Tag: ارشد شریف

  • وزیراعظم، کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کی صف میں آگئے، افتخار چوہدری

    وزیراعظم، کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کی صف میں آگئے، افتخار چوہدری

    اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ  پانچوں ججز نے ثابت کردیا  کہ وزیراعظم  ایماندار نہیں اور دو ججوں کی جانب سے تو نااہلی کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جب کہ بقیہ تین کے ریمارکس بھی وزیراعظم کے خلاف جاتے ہیں۔ 

    پاناما کیس کے فیصلے پرسابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اے آر وائی نیوز کے معروف اینکر اور ٹاک شو پاور پلے کے میزبان ارشد شریف کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئی کہی۔

    سابق چیف جسٹس نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے نکات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پانچ میں سے دو ججز نے وزیراعظم کو نا اہل قرار دے دیا جب کہ بقیہ تین نے بھی مزید تحقیقات کا کہا ہے اس طرح دیکھا جائے تو نواز شریف حکمرانی کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

    سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ فیصلے میں  لکھا گیا ہے کہ میاں شریف کے معاہدے کی فراہم کردہ کاپی بوگس ہے اسی طرح حسین نوازکے انٹرویوز کو بھی متنازع قرار دیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم ثبوت فراہم کرنے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔

    افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقدمے کا بنیادی سوال لندن فلیٹ کی خریداری اور ملکیت کے حوالے سے وزیراعظم ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے اور خود وزیراعظم کے اہل خانہ کے بیانات میں ابہام پایا جاتا ہے۔

    افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ معزز عدالت نے اس جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ نوازشریف نے تقریرمیں قطری خط، سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا اور بعد ازاں  یہی چیزیں بہ طور ثبوت پیش کیے گئے اس طرح نواز شریف نے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاناما کیس کے فیصلےمیں لکھا ہےکہ انہوں نےغلط بیانی کی ہے اور قوم سے جھوٹ بولا گیا ہے جس پر تحقیقات  جے آئی ٹی میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ تفصیلی تحقیقات سامنے آ سکیں۔

    افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ان معنوں میں دیکھا جائے تو معززعدالت کا فیصلہ وزیراعظم کے خلاف ہے لیکن فیصلے کے بعد حکمران جماعت مٹھائی کس بات پربانٹ رہی ہے اس پر مجھے نہایت حیرانگی ہو رہی ہے۔

    جے آئی ٹی کے آزادانہ طور پر کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سابق چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے بہ طور ملزم کھڑے ہوں گے اور اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونا پڑا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ  جے آئی ٹی میں نامی گرامی مجرم کھڑے ہوتے ہیں جیسے اجمل پہاڑی اور کامران مادھوری وغیرہ جنہوں نے سو سو قتل کیے ہوتے ہیں اس لیے وزیراعظم کو سوچنا چاہیے کہ اب وہ  کن مجرموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ نیب چیئرمین پر تو عدالت کو اعتماد ہی نہیں اس لیے جے آئی ٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹرلیول کا افسربھی شامل ہوگا اور ساتھ ہی ایم آئی اور آئی ایس آئی سمیت اہم اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔

  • زرداری اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، ظفرعلی شاہ

    زرداری اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، ظفرعلی شاہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی میں بڑے غیرت مند لیڈر موجود ہیں لیکن وہ آج دھکے کھا رہے ہیں جبکہ ان کو نظر انداز کرکے ڈیل کی جارہی ہے ۔ اینٹ سے اینٹ بجانے والے اب بغلین بجا رہے ہیں، ملکی راز افشا کرنے پر آصف زرداری اور حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا، پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صفدر عباسی بھی موجود تھے۔

    ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ کمیشن کی فائنڈنگ ہوچکی ہے کمیشن نے مفصل اور واضح رپورٹ تیار کی ہے لیکن فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ۔ ملک سے باہر روانگی سے قبل عدالت نے حسین حقانی سے کہہ دیا تھا کہ وہ چار دن کے اندر اندر واپس آجائیں۔

