیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے،آمین ، پاکستانی میڈیا پر ارشد شریف سے متعلق قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں، مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،مریم اورنگزیب