Tag: ارشد شریف کے قتل اورعمران خان پر حملے کی سازش

  • ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کی سازش :نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلے لندن پولیس کو شواہد جمع

    ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کی سازش :نواز شریف اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلے لندن پولیس کو شواہد جمع

    لندن : ارشد شریف کے قتل اورعمران خان پر حملے کی سازش پر نواز اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلے لندن پولیس کو شواہد جمع کرادیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ کے خلاف لندن پولیس کو مقدمے کی درخواست دینے والے سماجی رہنما طارق چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز اور مریم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلے لندن پولیس کو شواہد جمع کرادیئے ہیں۔

    طارق چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس کو آڈیو، ویڈیو سمیت شواہد دے دیے ہیں لندن پولیس نے جلد ایکشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    سماجی رہنما نے مزید کہا کہ ارشدشریف کے قتل اورعمران خان پرحملےکی سازش لندن میں ہوئی اور نوازشریف سازش کےمرکزی ملزم ہیں جبکہ مریم نواز، ناصربٹ اور دیگرافراد بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے صحافی ارشد شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر لندن کے ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن میں تسنیم حیدر شاہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

    تسنیم حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ سی آئی ڈی پولیس کو آج اپنے الزامات کے حق میں بیان ریکارڈ کرایا اور شواہد بھی دے دیے، وکیل بیرسٹر مہتاب عزیز نے بتایا کہ پولیس کو آج جو شواہد فراہم کیے گئے وہ بہت اہم ہیں۔