    انہوں نے کاہ کہ اٹارنی جنرل ریاست کا وکیل ہوتا ہے انہوں نے اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا ۔ایک سوال پر کہ حسین حقانی کا نام ای سی ایل سے نکالنا کیا کسی ڈیل کا نتیجہ تھا جس پر ظفر علی شاہ کا مؤقف تھا کہ اس کا مجھے علم نہیں البتہ میاں نواز شریف خود اس کیس میں مدعی تھے۔


    Power Play 27th March 2017 by arynews

    ظفرعلی شاہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور حسین حقانی کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے کیونکہ انہوں نے اہم ملکی راز امریکیوں کو بتاکر غداری کا ارتکاب کیا ہے۔

    نواز لیگ اور پی پی ایک ہی سکّے کے دو رُخ ہیں، عمران اسماعیل  

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور حکمران مسلم لیگ نواز کے درمیان میگا ڈیل ہوچکی ہے دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کی دو رخ ہیں اور دونوں کے درمیان مک مکا کی سیاست جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے اگلے عام انتخابات میں پنجاب سے کلین سوئپ کرنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ پنجاب میں ان کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے چار بندے بھی نہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے پاس سندھ میں امیدوار موجود نہیں۔،

    انہوں نے کہا کہ رینجرز نے شرجیل میمن کے گھر چھاپہ مار کر دو ارب روپے نکالے تھے اب وہی رینجر شرجیل میمن کو پروٹو کول دے رہی ہے ۔یہ سب مک مکا کا شاخسانہ ہے۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے کراچی میں اتنے بل بورڈ تھوپ دیئے کہ سپریم کورٹ نے کراچی شہر میں بل بورڈ لگانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کر رہی ہیں کس طرح حسین حقانی سفیر تعینات ہوئے پھر میمو اسکینڈل سامنے آیا پھر حسین حقانی کو پاکستان بلا یا گیا پھر وہ فارع ہوگئے یہ ڈیل نہیں تو اور کیا ہے؟

    پی پی پی اور مسلم لیگ نواز آپس میں ملے ہوئے ہیں کرپشن پر دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور حالت نارمل ہونے پر علیحدہ ہوجاتے ہیں۔

    پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ انشااللہ بہت جلد اس کا فیصلہ آئے گا اور دیر آید درست آید کے مصداق پانامہ کا فیصلہ بھی نئی صبح کی نوید لے کے طلوع ہوگا۔

    زرداری نہ ہمار ا لیڈر تھا اور نہ ہے، صفدرعباسی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صفدرعباسی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان این آر او میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مشرف صدر رہے گا اور بی بی وزیر اعظم ۔ لیکن یہ تاثر درست نہیں ۔ زرداری نہ ہمار ا لیڈر تھا اور نہ ہے ۔ لیڈر تو ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو تھے۔

    ایک سوال پر کہ کیا آصف زرداری کو ملک واپسی کے لئے کوئی ایشورنس دی؟ کے جواب میں صفدر عباسی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ملک میں کسی نے زرداری کو ایشورنس دی ہو، کوئی ان کو ایشورنس دینے کو تیار نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ زرداری اور نوازشریف کے درمیان اب بھی خاموش مفاہمت موجود ہے۔

    صفدرعباسی کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومت میاں نواز شریف کی ہے وہ کیوں میمو گیٹ کے فیصلے کو اوپن نہیں کرتے حالانکہ وہ خود مدعی تھے۔

    سپریم کورٹ میں میمو کیس کو سات سال کا عرصہ بیت چکا ہے کیوں اس کا فیصلہ نہیں کیا جارہاہے، اسی طرح ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو بھی سامنے نہیں لایا جارہا ہے۔

    موروثی سیاست کے حوالے سے صفدر عباسی نے کہا کہ چند خاندانوں نے سیاسی جماعتوں کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔ جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اسی لئے موروثی سیاست کے خلا ف سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہے۔

  • شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کے وزارت اطلاعات سے مستعفی ہونے سے متعلق شیخ رشید نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’پاور پلے‘‘ میں اینکر پرسن ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر لِیک کرنے والوں کے خلاف ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور حساس اداروں نے تمام ثبوت وفاقی حکومت کو مہیا کردیے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی طے ہے۔

     

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو وزیر اطلاعات اور ایک بیورو کریٹ کی قربانی دینا پڑے گی، بیورو کریٹ نے سلطابی گواہ بننے کا وعدہ کر لیا ہے اور اگر وہ سلطانی گواہ بن گیا تو کوئی وزیراعظم کو پھانسی چڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

    شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے بعد کسی ایک فرد کے فوج میں رہنے یا جانے کی بات نہیں بلکہ بہ طور ادارہ فوج کا موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات کی برطرفی کی خبر منظر عام پر آنے سے کئی گھنٹے قبل شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں نیوز بریک کردی تھی۔

  • پاکستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ بھارتی فوجی ہلاک

    پاکستانی فوج کی فائرنگ سے آٹھ بھارتی فوجی ہلاک

    اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 7 تا 8 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی لاشیں بھارتی فوجی  خوف کےمارے اٹھانے کے لیے نہیں آرہے۔

    اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف نے بتایا کہ میرے پاس ایک نہیں بلکہ کئی ذرائع سے خبر آئی ہے کہ 7 سے آٹھ بھارتی فوجی جنہوں نے لائن آف کنٹرول سے پاکستان پر حملہ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر لائن آف کنٹرول پار کی تھی وہ پاکستانی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں اور ان کی لاشیں تاحال وہیں پڑی ہیں بھارتی فوجیوں کی کوشش ہے جلد از جلد وہ لاشیں حاصل کرلی جائیں۔

    ارشد شریف نے بتایا کہ اس قسم کے آپریشن عموماً رات میں ہی کیے جاتے ہیں لیکن پاکستانی فوجی مستعد بیٹھے ہیں جب بھارتی فوجیوں نے پانچ پاکستانی پوسٹوں پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کی تو ہمارے الرٹ فوجیوں نے بھارتی اہلکاروں کے رینج میں آتے ہی فائرنگ کردی تاہم بھارتی فوجیوں نے واپس بھاگتے وقت مارٹر گولے فائر کیے تھے جس سے ہمارے دو پاکستانی فوجی شہید ہوئے لیکن ہماری طرف سے فائرنگ ہوئی تو ان کے 7 سے 8فوجی اہلکار مارے گئے اور ابھی تک یہ لاشیں وہاں پڑی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈی جی ایم او نے سرجیکل اسٹرائیک کادعویٰ یا لیکن تاحال ان حملوں کی کوئی تصاویر یا فوٹیج سامنے نہیں آسکی۔

    ارشد شریف نے ذرائع سے بتایا کہ ان فوجیوں کی لاشیں فائرنگ کے بعد سے تاحال وہیں پڑی ہوئی ہیں لیکن بھارتی فوجی فائرنگ کے خوف سے اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھانے نہیں آرہی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ شام چھ بجے تک پاکستان میں کی گئی سرجیک اسٹرائیک کی فوٹیجز میڈیا کو جاری کردی جائیں گی لیکن تاحال بھارتی میڈیا اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا اور فوٹیجز دکھائی نہ جاسکیں۔

  • نوازشریف کےگھر نہیں رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں،عمران خان

    نوازشریف کےگھر نہیں رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں،عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم رائے ونڈ میں جلسہ کرنے جارہے ہیں نواز شریف کے گھر نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” پاور پلے” میں آج بہ طور مہمان خصوصی سربراہ تحریک انصاف عمران خان مدعو تھے،پروگرام کے میزبان ارشد شریف کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کا نام پاناما پیپرز میں آچکا ہیں اس لیے وہ حق حکمرانی کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے حکومتی کرپشن کے بارے میں انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ نندی پور پروجیکٹ کے فرنس آئل کے بلوں میں اربوں روپے مالیت کا گھپلا ہے چوری پکڑے جانے پر ریکارڈ پھاڑ دیا گیا ہے،اسی طرح محکمہ ریلوے میں بھی کرپشن عروج پر ہے آڈٹ رپورٹ نے حکومتی کرپشن کی قلعی کھول دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے میں 10 ارب روپے کا گھپلا ہے۔

    ۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ برصغیر میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو تعلیم پر سب سے کم رقم خرچ کرتا ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں سب سے کم بجٹ استعمال ہوتا ہے جب کہ کپاس کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    سرمایہ کاری کے حوالے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ اس سال پاکستان میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی جس کے باعث گردشی قرضے سو ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

     

    ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آئے نہ آئے لیکن شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور کاروبار میں بہتری آرہی ہے انہوں نے اپنے فلیٹوں اور جائیداد کو وسعت دی اور ملکی مفاد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کرپشن سب سے پہلے اداروں کو متاثر کرتی ہے اور اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر دیتی ہےجس کے سدباب کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

  • کل لاکھوں‌ لوگ سڑکوں‌ پر ہوں‌ گے، طاہر القادری، خصوصی گفتگو

    کل لاکھوں‌ لوگ سڑکوں‌ پر ہوں‌ گے، طاہر القادری، خصوصی گفتگو

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کل ہمارے احتجاج کے پہلے مرحلے کا آخری فیز ہونے جارہا ہے، رات نو بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، لاکھوں لوگوں سے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے تاکہ اگلے رائونڈ کا موقع ہی نہ آئے۔

    وسیم بادامی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے احتجاجوں اور مارچ کے فیصلے کے اعلان بھی کل ہی ہوگا، احتجاج پورا سال نہیں ہوتا، پہلے جو احتجاج کیے ان میں بھی بہت کچھ ہوا، پہلے ہی کہا تھا احتجاج کے تین رائونڈز ہوں گے،ملین لوگوں کو سڑکوں پر لانے کا دعویٰ نہیں کرتا تاہم درخواست ہے لوگوں سے کہ وہ سڑکوں پر نکلیں۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر ہائی کورٹ کے فیصلے کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی، ہائی کورٹ میں ہمارے بیرسٹر دلائل دے چکے لیکن ہمارے ججز تبدیل کردیے گئے، بینچ توڑ دیا گیا، ہمارے فیصلہ شائع کیا جائے اسے پبلک کیا جائے، جب تک ہائی کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا اس وقت تک ہم قانونی طور پر سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرسکتے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کل اس لیے افرادی قوت بڑھا رہے ہیں تاکہ اگلے رائونڈز کی ضرورت ہی نہ پڑے، نواز شریف کی جعلی جمہوریت کو ووٹ دینے والی جماعتیں بھی آج ہمارے ساتھ کھڑی ہیں، یہ خوش آئند ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ دو ہفتے پہلے دو وفاقی وزرا میرے گھر آئے اور ایک ہفتے قبل نواز شریف نے ایک اور صاحب کو میرے گھر بھیج دیا میں نے جواب دیا کہ قصاص کے سوا کچھ نہیں چاہیے، وزرا نے میرے گھٹنے پکڑ کر معافی کا کہا

  • پیپلز پارٹی کا قائد متحدہ کی تصاویراتارنے سے اظہار لاعلمی

    پیپلز پارٹی کا قائد متحدہ کی تصاویراتارنے سے اظہار لاعلمی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 80 فیصد دفاتر سرکاری اراضی پرقائم ہیں، قائد متحدہ کی تصاویر کون اتاررہا ہے نہیں معلوم، یہ تصاویر سندھ حکومت نہیں ہٹارہی، ایم کیو ایم سے ٹوٹا ہوا کوئی بھی گروپ تصاویر اتارنے کا کام کرسکتاہے، دیکھنا پڑے گا کون یہ کام کررہا ہے۔


    Govt has sent no reference against MQM: Waseem… by arynews

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان ارشد شریف سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں صفرر عباسی، وسیم آفتاب، فیصل وائوڈا نے بات چیت کی۔

    وفاق نے اب تک ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس جمع نہیں کرایا، وسیم آفتاب

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا کہ پاکستان مخالف تقریر پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ایک پارٹی کا سربراہ ملک توڑنے بات کرتا ہےاس کے باوجود ایم کیو ایم کے خلاف وفاق نےکوئی ریفرنس نہیں بھیجا،فاروق ستار کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح فاٹا اور بلوچستان میں کارروائیاں کی گئیں اسی طرح یہاں بھی کارروائیاں کی جائیں کیوں کہ پاکستان بالخصوص کراچی میں بھارتی ایجنسی را ایم کیو ایم کے ذریعے اپناکام کررہی ہے۔

    ن لیگ عمران اور قادری سے پریشان ہے اس لیے یہ ڈرامہ کرایا، فیصل وائوڈا


    Faisal Vawda justified to suspect who attacked… by arynews

    تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل وائوڈا نے کہا کہ ن لیگ کو ڈر تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں سےمسائل بڑھ جائیں اس لیے انہوں نے ڈرامہ بنایا جس میں ایم کیو ایم کو شامل کیا، جوبھی ڈرامہ ہے اس میں ن لیگ آن بورڈ ہے، ن لیگ عمران خان اور طاہر القادری سے پریشان ہے اس لیے یہ سب کیا گیا۔

    نیب نے زمینوں پر قبضوں کے شواہد میڈیا کو دینے سے روک دیا


    Faisal Vawda says he was targeted for… by arynews

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں چائنا کٹنگ اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے شواہد نیب کو دے دیے ہیں، نیب نے تحقیقات کی وجہ سے شواہد ابھی میڈیا پر لانے سے روکا ہے۔


    MQM has deal with Nawaz Sharif; operation will… by arynews

  • پاکستان فوجی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، یوسف رضا گیلانی،خصوصی انٹرویو

    پاکستان فوجی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، یوسف رضا گیلانی،خصوصی انٹرویو

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی فوجی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم نے ہمیشہ انفرادیت کے بجائے آئین کی حمایت کی اور پارلیمنٹ کومضبوط کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں شرکت کے دوران میزبان ارشد شریف سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں کبھی پریشان نہیں ہوا، اپنے دور میں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے آئین کی شکل ہی بگاڑ دی ہے۔ ہم نے اپنے دور میں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام معاملات کو آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔ بدقسمتی سے وزیراعظم نواز شریف نے ایسا نہیں کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر دور میں احتساب ہوتا رہا ہے۔ ہمارے دور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیاب رہے۔

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے خلاف کیسز پندرہ سال بعد اب پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پاس بھیجے گئے ہیں۔ میں ان کیسز میں باعزت بری ہو چکا ہوں۔ اس بات سے اس ملک کا قانون آپ دیکھ سکتے ہیں۔

    اپنی سزا کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے سزا دی گئی بعد میں معاملہ اے پی سی میں آیا، ہمارے دور میں دہشت گردوں کیخلاف ملٹری آپریشن کامیاب رہا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس پر پی پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے، ہم متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلیں گے، اگر ٹی او آرز پر تمام جماعتیں متفق ہیں تو ضرور بننے چاہئیں، پی پی کا احتساب تو ہمارے دور میں بھی ہورہا تھا، سب کا احتساب ہونا چاہئیے۔

    دریں اثناء انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں علی حیدرگیلانی کی بازیابی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ کو دہشت گردوں سےخالی کرا لیا گیا، میجرجنرل عابد ممتاز

    وادی تیراہ : جی اوسی تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کودہشت گردوں سےخالی کرالیا ہے۔افغانستان سے ملحقہ سرحد سیل کر دی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آروائی نیوز کے اینکر ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    جنرل آفیسر کمانڈنگ تیراہ میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ تیراہ میں شروع میں دہشت گردوں کے تین گروہ تھے جو بعد میں ایک ہو گئے۔

    منگل باغ کا گروپ سب سے بڑا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں آپریشن کے دوران افغانستان سے ملحق سرحد کو سیل کر دیا گیا۔

    میجرجنرل عابد ممتازکا کہنا تھا کہ علاقے میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے دہشت گردی نے زور پکڑا۔ میجرجنرل عابد ممتاز نے کہا کہ دہشت گرد منشیات کی اسمگلنگ سے اپنی کارروائیوں کے لئے پیسہ اکھٹا کرتے تھے۔